Tag: سسرالی

  • منہ مانگا جہیز نہ دینے پر سسرالیوں نے بہو کو ’’ایڈز‘‘ کا ٹیکا لگا دیا

    منہ مانگا جہیز نہ دینے پر سسرالیوں نے بہو کو ’’ایڈز‘‘ کا ٹیکا لگا دیا

    بھارت میں حوا کی بیٹی کے ساتھ ایک اور غیر انسانی سلوک سامنے آیا ہے جہاں من پسند جہیز نہ ملنے پر سسرالیوں نے بہو کو جان لیوا وائرس ایڈز کا انجکشن لگا دیا۔

    بھارت میں جہاں اقلیت کے ساتھ ہندو خواتین بھی ظلم کا شکار ہیں اور وہاں آئے دن جہیز اور دیگر معاملات پر خواتین کو قتل، زندہ جلانے سے واقعات سامنے آتے ہیں۔ اب ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جس نے سننے والوں کے دل دہلا دیے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ غیر انسانی واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں سونال سائنی نامی خاتون کو اس کے سسرالیوں نے صرف اس وجہ سے ’’ایڈز متاثرہ انجکشن‘‘ لگا کر زندہ درگور کر دیا کہ اس کے والدین نے منہ مانگا جہیز نہیں دیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد نے اپنے داماد اور اس کے گھر والوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

    متاثرہ خاتون کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2023 میں اپنی بیٹی سونال سائنی کی شادی اتراکھنڈ کے رہائشی ابھیشیک سے کی تھی اور شادی کے موقع پر دلہے کے خاندان کو جہیز میں ایک کار اور 15 لاکھ روپے نقد ادا کیے تھے۔

    مقدمہ کے مدعی کے بتایا کہ داماد اور سسرالیوں نے کچھ عرصہ بعد بیٹی کو میکے بھیج کر ایک گاڑی اور 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کر دیا۔ پنجایت کی مداخلت کے بعد لڑکی کو واپس اپنے سسرال میں بھیج دیا لیکن سسرالیوں نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر ان کی بیٹی پر ذہنی اور جسمانی تشدد کیا۔

    سونال کے والدین نے کہا کہ ان کی بیٹی کو سسرالیوں نے ایڈز (ایچ آئی وی) سے آلودہ انجکشن لگا کر زندہ درگور کر دیا ہے۔ بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر جب اس کا ٹیسٹ کرایا تو ایچ آئی وی پازیٹو آیا جب کہ داماد کا ٹیسٹ نگیٹو آیا۔

    لڑکی کے خاندان نے پولیس کو شکایت درج کرائی، لیکن لڑکے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ یہ شکایت جب مقامی عدالت میں پہنچی تو عدالت کے حکم پر پولیس نے ابھیشک اور اس کے گھر والوں کے خلاف جہیز کے مطالبے، ہراسیت، تشدد اور اقدامِ قتل سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

     

  • خاتون کے سسرالیوں نے اسے 8 لاکھ روپے میں فروخت کردیا

    خاتون کے سسرالیوں نے اسے 8 لاکھ روپے میں فروخت کردیا

    راجن پور: خاتون کے سسرالیوں نے اسے 8 لاکھ روپے کے عوض زبردستی فروخت کردیا، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سسرالیوں کی جانب سے مذموم حرکت کی اطلاع ملنے پرڈی پی او نے خاتون کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، پولیس نے انکشاف کیا کہ سسرال والوں نے خاتون پر ناجائز تعلقات کا الزام لگا کر اسے 8 لاکھ روپے میں فروخت کردیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ غیرت کے نام پرخاتون کو فروخت کرنے کیخلاف فوری کارروائی کی گئی اور تھانہ حاجی پور پولیس نے خاتون کو بازیاب کرایا۔

    خاتون کا شوہر روزگار کیلئے ملک سے باہر ہے جبکہ دونوں کی ایک بیٹی ہے، شوہر کی غیر موجودگی میں سسرال والوں نے یہ قبیح فعل انجام دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

  • پسند کی شادی کا  ہولناک انجام، سسرالیوں نے دولہے کے ساتھ بڑا ظلم کر دیا

    پسند کی شادی کا ہولناک انجام، سسرالیوں نے دولہے کے ساتھ بڑا ظلم کر دیا

    لاہور: پنجاب کے ضلع میانوالی میں پسند کی ایک شادی کا ہول ناک انجام سامنے آیا ہے، سسرالیوں نے دولہے کو پکڑ کر نامرد بنا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، عدالتی کاغذات میں کہا گیا ہے کہ محمد ریاض نامی شہری نے اپنی کزن ملائکہ بی بی سے ان کے گھر والوں کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کی تھی۔

    عدالت میں دی گئی درخواست کے مطابق دولہے محمد ریاض کو ان کے سسر وقاص خان، جو رشتے میں ان کے چچا بھی ہیں، نے گھر بلا کر بے دردی سے نامرد بنا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم وقاص خان نے اپنے داماد کو صلح کے بہانے گھر بلایا تھا، اور وہاں انھوں نے بھائیوں کے ساتھ مل کر بے دردی سے قینچی کے ساتھ محمد ریاض کا عضو خاص کاٹ ڈالا۔

    متاثرہ فرد محمد ریاض نے ملزمان کے خلاف تھانہ کالا باغ ضلع میانوالی میں مقدمہ درج کرایا تھا جس پر انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ملزم وقاص کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں ضمانت کی درخواست دی گئی ہے، جس پر آج جمعرات کو جسٹس شہرام سرور نے سماعت کی، فریقین کو سننے کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ الزام غلط ہے، دولہے سے صلح کی گئی تھی، مگر اس کے باوجود رنجش کی بنا پر سسر کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔

    مدعی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محمد ریاض نے ملائکہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی۔ ملزمان کی وجہ سے دولہا عمر بھر کے لیے نامرد ہو گیا ہے، جس کے سبب ملزمان کا جرم انتہائی سنگین ہے لہٰذا ضمانت مسترد کی جاٸے۔

  • کمالیہ:‌ سسرالیوں کے ظلم کی شکار 22 سالہ سعدیہ 10 دن بعد جان کی بازی ہار گئی

    کمالیہ:‌ سسرالیوں کے ظلم کی شکار 22 سالہ سعدیہ 10 دن بعد جان کی بازی ہار گئی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: پنجاب کی ایک تحصیل کمالیہ میں سسرالیوں کے ظلم کی شکار 22 سالہ سعدیہ 10 روز تک موت سے لڑتے لڑتے جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ میں بائیس سالہ سعدیہ پر سسرالیوں نے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا تھا، جس کے باعث وہ آج جان کی بازی ہار گئی ہے۔

    سعدیہ کو دس دن قبل اس کے شوہر، دیور اور نند نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    کمالیہ کے محلہ بہلول والا کی سعدیہ کا جسم 70 فی صد تک جھلس گیا تھا، جسے تشویش ناک حالت میں الائیڈ اسپتال کے برن یونٹ منتقل کیا گیا، تاہم دس روز تک سعدیہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لاہور : سسرالیوں نے بہو کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، شوہر گرفتار، مقمہ درج

    لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آنکھوں کے سامنے ان کی بیٹی پر اس کے خاوند علی عمران نے اپنے اہل خانہ کے ہم راہ پٹرول چھڑک آگ لگائی۔

    یاد رہے کہ چھ دن قبل بھی لاہور میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر جلا دیا تھا، 35 سالہ نسرین کی تین ماہ قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی، گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، نسرین کو اس کے شوہر، دیور اور ساس نے آگ لگائی۔

  • کراچی: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

    کراچی: سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی

    کراچی : شہرقائد میں سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ جلائی جانے والی خاتون دو روز بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں چل بسی۔

    تفصیلات کے مطابق کھوکھراپار کے علاقے سے دو روز قبل سول اسپتال کے برنس وارڈ لائی جانے والی خاتون سلمیٰ دم توڑ گئی۔

    سلمیٰ کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ سسرالیوں نے اسے پٹرول چھڑک کرآگ لگائی جس سے اس کے جسم کا 75 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

    اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سلمیٰ کا شوہر اسے تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا، کچھ عرصہ قبل سلمیٰ کو زہردے کرقتل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

    سلمیٰ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کررہی۔

    فیصل آباد: شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی


    دوسری جانب فیصل آباد کے علاقے شاداب کالونی میں 3 روز قبل شوہر کے ہاتھوں مبینہ جلائی گئی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔

    فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی


    یاد رہے کہ رواں سال 25 مارچ کو صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون میواسپتال میں جان کی بازی ہار گئی تھی۔

  • فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    فیروزوالا میں سسرالیوں کےہاتھوں جلائی جانے والی خاتون دم توڑ گئی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون میواسپتال میں جان کی بازی ہار گئی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کےعلاقے فیروزوالا میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی جانے والی خاتون لاہور کے میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق فوزیہ کوگزشتہ روز تشویش ناک حالت میں میواسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اس کے جسم کا بیشترحصہ جھلس گیا تھا۔

    فوزیہ نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کی دو سال قبل شمریز سے شادی ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد شوہر روزگار کے لیے بیرون ملک چلا گیا تھا۔

    فوزیہ کا کہنا تھا کہ سسرالیوں کے تنگ کرنے پروہ میکے چلی گئی تھی لیکن دو روز قبل اس کے شوہر نے فون کر اسے سسرال جانے کو کہا تھا۔

    پولیس حکام نے خاتون کے بیان پرمقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    قصورمیں سسرالیوں نے بہو کومبینہ طورپرآگ لگادی

    خیال رہے کہ رواں سال 19 فروری کو صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سسرالیوں نے مبینہ طوربہو پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی جس کے نتیجے میں خاتون کے جسم کا 80 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 13 اپریل 2016 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں سسرالیوں نے مبینہ طور پربہو کو تیل چھڑک کرآگ دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پسند کی شادی کرنے والے لڑکے پر سسرالیوں نے گاڑی چڑھا دی، معجزانہ طور پر محفوظ

    پسند کی شادی کرنے والے لڑکے پر سسرالیوں نے گاڑی چڑھا دی، معجزانہ طور پر محفوظ

    راولپنڈی: پسند کی شادی پر لڑکی کے رشتے داروں نے اپنے داماد ماجد کو اپنی کار سے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا جس کے باعث زخمی ماجد اسپتال میں موت و زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پنڈی گھیپ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے والے ماجد خان کو لڑکی کے گھر والوں نے اپنی گاڑی سے ٹکر مار کر ہلاک کرنے کی کوشش کی تاہم ماجد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں داکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں.

    پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور گاڑی کو تحویل میں لے کر ماجد کے سسرالیوں کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ زخمی ماجد کا بیان لینے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی پہنچ گئی ہے تاہم ڈاکٹرز کی ہدایات کے تحت ابھی زخمی ماجد سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے.

    اس موقع پر ماجد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ماجد کے سسرالیوں نے اپنی بیٹی کو طلاق دلوانے کے لیے شدید دباؤ ڈالا تھا اور طلاق نہ دینے کی صورت میں ماجد سمیت اہل خانہ کو جھوٹے الزامات کے تحت تھانے میں بند کروا دیا تھا.