Tag: سسر قتل

  • داماد کے ہاتھوں سسر قتل

    داماد کے ہاتھوں سسر قتل

    صادق آباد میں داماد نے سسر کو قتل، سالی اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد کے اولڈ کالونی ماچھی گوٹھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں داماد نے سسر کو قتل کردیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملزم نے سسرال جا کر سسر، اپنی اہلیہ اور سالی پر تشدد کیا، شدید زخمی خواتین کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم اپنی روٹھی ہوئی بیوی کو منانے آیا تھا، بیوی نہیں مانی کو طیش میں آگیا۔

    اس سے قبل بھی لاہور میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں اکبری منڈی کے علاقے میں داماد نے فائرنگ کر کے سسر 55 سالہ شعبان کو قتل اور ساس شبانہ کو زخمی کردیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم فیصل اور اس کی بیوی کے درمیان تنازع چل رہا تھا، گھریلو تنازع پر داما نے فائرنگ کی جس کی زد میں آکر سسر جاں بحق اور ساس زخمی ہوگئی تھی جبکہ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا۔

  • بیٹی اور داماد میں صلح کے لیے جانے والا سسر گولیوں سے چھلنی

    بیٹی اور داماد میں صلح کے لیے جانے والا سسر گولیوں سے چھلنی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک شخص متعدد گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ مقتول اپنی بیٹی اور داماد کے درمیان صلح کرانے کے لیے گیا تھا۔

    سمن آباد تھانے میں بیٹے کی مدعیت میں درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق مقتول حسنین مرزا صلح کے لیے فیڈرل بی ایریا میں بیٹی اور داماد کے گھر گیا تھا، تاہم بات چیت کے دوران داماد نے فائرنگ کر کے سسر کو قتل کر دیا۔

    پولیس حکام کے مطابق مقتول کی بیٹی نے شوہر سے لڑائی ہونے پر اپنے باپ کو بلوایا، بات چیت کے دوران مقتول کی داماد سے تلخ کلامی ہو گئی، تو ملزم یعقوب نے فائرنگ کر دی۔

    یعقوب نے نائن ایم ایم پستول سے 4 گولیاں چلائیں، جن میں سے 3 مقتول کو لگیں، جس کی وجہ وہ موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں میاں بیوی یعقوب اور اعجاز فاطمہ کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، جب کہ ملزم نشے کا عادی اور بیوی کو مارتا پیٹتا تھا۔