Tag: سعدرفیق

  • وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

    وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو بڑی پیشکش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق کو حکومت میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی اس پیشکش پر راناثنااللہ نے کہا حکومت سے باہر رہ کر سیاست اور سیاسی بیانیہ بنانے دیں، جس پر شہبازشریف نے کہا حکومت میں رہ کر سیاسی بیانیہ بنائیں باہر رہ کر بات کرینگے تو ہماری مخالفت لگے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ خواجہ سعد رفیق نے بھی راناثنااللہ کی رائے کی حمایت کی ہے، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ مستقبل پر نظر رکھ کر وہ بیانیہ بناناہے جسے عوام پسند کرے۔

    ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی رائے کے بعد وزیراعظم نے کہا تو پھر یہ فیصلہ نواز شریف پر چھوڑتے ہیں، راناثنااللہ نے کہا نوازشریف کہیں گے تو حکومت میں آجائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اپنے موجودہ دورہ چین سے واپسی کے بعد اس معاملے پر فیصلہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ الیکشن 2024ء کے نتائج سامنے آنے کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اہم ترین رہنما رانا ثناء اللّٰہ اور خواجہ سعد رفیق نے کوئی بھی حکومتی عہدہ لینے سے انکار کردیا تھا۔

  • مسافروں کی مشکل آسان ، بڑی  سہولت فراہم کردی گئی

    مسافروں کی مشکل آسان ، بڑی سہولت فراہم کردی گئی

    لاہور : لاہور ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لئے چیک پوسٹ پر تیسری لائن کا آغازکر دیا گیا، جس سے مصروف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاروں میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر شہری ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے رات گئے لاہور ایئر پورٹ کا دورہ کیا۔

    جہاں سعدرفیق نے مسافروں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر نے برقی سیڑھیاں فوری چلانے اور امیگریشن عملے کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کردی۔

    مسافروں کی سہولت کے لئے چیک پوسٹ پر تیسری لائن کاآغازکردیا گیا، جس سے مصروف اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاروں میں کمی آئے گی۔

    لاہور ایئر پورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنجز کو رات 10سے صبح 5 بجے تک عالمی لاؤنجز کے طور پر استعمال کیا جائے گا ، جس سے بین الاقوامی پروازوں کے لئے رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔

    ایئر پورٹ آنے پرایک مسافر ایک فرد کی پابندی کو ختم کیا جارہا ہے ، عزیز اقارب ائرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ تک جا سکیں گے جبکہ ایئر پورٹ کے کنکورس ہال میں اضافی نشستیں لگا دی گئی ہیں۔

  • پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ،خواجہ برادران مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل ،خواجہ برادران مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    لاہور : احتساب عدالت نے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سعدرفیق اورسلمان رفیق کو مزید 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ، نیب کی جانب سے 14 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خواجہ برادران کےخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں سعدرفیق اورسلمان رفیق کو جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ،

    احتساب عدالت کےجج نجم الحسن بخاری نے خواجہ برادران کےخلاف کیس کی سماعت کی ، سماعت میں وکیل نیب نے کہا بینک اکاونٹس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے، عدالت مزید جسمانی ریمانڈ دے تاکہ تفتیش مکمل کی جا سکے، جس پر خواجہ سعد رفیق نے دلائل میں کہا تاحال تفتیش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ، نیب کو جسمانی ریمانڈ دینے کی ضرورت نہیں۔

    احتساب عدالت نے سعدرفیق اورسلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے 7دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور خواجہ برادران کو 26 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

    نیب کی جانب سے 14دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

    پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کےاطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں جبکہ عدالت آنےوالےراستوں کوکنٹینر،خاردارتاریں لگاکرسیل کردیاگیا، اینٹی رائٹس فورس اورخواتین پولیس اہلکار بھی عدالتی احاطے میں موجود ہے۔

    مزید پڑھیں : پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل: خواجہ برادران مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    یاد رہے 5جنوری کوعدالت نےملزمان کےجسمانی ریمانڈمیں14روزکی توسیع کی تھی، نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ دونوں کے اکاؤنٹس میں 2 ارب روپے گئے ہیں، دونوں بیٹوں کے اکاؤنٹس میں اتنے پیسے کیوں گئے تحقیقات جاری ہیں۔ 260 مختلف لوگوں کو ٹرانزیکشن گئی ہیں۔ صرف 4.06 ملین روپے کا بتایا گیا باقی کا نہیں بتایا گیا۔

