Tag: سشانت سنگھ

  • ’چھچھورے‘ فلم کی ریلیز کو 5 سال مکمل، شردھا نے سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

    ’چھچھورے‘ فلم کی ریلیز کو 5 سال مکمل، شردھا نے سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کردی

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے فلم چھچھورے کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کی یادگار ویڈیو شیئر کی ہے۔

    بالی ووڈ کی فلم چھچھورے کی ریلیز کو 5 سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر اداکارہ شردھا کپور نے اپنے آنجہانی ساتھی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔

    2019 میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جو کالج کے دوستوں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے، اس فلم میں جوانی سے لے کر بڑھاپے تک کا سفر، دوستی اور محبت جیسے جذبوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shraddha ✶ (@shraddhakapoor)

    تاہم 2020 میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہوگئی تھی، اداکارہ شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ’’چھچھورے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں مداحوں کو فلم کے سیٹ کے خوشگوار لمحات کی جھلک دکھائی گئی۔

     ویڈیو میں شردھا کو سشانت اور دیگر ادکاراؤں کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی انہیں جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ویڈیو کے کیپشن میں شردھا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران بنی ناقابل فراموش یادوں کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا ’وہ دن بھی کیا دن تھے ‘۔

    اداکار ورون شرمانے نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ’’چھچھورے‘‘ کی کئی بی ٹی ایس تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سشانت سنگھ اور فلم کے دیگر ستاروں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varun Sharma (@fukravarun)

    ورون نے اپنے آن اسکرین دوست اور ساتھی اداکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ اس فلم کا جشن منانا ضروری ہے کیوں کہ یہ ایک خاص فلم ہے جو ہم سب کے قریب ہے۔

  • ادا شرما کا سشانت سنگھ کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کے بعد اہم انکشاف

    ادا شرما کا سشانت سنگھ کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہونے کے بعد اہم انکشاف

    بھارتی اداکارہ ادا شرما آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوگئیں، اس حوالے سے انہوں نے پہلی اہم انکشاف کیا ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادا شرما نے ایک بمبئی ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال ممبئی مین وہ فلیٹ خریدا تھا تاہم اس میں وہ منتقل چند مہینوں قبل ہی ہوئی ہیں۔

    اداکارہ ادا شرما نے کہا کہ میں 4 ماہ قبل اُس اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی جس میں سشانت سنگھ رہتے تھے، کچھ لوگوں نے مجھے اس نئے گھر میں شفٹ ہونے سے منع کیا تھا۔

    ادا شرما کا کہنا تھا کہ میں ساری زندگی باندرہ کے ایک ہی گھر میں رہی ہوں، یہ پہلا موقع ہے جب میں اسے چھوڑ کر ایک نئی جگہ منتقل ہوئی ہوں اور یہاں آکر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

    اداکار نے بتایا کہ میں یہاں پر پرندوں کو کھانا کھلاتی ہوں یہ مجھے اچھا لگتا ہے، کیونکہ کیرالہ اور ممبئی میں ہمارے گھر درختوں سے گھرے ہوئے ہیں اور ہم وہاں بھی پرندوں کو دانہ ڈالتے تھے۔

    اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے نئے گھر کو اپنے مطابق سجایا ہے، میں نے نچلی منزل کو عبادت کے لیے مختص کیا ہے، جبکہ اوپر کی منزل میں ایک کمرہ میوزک روم اور ایک کمرے کو ڈانس اسٹوڈیو کے طور پر بنایا ہے جبکہ چھت پر گارڈن بھی ہے۔

    ادا شرما نے بتایا کہ میں اس اپارٹمنٹ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہوں اور ہم دونوں نے اس گھر میں بہت ہی کم فرنیچر رکھا ہوا ہے کیوں کہ ہم دونوں ماں بیٹی فرش پر سوتے اور کھاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ اگست 2023 میں ادا شرما نے ممبئی کے مونٹ بلانک اپارٹمنٹس میں آجنہانی اداکار سشانت سنگھ کے آخری ایام گزارنے والے  فلیٹ کو خریدا تھا۔

