Tag: سسرالیوں

  • سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    خانیوال : سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع خانیوال میں سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ، پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور متاثرہ شخص کوتشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگادی تھی ، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال کے درمیان تھیں۔

    واقعے سے متعلق بچیوں کے والد نے والد عبدالحمید کا کہنا تھا دوسری بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی تھی، رنجش میں سسر اور اس کے رشتہ داروں نے پہلی بیوی کے بچوں کو آگ لگائی، بچیوں کے والد کے الزام پر پولیس نے سسر سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

  • سسرالیوں  کی بہو کو جلا کر مارنے کی کوشش ،  مقدمہ درج

    سسرالیوں کی بہو کو جلا کر مارنے کی کوشش ، مقدمہ درج

    راولپنڈی: سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا کر جلا کرمارنے کی کوشش کی، خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں سسرالیوں نےمبینہ طور پر بہو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جلا کر مارنے کی کوشش کی۔

    جس کے بعد خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    متاثرہ خاتون کے چچا کی مدعیت میں تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون کے سسر، شوہر اور سوتیلے بیٹے کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار نے بتایا کہ اس کی بھتیجی کو زندہ جلانے کی کوشش کی گئی، خاتون چہرہ جل جانے کے باعث بولنے سے قاصر اور اسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئےٹیم تشکیل دے دی ہے۔

  • لاہور : سسرالیوں نے بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، شوہر گرفتار، مقمہ درج

    لاہور : سسرالیوں نے بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، شوہر گرفتار، مقمہ درج

    لاہور : سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو تیل چھڑک کر زندہ جلا ڈالا، اسپتال میں زخموں سے چُور خاتون نے موت سے قبل پولیس کو بیان دے دیا، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرکے  مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مزنگ تھانہ ملت پارک کی حدود میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو زندہ جلا دیا، نسرین نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

    مقتولہ نے موت سے قبل پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا، پولیس نے نسرین کے والد شفقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق35سالہ نسرین کی تین ماہ قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی، گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، نسرین کو اس کے شوہر، دیور اور ساس نے آگ لگائی۔

    بعد ازاں مقتولہ نسرین نے موت سے پہلے پولیس کو آخری بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس پر کچن میں پیچھے سے کسی نے پیٹرول چھڑکا جس کے بعد بڑی خوفناک آگ لگ گئی، میں نے باہر نکلنے کی کوشش کی تو دروازہ ہی نہیں ملا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، دیگر ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، مکمل تفتیش کے بعد ہی دیگر کارروائی عمل میں لائی جائے گی، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد حقائق سامنے لائیں گے۔