    واضح رہے 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کردی تھی، جس کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

    خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

    نیب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر ہوتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی، دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری، خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے فوائد حاصل کرتے رہے، خواجہ برادران کے نام پیراگون میں 40 کنال اراضی موجود ہے۔

    خیال رہے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی۔

  • نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا

    نیب نے مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کو گرفتار کر لیا

    لاہور : نیب نے مسلم لیگ ن کےسابق ایم پی اے قیصر امین بٹ کوگرفتار کر لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدرفیق اور قیصرامین کی 15 سال سے پیرا گون میں شراکت ہے جبکہ اس سوسائٹی کی دیگر شخصیات پر بھی اربوں کمانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور خواجہ سعد رفیق کے قریبی ساتھی قیصرامین بٹ کو نیب نے گرفتار کرلیا، نیب نے قیصر امین بٹ کو پیرا گون سوسائٹی کیس میں گرفتار کیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق نیب نے راوی روڈ پر انکی گرفتاری کے لیے چھاپہ بھی مارا تھا اور پیرا گون سوسائٹی کی تفتیش میں گرفتاری عمل میں لائی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور قیصرامین بٹ کی پچھلے پندرہ سال سے پیرا گون میں شراکت ہے ، پیرا گون سوسائٹی میں دیگر اہم شخصیات پر بھی اربوں روپے کمانے کا الزام ہے۔

    یاد رہے نیب نے پیرا گون سٹی کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، قصر امین بٹ کو 16 مارچ کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے تھے، قیصر امین بٹ پیرا گون سٹی میں پارٹنر تھے۔

    اس سے قبل خواجہ سعد رفیق اور پیرا گون سٹی کے دوسرے افراد کو بھی تفتیش کے لیے طلب کیا جا چکا ہے جبکہ شہباز شریف پر بھی آشیانہ ہاؤسنگ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا  الزام ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے پیراگون سوسائٹی سے براہ راست روابط ہیں۔

    پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے آشیانہ اسکیم لانچ کی گئی تھی، مذکورہ اسکیم سے روابط کے الزام پرپی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کو عہدے سے برطرف کرنے کیلئے قرار داد بھی جمع کرائی تھی۔

    خیال رہے کہ 2012 میں میں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز ہوا، منصوبے کے مطابق پانچ سال میں پچاس ہزار گھر تعمیر کئے جانے تھے لیکن دعوے حقیقت میں تبدیل نہ ہو سکے۔

  • این اے131 میں عمران خان کی  فتح، سعدرفیق کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست

    این اے131 میں عمران خان کی فتح، سعدرفیق کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست

    لاہور:مسلم لیگ ن کے ربنما سعدرفیق نے این اے131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے آر او کو درخواست دے دی، اس حلقے میں عمران خان نے خواجہ سعد رفیق کو شکست دی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے حلقہ ااین اے131 میں عمران خان کی کامیابی کیخلاف درخواست دائر کی، سعد رفیق نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروائی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریذائڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ مسترد کئے، اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

    یاد رہے انتخابات 2018 میں لاہور کے حلقے این اے131 میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے سخت مقابلے کے بعد مسلم لیگ ن کے خواجہ سعدرفیق کو شکست دی۔

    انتخابی نتائج کے مطابق این اے 131 میں عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کئے جبکہ سعد رفیق 83 ہزار 633 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں کے نتائج جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ن لیگی سعودی عرب کیوں اور کس لیےگئے، کیا وجہ ہے؟ ‘ خورشید شاہ