  • سشانت سنگھ کی تیسری برسی: بہن کا بھائی کے نام جذباتی پیغام

    سشانت سنگھ کی تیسری برسی: بہن کا بھائی کے نام جذباتی پیغام

    ممبئی: بالی وڈ کے معروف آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے، ان کی بہن نے بھائی کے نام جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

    آنجہانی اداکار کی سشانت سنگھ راجپوت کی تیسری برسی پر اُن کی بہن شویتا سنگھ کریتی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھائی کی جانب سے تجویز کردہ کتابوں کی تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

    شویتا سنگھ کریتی نے انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لو یو بھائی، آپ کی ذہانت کو سلام، میں آپ کو ہر لمحے یاد کرتی ہوں اور آپ میرا ایک حصہ ہیں جو اتنے ہی ضروری ہیں جتنی کہ زندہ رہنے کے لئے سائنس‘۔

    کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

    سشانت سنگھ کی بہن نے اپنے بھائی کے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ان کی تجویز کردہ چند کتابیں شیئر کر رہی ہوں، انہیں ان کے ہی انداز میں یاد کرتے ہیں۔

    سشانت سنگھ

    یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی تاہم ان کی فیملی نے اسے قتل قرار دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بہار پولیس کی جانب سے 2020 میں درج کئے گئے مقدمے میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں کی۔

  • سشانت سنگھ راجپوت واپس آگیا! سب حیران

    سشانت سنگھ راجپوت واپس آگیا! سب حیران

     آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت سے غیر معمولی مشابہت رکھنے والے ایک شخص کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے صارفین دیکھ کر حیران ہوگئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں اداکار اور اسٹینٹ مین منصور خان نامی شخص اپنی فلم وکرم ویدھا کے سیٹ پر معروف اداکار ہریتک روشن کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    لیکن اس تصویر کو سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ سب کو سشانت سنگھ کی یاد آگئی،  اس تصویر میں منصور خان بڑے بالوں اور داڑھی کے علاوہ سوشانت سنگھ کی بالکل کاپی لگ رہا ہے۔

    تصویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا، ایک صارف نے لکھا کہ سشانت سنگھ راجپوت واپس آگیا۔

    تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا 2 سیکنڈ کے لیے مجھے یہ بلکل سشانت سنگھ لگا، یہ بکل اداکار جیسا لگتا ہے۔

  • سشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے پر بہن کو اعتراض

    سشانت سنگھ کی زندگی پر فلم بنانے پر بہن کو اعتراض

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے اپنے بھائی کو ان کی سالگرہ سے قبل انصاف دلانے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی زندگی پر فلم ابھی نہیں بننی چاہیئے۔

    پریانکا سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ لکھا جس میں بتایا کہ وہ سوچتی ہیں کہ سشانت کی بائیوپِک ابھی نہیں بننی چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جب تک سشانت کو انصاف نہیں ملتا تب تک ان کی زندگی پر کوئی فلم نہیں بننی چاہیئے۔ یہ میرا اپنے بھائی سے وعدہ ہے کہ میں اسے انصاف دلواؤں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka Singh (@psthegoner)

    پریانکا کا کہنا تھا کہ کہ مجھے حیرت ہے کہ اس انڈسٹری میں کس کے پاس سشانت جیسی خوبصورت، معصوم اور متحرک شخصیت کو اسکرین پر پیش کرنے کی صلاحیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ توقع کرنا محض فریب ہی ہوسکتا ہے کہ اس غیر محفوظ فلمی صنعت سے کوئی بھی سشانت کی غیر معمولی اور منفرد کہانی کو سچائی کے ساتھ پیش کرنے کی ہمت اور جرات رکھتا ہو۔

    یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ نے ممبئی میں اپنے فلیٹ پر ملازمین اور دوست کی موجودگی میں پھندا لگا کر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

