Tag: سسر

  • گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا

    گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا

    شیخوپورہ : گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا جبکہ حملے میں بیوی، سالی اور ساس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ماچھی کےاسٹاپ کے قریب گھر میں داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ہتھوڑے کے وار سے اپنی بیوی ،سالی اور ساس کو بھی زخمی کیا۔.

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوواردات کےایک گھنٹے کے اندر گرفتارکرلیا اور مزیدتفتیش جاری ہے۔

    گذشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے اولڈ کالونی ماچھی گوٹھ میں ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں داماد نے سسر کو قتل کردیا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم نے سسرال جا کر سسر، اپنی اہلیہ اور سالی پر تشدد کیا، ملزم اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے آیا تھا، بیوی نہیں مانی کو طیش میں آگیا۔

    اس سے قبل بھی لاہور میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں اکبری منڈی کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر 55 سالہ شعبان کو قتل اور ساس شبانہ کو زخمی کردیا تھا۔

  • سسر کا بہو کے لیے 452 کروڑ روپے کا تحفہ

    سسر کا بہو کے لیے 452 کروڑ روپے کا تحفہ

    ممبئی: بھارت کے ارب پتی تاجر کی بیٹی ایشا امبانی کو اُن کے سسر نے 452 کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ شادی کے تحفے کے طور پر دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ارب پتی تاجر کی صاحبزادی ایشا 12 دسمبر کو معروف ارب پتی شخصیت اجے پرمان کے بیٹے آنند کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا میں معروف صنعت کار مکیش امبانی کی صاحبزادی زیر بحث ہیں، چار روز قبل ایشا کی شادی کا کارڈ منظر عام پر آیا جسے مہنگا ترین دعوت نامہ قرار دیا گیا۔

    ایشا کی شادی کا دعوت نامے کو  دیکھ کر کچھ دیر کے لیے تو ہر دوسرا شخص متاثر ہوا مگر جب اس کی اصل قیمت سامنے آئی تو سب کے ہوش ہی اڑ گئے۔

    مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی کی چھوٹی بہن کی پرتعیش شادی

    دعوت نامہ گلاپی رنگ کے بڑے ڈبے میں تھا جس پر دلہا دلہن کا نام انگریزی الفاظ میں درج تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق اس کارڈ کی قیمت 3 لاکھ روپے ہے۔

    انوکھے دعوت نامے کو ڈبے میں بند کیا گیا جب اسے کھولیں گے تو اس میں کتاب کی صورت میں خاندان والوں کی جانب سے دلہن دلہا کے لیے نیک خواہشات درج ہیں، اندر موجود ایک اور کارڈ پر تقاریب کی تفصیلات اور مقام تحریر کیا گیا۔

    پرتعیش شادی سے قبل قیمتی اور مہنگے تحائف دینے کا سلسلہ جاری ہے، ایشا کے سسر نے انہیں ممبئی کے علاقے ورلی میں نیا تعمیر ہونے والا 452 کروڑ روپے کا بنگلہ شادی کے تحفے کے طور پر اپنی بہو کو دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:افلاس زدہ بھارت میں شادی پر 5 ارب روپے خرچ

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشا 12 دسمبرکو آنند کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر اس 5منزلہ بیش قیمت بنگلے میں منتقل ہوجائیں گی، جس کا رقبہ 5 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آنند نے طویل عرصے کی دوستی کے بعد ایشیا کو شادی کی پیش کش کی تھی جسے انہوں نے قبول کر کے والدین کو خود ہی راضی کیا تھا۔

  • مصباح الحق سسر کےانتقال پرٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

    مصباح الحق سسر کےانتقال پرٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

    لاہور:قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کرگئے جس کہ وجہ سےوہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق بی سی بی کا کہناہے کپتان مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس آرہے ہیں لہٰذا وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مصباح الحق کی غیر موجودگی میں پاکستان ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

    خیال رہے کہ یہ ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے لیے بھی یادگار تھا اور یہ بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا 50 واں ٹیسٹ میچ تھا اوروہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 16 ویں کپتان ہیں۔

    مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نےپاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتر ی حاصل ہے۔