    ن لیگی سعودی عرب کیوں اور کس لیےگئے، کیا وجہ ہے؟ ‘ خورشید شاہ

    لاہور: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری سیاست دھرنوں کی نہیں جمہوریت کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت چلے اور الیکشن وقت پرہوں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ طاہرالقادری سے ملاقات کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی ملاقات ہوئی جب ماڈل ٹاؤن کا قتل عام ہوا تو تب بھی آئے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن والوں کے حق لیے کھڑے ہوئے تھے اور آج بھی اس پرقائم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے حق میں ہیں اور اس معاملے پر پہلے دن سے پوزیشن لیے ہوئے ہیں، یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے کہ فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم ہونا چاہیے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پیپلزپارٹی باشعور پارٹی ہے، سمجھتی ہے کہ ملک میں سیاست کیسے ہونی چاہیے اس میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہیے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے بیان پر فوری رد عمل نہیں آنا چاہیے تھا۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دھرنے دینا یا احتجاج کرنا آئینی حق ہے لیکن یہ پرامن ہونا چاہیے، احتجاج ایوانوں تک پہنچنا چاہیے مگراس کی کوئی حد ہو جس سے عوام پریشان نہ ہوں، فیض آباد دھرنے سے دنیا کو خطرناک پیغام گیا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ن لیگی سعودی عرب کیوں گئے اس کی کیا وجہ ہے ؟ قوم دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کااپنا آئین ہے، ہمیں فیصلے خود کرنا چاہئیں، دوسروں کے دروازے نہیں کھٹکھٹانا چاہئیں۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان اور نوازشریف لاڈلے ہیں، کھیلنے کو مانگے چاند۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • تجزیہ کار ہارون رشید نےخواجہ سعدرفیق کا بھانڈہ پھوڑدیا

    تجزیہ کار ہارون رشید نےخواجہ سعدرفیق کا بھانڈہ پھوڑدیا

    اسلام آباد: سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے انکشاف کیاہےکہ خواجہ سعد رفیق تحریک انصاف میں شامل ہوچکےتھے۔

    عمران خان سے متعلق ہرزہ سرائی خواجہ سعدرفیق کومہنگی پڑگئی، سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے ن لیگ کے شعلہ بیاں وزیر کی سیاست کاکچہ چٹھہ کھول دیا، کہتے ہیں آج عمران خان ذہنی مریض دینے والےسعدرفیق پی ٹی آئی میں شامل کیوں ہوناچاہتے تھے۔

    ہارون الرشید نےوفاقی وزیرریلوے کے معاشی معاملات پربھی کئی سوالات اٹھادیئے، سینئرتجزیہ کار ہارون الرشید نے خواجہ سعدرفیق کی پریشانی کی وجہ بھی بیان کرڈالی، خواجہ سعدرفیق حکومت کے دفاع کیلئے تورہتے ہیں ہمہ وقت تیار دیکھتے ہیں وہ اپنادفاع کب اورکیسے کرتے ہیں۔

  • چھوٹےشہروں میں ریلوےکی زمین نجی شعبےکودیجائےگی، سعدرفیق

    چھوٹےشہروں میں ریلوےکی زمین نجی شعبےکودیجائےگی، سعدرفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چھوٹے شہروں میں ریلوے کی زمین نجی شعبے کو دینے کا اعلان کر دیا ۔

    ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے علاوہ کسی صوبے نے ریلوے کی ز مین واپس نہیں کی، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال ریلوے کی کی آمدنی اٹھائیس ارب سے بڑھ کر اکتیس ارب روپے ہو جائے گی، ایک ہفتے میں کراچی سے ملتان اور فیصل آباد کے درمیان کارگو ایکسپریس شروع کی جائے گی، انھوں نے کہا کہ چودہ نومبر کو این ایل سی کے ساتھ فریٹ انجن حاصل کرنے کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

  • اسلام آباد ہو یا کوئی شہر فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    اسلام آباد ہو یا کوئی شہر فوج کو آئین کے تحت بلائیں گے، سعدرفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان محاذ آرائی ترک کر دیں حکومت اسلام آباد اور دیگر شہروں میں فوج کی مدد آئین کے تحت ہی لے گی۔

    اسلام آباد میں فوج کو سول انتظامیہ کہ مدد کیلئے بلائے جانے پر تحریک انصاف کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ دہشت گردی کےخلاف حکومت اورفوج کاساتھ دیں، عمران خان کو سمجھنا چاہیئے کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے وہ صرف ملک وقوم کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد میں فوج بلائی جائے یا کسی اور شہر میں اسے بلایا آئین کے تحت ہی جائے گا۔