  • سشانت سنگھ کیس، سی بی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

    سشانت سنگھ کیس، سی بی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

    ممبئی: بھارتی سیکیورٹی ایجنسی (سی بی آئی) نے سشانت سنگھ کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈیلیٹ چیٹ، ای میلز تک رسائی کے لیے فیس بک اور گوگل سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    کیس کی تحقیقات کے لیے سی بی آئی فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز تک رسائی حاصل کرے گی جس میں باہمی قانونی معاونت کے معاہدے کے تحت سشانت کی چیٹ اور ای میل تک رسائی کی درخواست کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ اس معاملے پر سشانت سنگھ کے اہلخانہ کے وکیل کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سی بی آئی نے ڈیلیٹ شدہ ای میلز اور چیٹ کی رسائی کے لیے امریکی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور سی بی آئی کیس میں اب تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے، باوجود اس کے کہ فارنزک رپورٹ میں سشانت کی موت کو خودکشی قرار دیا جاچکا ہے۔

    مزید پڑھیں: سشانت سنگھ کی موت، تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی

    خیال رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں موجود اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں اسے خودکشی قرار دیا تھا۔

    این سی بی نے اس سلسلے میں سشانت کی دوست اداکارہ ریا چکرورتی کو بھی گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیاتھا۔

  • سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک اور مداح کی جان لے گئی

    سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک اور مداح کی جان لے گئی

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی اچانک موت نے ان کے بہت سے مداحوں کو غمگین اور افسردہ کردیا ہے، ایسے ہی ان کا ایک مداح ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور اس نے خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کا 20 سالہ رہائشی نوجوان اداکار سشانت سنگھ کی موت سے نہایت دلبرداشتہ تھا، ایسی ہی نا امیدی کے عالم میں گزشتہ روز اس نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    مذکورہ نوجوان ایک نجی ادارے میں کام کر رہا تھا، پولیس کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نوجوان پب جی گیم کھیلنے کا عادی تھا تاہم سشانت کی موت کے بعد سے وہ گم صم تھا۔

    ایک روز اس نے خود کو کمرے میں بند کیا اور خود کو پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کوئمبٹور گورنمنٹ اسپتال بھیج دیا۔

    پولیس کے مطابق موت سے قبل 20 سالہ نوجوان نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا تھا کہ میں سشانت بھائی کے راستے پر چل رہا ہوں، پولیس نے اس نوٹ کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    خیال رہے کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھارتی نوجوانوں میں خودکشی کا خوفناک رجحان فروغ پارہا ہے، چند روز قبل ضلع نالندہ اور پٹنہ میں ایک لڑکے اور لڑکی نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

    اس سے قبل گریٹر نوئیڈا میں بھی چھٹی جماعت کے 12 سالہ طالبعلم نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا لیا تھا۔

  • سونم کپور کو اپنے ٹویٹ پر لینے کے دینے پڑ گئے

    سونم کپور کو اپنے ٹویٹ پر لینے کے دینے پڑ گئے

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بالی ووڈ میں اقربا پروری اور نامور ڈائریکٹرز اور پروڈیوسر کے اسٹارز کے بچوں کو نوازنے پر سخت تنقید کی جارہی ہے، ایسے میں سونم کپور نے فادرز ڈے پر ٹویٹ کے ذریعے ان ساری توپوں کا رخ اپنی طرف کرلیا۔

    معروف اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے، جو خود بھی ایک نامور اداکارہ ہیں، والد کے عالمی دن پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ میں آج اس مقام پر اپنے والد کی وجہ سے ہوں۔

    سونم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہاں مجھے بہت سی مراعات ملی ہیں کیونکہ میرے والد نے مجھے یہ سب کچھ دینے کے لیے بہت محنت کی ہے، اور مجھے حاصل یہ تمام مراعات اسی کا صلہ اور ان کی خوش قسمتی ہیں۔

    سونم کا یہ ٹویٹ کرنا تھا کہ ٹویٹر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا، اس سے قبل بھی بالی ووڈ اسٹارز کے بچوں بشمول شاہ رخ خان کے بچوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے کہ وہ بغیر کسی محنت کے بالی ووڈ میں اس مقام پر پہنچ گئے جہاں پہنچنے کے لیے محنتی اداکار ساری زندگی جدوجہد کرتے رہتے ہیں۔

    ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ایک غریب باپ بھی اپنی اولاد کو سہولیات دینے کے لیے اتنی ہی محنت کرتا ہے، لیکن اس کی اولاد غریب رہتی ہے تو کیا یہ کوئی مکافات عمل ہے؟ کیا آپ کا نہیں خیال کہ آپ کو زندگی کی ساری مراعات اپنے بل بوتے پر حاصل کرنی چاہئیں اپنے والدین کے بل بوتے پر نہیں۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کے خیال میں کیا مراعات سے محروم لوگوں کو کسی غلطی کے بدلے ایسی زندگی ملتی ہے اور وہ غریب رہتے ہیں؟ مراعات یافتہ ہونا کسی کا پیدائشی حق نہیں ہاں لیکن کچھ لوگوں کو یہ مل جاتی ہیں۔

    ایک اور صارف نے سابق امریکی صدر بارک اوباما کی بیٹی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ صدر کی بیٹی ہوتے ہوئے ایک ریستوران میں کام کر رہی ہے، اصل قابل تقلید مثال یہ ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد یہ انکشافات سامنے آئے تھے کہ بالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں نے انہیں نظر انداز کر رکھا تھا اور ان کی پہلی ترجیح کسی بڑے اسٹار کی بیٹی یا بیٹے کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا تھا، ان حالات سے دلبرداشتہ ہو کر سشانت نے خودکشی کی۔

    اس کے بعد سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے بڑے ہدایت کاروں کو ان کی اقربا پروری پر اس قدر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ کئی افراد کو وضاحت پیش کرنی پڑ گئی۔

    اس دوران سوشل میڈیا پر سونم کپور کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا جس میں وہ کرن جوہر کے شو کافی ود کرن میں موجود ہیں اور ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دریافت کیا کہ سشانت سنگھ راجپوت کون ہیں۔

  • سشانت کی موت کا اثر، بھارتی لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے

    سشانت کی موت کا اثر، بھارتی لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے

    بہار: بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی افسوس ناک خود کشی ریاست بہار کے نوجوانوں پر بری طرح اثر انداز ہونے لگی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت کی موت سے اثر لیتے ہوئے نالندہ ضلع اور پٹنہ میں ایک لڑکے اور لڑکی نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق بہار میں نالندہ ضلع کے چنڈی تھانے کے علاقے میں منگل کو ایک طالب علم نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، لودی پور گاﺅں میں اوما شنکر لال کے 14 سالہ بیٹے گوتم کمار کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔

    لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے وہ کافی رنجیدہ تھا، اسی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی۔ دوسری طرف پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

    ادھر بہار کے شہر پٹنہ میں بھی ایک 17 سالہ لڑکی نے سشانت کی موت سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھنڈا ڈال کر خود کشی کر لی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ راجندر نگر کی رہائشی لڑکی نے پیر کی رات ٹی وی چینلز پر سشانت سنگھ کی موت کی خبر مسلسل دیکھنے کے بعد خود کشی کی۔

    سترہ سالہ لڑکی اشیکا کماری دسویں کلاس کے امتحانی نتائج کا انتظار کر رہی تھی، لڑکی کی ماں گوری دیوی نے پولیس کو بتایا کہ اشیکا دسویں جماعت کے امتحان میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی اور اس پر پریشان تھی۔ انھوں نے کہا کہ اشیکا رات بھر ٹی وی چینلز اور موبائل پر سشانت سنگھ کی موت کی خبر دیکھتی رہی، میں نے اسے منع بھی کیا کہ ایسی خبریں مت دیکھو لیکن اس نے نہیں سنا۔

    پولیس کے مطابق اشیکا نے بیڈروم میں خود کو ماں کی ساڑھی سے چھت کے پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کی، ماں کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار کو معروف بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کو ممبئی کے فلیٹ میں لٹکا کر خود کشی کر لی تھی۔