Tag: سعودی

  • سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    سعودی عرب کی شہزادی نورہ بنت بندر قضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔

    سعودی ایوان شاہی کے جاری بیان کے مطابق شہزادی نورہ بنت بند بن محمد آل عبدالرحمان آل سعودی مختصر علالت کے بعد جمعرات کے روز خالق حقیقی سے جا ملیں۔

    ان کی نماز جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی اور مکہ مکرمہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں شاہی خاندان سمیت اعلیٰ حکام اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔

    شاہی محل سے جاری بیان میں متوفیہ کے لیے رحمت، مغفرت اور بلندی درجات کے علاوہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

  • سعودی بینکوں پر بڑی پابندی عائد

    سعودی بینکوں پر بڑی پابندی عائد

    سعودی عرب کے بینکوں پر سماجی رابطوں کی ایک معروف سوشل میڈیا ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی سینٹرل بینک (SAMA) نے تمام مقامی بینکوں کو باہمی رابطوں کی ایک مقبول سوشل میڈیا ایپلیکیشن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے اور بینک عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ صارفین کے ساتھ رابطے کے لیے واٹس ایپ اور دیگر انسٹنٹ میسجنگ ایپلیکیشنز کا استعمال بند کر دیں۔

    رپورٹ کے مطابق سینٹرل بینک نے ان ایپس کو غیر محفوظ اور ناقابل اعتماد قرار دیا بینکوں کو اس کے متبادل اور محفوظ مواصلاتی ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    سعودی سینٹرل بینک نے تجویز دی ہے کہ بینک لائیو چیٹ، چیٹ بوٹ یا اپنی ویب سائٹ اور ایپلیکیشن میں محفوظ انسٹنٹ میسجنگ سروسز فراہم کریں۔ اس کے ساتھ ہی صارفین کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔

    دوسری جانب سعودی بینکوں نے بھی عوام کو متنبہ کیا ہے کہ دھوکے باز سوشل میڈیا پر جعلی خیراتی اداروں یا معروف شخصیات کے نام پر مالی امداد کا جھانسہ دے کر لوٹ رہے ہیں۔ عوام ایسے کسی بھی پیغام کے جھانسے میں نہ آئیں۔

  • سعودی شہریوں نے ایک ہفتہ میں کتنی رقم خرچ کر ڈالی؟ جان کر حیران رہ جائیں

    سعودی شہریوں نے ایک ہفتہ میں کتنی رقم خرچ کر ڈالی؟ جان کر حیران رہ جائیں

    سعودی عرب میں شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکی افراد نے ایک ہفتہ میں کتنی رقم خریداری پر خرچ کی یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

    سعودی سینٹرل بینک ساما نے مملکت کے شہریوں اور مقیم غیر ملکی افراد کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران شاپنگ پر کیے گئے اخراجات کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

    سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19 سے 25 جنوری کی مدت کے دوران سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے 11 بلین ریال سے زائد (پاکستانی 8 کھرب، 17 ارب، 63 کروڑ سے زائد) خریداری پر خرچ کیے۔

    اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ریاض کے رہائشیوں نے خریداری کی جس کا مجموعی حجم 4 بلین ریال سے زائد ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن میں بھی 4 بلین جب کہ میدینہ منورہ مین 3 بلین ریال کی خریداری کی گئی۔

    سعودی شہریوں نے سب سے زیادہ پٹرول کی خریداری پر 835 ملین ریال خرچ کیے۔ صحت سے متعلق اخراجات پر 723 ملین ریال جب کہ کپڑوں اور جوتوں کی خریداری پر 614 ملین ریال خرچ کیے گئے۔

    اس کے علاوہ تعمیراتی سامان کی خریداری پر 330 ملین، الیکٹرانک اشیا پر 145 ملین اور تعلیم پر 141 ملین ریال خرچ کیے گئے۔

  • اہم عہدوں سے متعلق سعودی شاہی فرمان جاری

    اہم عہدوں سے متعلق سعودی شاہی فرمان جاری

    سعودی بادشاہ نے خالد العبدالکریم کو کابینہ کا نیا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔

    خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے خالد العبدالکریم کو وزیر کے عہدے کے ساتھ کونسل آف منسٹرز کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے۔

    شاہ سلمان نے بدھ کے روز شاہی فرمان جاری کیے جس میں کئی اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کی احکامات تھے۔

