Tag: سسلین مافیا

  • سسلین مافیاکی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈےاستعمال کررہی ہے، وزیراعظم

    سسلین مافیاکی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈےاستعمال کررہی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا سسلین مافیاکی طرح پاکستانی مافیا بھی ہتھکنڈےاستعمال کررہی ہے ،یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کاتحفظ چاہتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اٹلی کے سابق صدر کا مافیا کے حوالے بیان شیئر کرتے ہوئے کہا سسلین مافیاکی طرح پاکستانی مافیابھی رشوت، بلیک میلنگ اور دھمکیوں کے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے، ریاستی اداروں اور عدلیہ پر دباؤ ڈالاجارہا ہے، یہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک جمع دولت کا تحفظ چاہتے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی وزیر اعظم  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر  پاکستان کی موجودہ صورتحال پر معروف مصنفہ آئن رینڈ کی تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو بات انہوں نے لکھی وہ آج بھی حسب حال ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی شے بنانے کیلئے ان لوگوں سے اجازت لینی پڑے جو خود کچھ نہ بناتے ہوں جب پیسہ ان کے پاس ہو جو بہتری کے بجائے ذاتی مفاد کیلئے کام کرتے ہوں، جب قانون بھی ان کو تحفظ دے، بدعنوانی کو ایوارڈ اور دیانتدار ذات کی قربانی ہو، ایسے ہی وقت میں پی ٹی آئی کو حکومت کی باگ ڈور سنبھالنا پڑی۔

    اس سے قبل و زیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ ملک کنگال چھوڑ کر جانے والے ہم سے حساب مانگ رہے ہیں، انہوں نے لوگوں کو دھوکا دیا ہے انہیں شرم آنی چاہئے، یہ لوگ پی آئی اے، بجلی، گیس، ریلوے میں ریکارڈ خسارہ چھوڑ کر گئے، مشکل حالات سے گزرے اب آپ ملک میں استحکام دیکھیں گے۔

  • اٹلی : بدنام زمانہ سسلین مافیا کا عمر رسیدہ ’گارڈ فادر‘ گرفتار

    اٹلی : بدنام زمانہ سسلین مافیا کا عمر رسیدہ ’گارڈ فادر‘ گرفتار

    روم : اطالوی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سسلین مافیا کے نئے سربراہ سیٹی مو مینیوکو 45 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پالیرمو نیٹڈ میں اطالوی پولیس نے غیر معمولی چھاپہ مار کارروائی کے دوران سسلین مافیا کے نئے سربراہ 80 سالہ جیولر سیٹی مومینیو کو گرفتار کیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرفتار سسلین رہنما کو رواں برس مئی میں ایک اجلاس کے دوران مافیا کا ’گارڈ فادر‘ سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

    اطالوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مافیا کے سابق سربراہ ٹوٹو رینا کے سنہ 2017 میں جیل میں موت واقع ہونے کے باعث سسلین مافیا کے نئے سربراہ کومنتخب کرنے کےلیے پہلی مرتبہ اجلاس کا انعقاد کیا گیاتھا۔

    اطالوی پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ مافیا کے نومنتخب گارڈ فادر کی گرفتاری کے بعد سسلین مافیا کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ مافیا کے خلاف عدالت میں بھتہ خوری، اسلحے کی غیر قانونی خریدو فروخت و سپلائی، آتشزدگی کے واقعات سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔

    داعش کےسربراہ کی ایک اہلیہ اوربیٹی گرفتار

    واضح رہے کہ پالیر مونیٹڈ وہی جگہ ہےجس کے بارے میں مشہور ناول نگار ماریوپوزو نے سنہ 1969 میں ’دی گارڈ فادر‘ کے نام سے ناول تحریر کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ مافیا کا گرفتار سربراہ اس سے قبل بھی سنہ 1980 اور 1990 میں مافیا سے منسلک رہنے اور دیگر جرائم کی بنیاد پر جیل کاٹ چکا ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ مافیا کے نئے سربراہ کے انتخاب سے معلوم ہوتا ہے کہ سسلین مافیا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔

  • گاڈ فادر اور سسلین مافیا کیا ہیں ؟ عدالت نے شریف خاندان سے کیوں تشبیہ دی؟

    گاڈ فادر اور سسلین مافیا کیا ہیں ؟ عدالت نے شریف خاندان سے کیوں تشبیہ دی؟

    پاناما کیس میں اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے شریف خاندان کو گاڈ فادر اور سسلی مافیا سے تشبیہ دی گئی تو بدنام زمانہ سسلین مافیا کا تذکرہ زبان زد عام ہوگیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں سسلین مافیا کیا ہے؟

    سسلی اٹلی کا ایک جزیرہ ہے جو اپنے جرائم پیشہ گروہوں کی وجہ سے دنیا بھر میں بدنام ہے۔ سسلی کے سب سے بڑا جرائم پیشہ گروہ کو cosa nostra کہا جاتا مگر دنیا اسے سسلین مافیا کے نام سے جانتی ہے۔

    سسلی مافیا کی بنیاد 19 ویں صدی میں رکھی گئی تاہم اس کے ماضی کے متعلق حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں کیوں کہ مافیا اپنے ماضی کا ریکارڈ نہیں رکھتا تھا تاہم 1865 میں پہلی بار لفظ مافیا کو سرکاری سطح پر استعمال کیا گیا۔

    یہ مافیا منشیات، قتل و غارت گری، سمگلنگ، ڈکیتیاں، قمار بازی، اغوا، جسم فروشی اور منی لانڈرنگ سمیت ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔

    اپنی بے تحاشہ دولت کے ذریعے یہ مافیا اٹلی، برطانیہ اور امریکہ سمیت یورپ کے متعدد ممالک کی نہ صرف حکومتوں میں شامل ہے بلکہ معیشت میں بھی اس کا اثر پایا جاتا ہے۔

    سسلین مافیا کے خلاف ایک طویل عرصے تک کارروائی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ان کے خلاف کارروائی کرنے والے افسران اور کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تک کو قتل کر دیا جاتا تھا۔

    سالہا سال سے خوف کی علامت بنے رہنے والے اس مافیا کے متعلق متعدد کتابیں لکھی گئیں۔ سسلین ڈان Bernardo Provenzano پر اطالوی مصنف ماریو پوزو کا ناول اور اس پر بنائی گئی مارلن برانڈو کی مشہور زمانہ فلم گاڈ فادر نے اس مافیا کو دنیا بھر میں شہرت دوام بخشی۔

    سسیلن مافیا کے سربراہ  Toto Riina کو Beast اور Boss of the Bosses بھی کہا جاتا تھا۔ سینکڑوں قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اس ڈان کو سنہ 1993 میں گرفتار کیا گیا اور اسے 26 بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تاہم وہ 17 نومبر2017 کو جیل میں کینسر کے ہاتھوں زندگی ہار گیا۔

    اس کی موت کے بعد کہا جاتا ہے کہ اس جیسا طاقتور ڈان اب کوئی دوسرا نہیں ہوسکتا۔ ڈیڑھ سو سال سے دہشت کی علامت بنا ہوا سسلین مافیا گو کہ اب پہلے کی طرح طاقتور نہیں رہا مگر اب بھی دنیا کے بہت سے حصوں میں ہونے والے سنگین جرائم کی کڑیاں کسی نہ کسی صورت اس مافیا سے جا ملتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