Tag: سسٹم میں خرابی

  • سسٹم میں خرابی‘ یورپ کی نصف سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

    سسٹم میں خرابی‘ یورپ کی نصف سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار

    برسلز: یورو کنٹرول کے سسٹم میں خرابی کے باعث پورپ کی نصف سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپ کے فضائی ٹریفک کی ذمہ دار ایجنسی یورو کنٹرول کے کمپیوٹرنظام میں خرابی کے باعث یورپی ممالک کے ہوائی اڈوں پر ہزاروں مسافروں کودشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

    یورو کنٹرول کے مطابق جدید ٹیکٹیکل فلو مینجمنٹ سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی تھی جسے ٹھیک کرلیا گیا ہے۔ یہ نظام یورپ میں فضائی ٹریفک کی طلب کا پتہ لگاتا ہے اور پھر اس کا انتظام کرتا ہے۔

    یورو کنٹرول کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس سسٹم کے تحت یورپ میں روزانہ 36 ہزار پروازوں کی آمدورفت کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور گزشتہ روز جب سسٹم میں خرابی ہوئی اس وقت 29 ہزار 500 پروازیں شیڈول تھیں۔

    یورو کنٹرول کے ترجمان نے سسٹم میں خرابی کے باعث ایئرلائنز اور مسافروں کو پیش آنے والی مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے کبھی اس قسم کی صورت حال کا سامنا نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ یورپی ممالک کے فضائی نظام میں خرابی ایسٹر کے تہوار کے بعد ہوئی جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    فضائی نظام میں خرابی کے علاوہ فرانس میں انہیں ریل پر سفرکے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہاں ملازمین نے فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کی اصلاحات کے خلاف ہڑتال کررکھی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی: کے الیکٹرک کے سسٹم میں خرابی، شہر سے بجلی غائب

    کراچی: کے الیکٹرک کے سسٹم میں خرابی، شہر سے بجلی غائب

    کراچی : ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار جب کہ شہر کے بڑے حصے میں بجلی غائب ہوگئی ہے، کے الیکٹرک کے سسٹم میں خرابی کے سبب شہر کے نوے فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار جب کہ 150 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے شہر کے بیشر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں کورنگی، بلوچ کالونی، فیڈرل بی ایریا،صدر، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، پی ای سی ایچ ایس،شاہراہ فیصل، ایئرپورٹ اور ڈیفنس کے علاقے شامل ہیں۔

    بارش کے باعث کراچی کو بجلی فراہم کرنے والا جامشورو پلانٹ کا فیڈر بھی ٹرپ کر گیا جب کی شہر میں بھی کے الیکٹرک کے 150 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے۔ فیڈر ٹرپ ہونے کے باعث جو علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، کورنگی، موسمیات، ملیر، نارتھ کراچی، ناظم آباد،فیڈرل بی ایریا لانڈھی، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، صدر، لائنز ایریا، کورنگی، ڈیفنس اور پی آئی بی کالونی کے علاقے شامل ہیں

    بجلی نہ ہونے سے شہرقائد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے پانی کا پریشر بیک ہونے سے دھابیجی پر بہتر انچ قطر پانی کی لائن پھٹ گئی، جس سے شہر کو مکمل طور پر پانی کی سپلائی معطل ہوگئی، پانی کے پریشر کی وجہ سےدھابیجی پر یہ پائپ لائن تیسری بار پھٹی ہے۔ترجمان واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی مرمت میں تین سے پانچ دن میں لگ سکتے ہیں۔پائپ لائن کے پھٹنے سے شہر کو مجموعی طور پر پندرہ کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہے ۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے بارش کے بعد شہر بھر میں صفائی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا، انھوں نے ایم ڈی واٹر بورڈکو شہر بھر میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