راولپنڈی: تھانہ دھمیال میں سسرالیوں کے ہاتھوں خاتون کے لرزہ خیر قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں والد نے الزام عائد کیا گیا ہے بیٹی کو قتل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کی حدود میں شوہر اور سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ ثمینہ کا تعلق کوٹ ادو سے تھا اور شادی کے بعد راولپنڈی میں مقیم تھی۔
ایف آئی آر مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 14 اگست کی صبح کوٹ ادو میں بیٹی کے جنازے کا اعلان ہوا، لیکن اہلِ خانہ کو پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ میت کو غسل کے دوران جسم پر تشدد کے واضح نشانات دیکھے گئے، جس پر والدین نے پولیس کو اطلاع دی۔
دعی کے مطابق پولیس کو اطلاع دینے پر داماد عامر عباس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور الزام لگایا گیا کہ عامر عباس اور اس کے گھر والوں نے ثمینہ کو تشدد کر کے قتل کیا۔
مزید پڑھیں : سسرالیوں کے تشدد سے بہو جاں بحق
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو تشدد کے بعد ہسپتال بھی زیر علاج بھی رکھا گیا خاتون کے دم توڑنے پر تابوت میں لاش بند کر کے دفنانے کی کوشش کی گئی ، تاہم خاتون کی میت پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
واقعے پر ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے نوٹس لیتے ہوئے 6 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقدمہ شوہر عامر عباس اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کے خلاف درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مقتولہ کے شوہر عامر عباس کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے ، خواتین پر تشدد ، جسم فروشی پر مجبور کرنے کےالزامات کے تحت مقدمے کا اندراج کیا گیا۔