Tag: سعدی عباس

  • پاکستان میں کراٹے کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، جاپانی قونصل جنرل

    پاکستان میں کراٹے کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، جاپانی قونصل جنرل

    کراچی : جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسا مورا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کراٹے کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، ہماری دعا ہے کہ سعدی عباس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے۔

    یہ بات انہوں نے پاکستانی ایتھلیٹ سعدی عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تفصیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 کراٹے کوالیفائر راؤنڈ کے موقع پر پاکستانی ایتھلیٹ سعدی عباس کی جاپان کے قونصل جنرل سے ملاقات کی۔

    قونصل جنرل توشی کازو ایسا مورا نے سعدی عباس کی کاوشوں کو سراہا، ملاقات میں سعدی عباس نے قونصلیٹ جنرل کو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی تفصیلات سے آگاہی دی۔

    اس موقع پر توشی کازو ایسامورا کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ پاکستان میں کراٹے کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، جن حالات میں سعدی عباس ٹریننگ کررہا ہے وہ قابل ستائش بات ہے،جاپانی قونصلیٹ جنرل کا مزید کہنا تھا کہ دعا یہی ہے کہ سعدی عباس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتے۔

    سعدی عباس نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی،اگلے ماہ جاپان میں ہونے والا کوالیفائر راؤنڈ بہت اہمیت رکھتا ہے۔

    پاکستانی کراٹے کاز رینکنگ میں بہتری لانے کیلئے کئی ایونٹ کھیل چکا ہوں، سعدی عباس نے مزید کہا کہ اولمپکس کھیلنے کیلئے کوچ کی بہت ضروت ہے۔

  • ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ،قومی ٹیم کی 19 میڈلز جیت کر وطن واپسی

    ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئین شپ،قومی ٹیم کی 19 میڈلز جیت کر وطن واپسی

    کراچی: قومی کراٹے ٹیم ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ کھیل کر 19 میڈلز حاصل کرکے بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔

    ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ کے اختتام کے بعد پاکستان کراٹے ٹیم نئی دہلی سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئی، وطن واپسی پر کھلاڑیوں کے اہل خانہ اور فیڈریشن کے عہدے داروں نے ٹیم کا شاندار استقبال کیا۔

    قومی ٹیم نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں کل 19 تمغے اپنے نام کیے، جس میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے شامل ہیں ۔

    2d7b9ca8-722a-42f0-a439-903163f87722

    2d78ec35-3399-446f-9b6d-cdb3c2635b03

    نئی دہلی میں ہونے والی ساﺅتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں قومی ٹیم نے 3 سونے ،9 چاندی اور 8کانسی کے تمغے حاصل کیے، پاکستان کی جانب سے باز محمد ، نصیر احمد اور کلثوم نے گولڈ میڈلز جیتے، پاکستان کے دو ریفریز نے ایشین ریفریز کورس بھی پاس کیا۔

    قومی کراٹے ٹیم میں شامل خاتون کھلاڑی کلثوم زہرا اس سے قبل سال 2012 کے ساﺅتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کرچکی ہیں۔

    a50712a7-2abd-4b2e-87be-5965bbbc083c

    سعدی عباس کو فائنل میں متعصب امپائرنگ کے باعث بھارتی کھلاڑی سے شکست ہوئی تاہم وہ چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    bf4ab056-d218-44e8-9862-1b29a1fae5e8

    b79fa367-539a-4628-914f-223ab3f81b69