Tag: سعدیہ جاوید

  • ہیوی ٹریفک کے اوقات کار کی پابندی سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ

    ہیوی ٹریفک کے اوقات کار کی پابندی سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: شہر قائد میں ہیوی ٹریفک کے اوقات کار کی پابندی سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر میں ہیوی ٹریفک کے رات 11 سے صبح 6 بجے تک داخلے کے عدالتی حکم کو سختی سے نافذ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ محکمہ سالڈ ویسٹ کو ایک ڈیڑھ ماہ میں آپریشن رات کو منتقل کرنے کا کہہ دیا گیا ہے، سالڈ ویسٹ کی گاڑیاں بھی اب رات کو نقل و حمل کریں گی، تاہم ان کے لیے ڈیڑھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے آپریشن کو ایڈجسٹ کر سکیں۔

    سعدیہ جاوید نے بتایا کہ اجناس کی ترسیل کرنے والے ہیوی ٹریفک کو دن میں آپریشن کی اجازت ہوگی، انھوں نے کہا کہ جن گاڑیوں کی فٹنس سندھ حکومت سے ہوگی انھیں ٹیگ کیا جائے گا۔

    ترجمان کے مطابق سندھ حکومت نے احتجاج کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ جو کوئی بھی سڑک بند کرے گا، یا اشتعال پھیلائے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

    واضح رہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور دیگر بڑی گاڑیوں سے شہریوں کی پے در پے افسوس ناک اموات کے بعد شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ہیوی ٹریفک کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک داخلے کی اجازت ہوگی، اس حوالے سے عدالتی حکم بھی آیا ہے۔

  • بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین  کے لئے بڑی خوشخبری

    بجلی کے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

    کراچی : ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کےبیان پرردعمل دیاتھا، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سےملک کانقصان ہوتا ہے۔

    پاکستان بھر میں اے ٹی ایم اور آن لائن بینکنگ کی بندش سے متعلق بڑی خبر آگئی 

    سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کوسوچناچاہیےکہ منفی باتوں سےعوام کانقصان ہوتاہے، ان کو وزیراعظم سےبات کرنی چاہیے، مسلم لیگ ن کاوزیراعظم صرف پنجاب کانہیں پاکستان کاہے، ملک کوجوڑنےکی ضرورت ہےانتشارپیداکرنےکی نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کیلئےسندھ حکومت کام کررہی ہے، درست ہےبلاول بھٹونے کہا تھا200 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے ، وفاقی حکومت پیپلزپارٹی نہیں بنی اس لیے 200یونٹ پروجیکٹ پرکام نہ ہوسکا۔

    ترجمان سندھ حکومت نے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بجلی کی قیمتوں سےمتعلق عوام جلدخوشخبری سنیں گے، سندھ میں 200 یونٹ بجلی تک مفت بجلی کے منصوبے پر کام ہورہا ہے، جلدعوام خوشخبری سنیں گے کہ سندھ حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کررہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی جانب سےاعلان پنجاب کی حدتک نہیں ہونا چاہیے تھا، کامران ٹیسوری خاطر جمع رکھیں سندھ سستی بجلی سےمتعلق عوام کیلئے جلد اہم اعلان کرے گا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- کرنسیوں کی قیمت