    نیشنل گارڈ کے نائب وزیر عبدالمحسن التویجری اور کابینہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل الشہانہ بنت صالح العزاز کو بھی ان کے عہدوں سے فارغ کر دیا جب کہ عبدالمحسن التویجری کو وزیر کے عہدے کے ساتھ شاہی عدالت کا مشیر مقرر کیا گیا۔

    شاہی فرمانوں میں شہزادہ عبدالعزیز المقرین کو دو مقدس مساجد کے متولی کے خصوصی مشیر کے طور پر وزیر کے عہدے پر تعینات کرنا اور انہیں نیشنل گارڈ کے نائب وزیر کا کام سونپنا بھی شامل ہے۔

    ان تقرریوں میں مازن السدیری کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ بہترین عہدے کے ساتھ کونسل آف منسٹرز کے جنرل سیکرٹریٹ کے مشیر اور انجینئر ہیں۔

    عبدالمحسن الخلف کو بہترین رینک کے ساتھ نائب وزیر خزانہ نامزد کیا گیا جبکہ الرعبدی بن فہد الرعبدی کو بہترین رینک کے ساتھ نیشنل ڈیٹا مینجمنٹ آفس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

  • سعودی کی خاتون ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

    سعودی کی خاتون ویٹ لفٹر نے تاریخ رقم کردی

    دہلی: سعودی کی خاتون ویٹ لفٹر نے لیان القریشی نے 3 میڈلز جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    سعودی خواتین بھی کھیل کے شعبے میں دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کررہی ہیں تاہم ویٹ لفٹر لیان القریشی نے 3 کانسی کا تمغہ جیت کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    اخبار 24 ویب سائٹس کے مطابق سعودی ویٹ لفٹر لیان القریشی نے ایشین جونیئر اینڈ یوتھ چیمپیئن شپ کے سنیچ اینڈ جرک مقابلوں میں کانسی کے تین میڈل حاصل کرلیے۔

    ایشین جونیئر اینڈ یوتھ چیمپیئن شپ کے مقابلے دہلی میں منعقد ہوئے۔ جہاں  81 کلو گرام کیٹگری میں لیان کانسی کے تین میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

    لیان القریشی نے ویٹ لفٹنگ کی تاریخ میں پہلی سعودی ویٹ لفٹر خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    اس جیت کے موقع پر سعودی ویٹ لفٹر لیان القریشی نے کہا کہ ’میں ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی شکر گزار ہیں جن کی مسلسل حوصلہ افزائی کی بدولت انہیں کامیابی ملی‘۔

  • لیونل میسی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    لیونل میسی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے

    جدہ: ارجنٹائن کے سپر اسٹار لیونل میسی اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

    سعودی کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کو سعودی عرب میں دوسری چھٹیاں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے‘۔

    واضح رہے کہ لیونل میسی سعودی عرب کے وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔

    اس کے علاوہ سعودی کے وزیر سیاحت نے فٹبال کا ورلڈ کپ جیتنے والے لیونل میسی اور ان کی فیملی کی چھٹیاں گزارنے کی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہے۔

    تصاویر میں میسی اور ان کی اہلیہ کو دھوپ سے لطف اندوز ہوتے، روایتی کیرم بورڈ گیم کھیلتے، اپنے دو بیٹوں کے ساتھ ایک ہرن کو کھانا کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: لیونل میسی نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    ارجنٹائن کے اسپورٹس آئیکون لیونل میسی نے مئی 2022 میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا جب انہیں سیاحت کا سفیر نامزد کیا گیا تھا اس دوران انہوں نے سعودی عرب کے ایک تہوار میں شرکت بھی کی تھی۔

  • سعودی عرب میں موسلا دھار بارش کے بعد کشتیاں چلنے لگی

    سعودی دارالحکومت ریاض میں کل دن بھر ہونے والی بارش کے بعد ’بوابۃ الشرق‘ محلہ زیر آب آگیا۔

    اخبار24 کے مطابق گرج چمک کے ساتھ  بارش کا سلسلہ جمعے کی رات تک جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئیں۔

     رپورٹ کے مطابق شدید بارش اور گرج چمک کے باوجود مقامی شہری اور مقیم غیرملکی خوشگوار موسم سے لطف اٹھانے کے لیے جمعے کو گھروں سے باہر نکلے۔

    عاجل اورالمرصد کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث ریاض کی وادی نمار میں سیلاب آگیا، پہاڑوں کی چوٹیوں سے آبشار کی شکل میں پانی نیچے آرہا ہے۔

     ریاض کے بوابۃ الشرق محلے کی بھی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے  دوسری جگہ منتقل کیا۔

    سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ’نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ مدینہ منورہ کے جنوبی کوہستانی علاقے بھی بارش کی زد میں رہیں گے۔

  • بحرین جانے والے سعودیوں کے لیے کرونا ٹیسٹ فیس مقرر

    بحرین جانے والے سعودیوں کے لیے کرونا ٹیسٹ فیس مقرر

    ریاض: سعودی ایئر لائن سے بحرین جانے والے سعودی شہریوں کے لیے کرونا ٹیسٹ فیس مقرر کر دی گئی ہے جو انہیں سفر سے قبل ادا کرنا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی’السعودیہ‘ کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ بحرینی حکام کے مطابق مسافروں سے کرونا ٹیسٹ کی فیس 30 بحرینی دینا وصول کیے جائیں گے۔

    سعودی فضائی کمپنی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ فرنطینہ کا دورانیہ ختم ہونے پر فائنل ٹیسٹ ہوگا اور اس کی فیس علیحدہ وصول کی جائے گی جو 30 دینار مقرر کی گئی ہے۔

    بحرینی حکام نے ایک پابندی یہ لگائی ہے کہ بحرین آنے والوں کو دس دن تک قرنطینہ میں رکھا جائےگا۔

    کرونا ٹیسٹ فیس ’بی ای اے ڈبلیو اے آر ای‘ ایپ یا ایئرپورٹ پر موجود خود کار وصولی مشینوں کے ذریعے لی جائے گی۔

  • معذور سعودی بچے کی نرم مزاجی نے اسے ہر دلعزیز بنادیا

    معذور سعودی بچے کی نرم مزاجی نے اسے ہر دلعزیز بنادیا

    ریاض : سعودی عرب میں پیدائشی طور پر ہاتھوں اور پاﺅں سے معذور بچے نے اپنے چہرے کی مسکراہٹ سے معذوری کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس موجود لوگوں کے دل موہ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق معذوری نے ننھے سعودی ریان المعدی کو لوگوں میں گھل مل جانے، ان کی ہمدردیاں حاصل کرنے اور تعلیم کے حصول سے نہیں روکا۔ وہ تیراکی کا خواہش مند، آرٹسٹ کے طور پر خاکے بنانا اور معذور بچوں کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لینا چاہتا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ریان المعدی اپنے بلند حوصلے کے باعث مستقبل میں بچوں کا ڈاکٹر بننے کے خواب بھی دیکھ رہا ہے۔

    ریان المعدی کی والدہ نے عربی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریان کی پیدائش سے قبل ہی مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ میں ایک معذوربچے کی ماں بننے والی ہوں، مگر مجھے اس میںکوئی پریشانی نہیں تھی کیوں کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو جیسے چاہتا ہے تخلیق کرتا ہے۔

    ریان کی والدہ نے بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ معذور بچہ گھر میں باعث برکت ہوگا، ڈاکٹروں کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ بچے کی معذوری کی وجہ سے اس کی پیدائش کا عمل بھی انتہائی پیچیدہ ہوگا مگر پیدائش کے دوران ایسا کچھ نہیں ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ ریان المعدی نارمل طریقے سے پیدا ہوا اور اس کی پیدائش ہمارے لیے نیک شگون ثابت ہوئی۔ وہ جہاں جاتا ہے ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ ہرایک سے ملتا ہے۔

    والدہ کا کہنا تھا جب ریان المعدی بڑا ہونے لگا تو ایک دن اس نے مشکل سوال پوچھا کہ میں دوسرے لوگوں سے مختلف کیوں ہوں؟ میں جوتے کیوں نہیں پہن سکتا اور بازو پر گھڑی کیوں نہیں باندھ سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس کا جواب مشکل تھا مگر میں نے اس کے سوالوں کے جواب دیے اور اسے معذور افراد کی تصاویر دکھائیں جو اس کی طرح ہاتھوں اور پاﺅں سے محروم تھے۔

    معذور بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ ریان المعدی کی پیدائش کے پانچ سال بعد معذوروں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اسے اپنے ہاں رجسٹر کرلیا۔

    سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ تنظیم کی طرف سے اسے معاون ٹیم اور معلمات فراہم کی گئیں، آج وہ 10 سال کا ہوچکا ہے اور لوگوں کا مرجع خلائق ہے، سوشل میڈیا پر اس کے فالورز ہزاروں میں ہیں جو مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

  • سابق ایرانی وزیر کا سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا اعتراف

    سابق ایرانی وزیر کا سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا اعتراف

    تہران : ایران کے ایک سابق وزیر سید محمد حسینی نے ضمنی طور پر سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں میں تہران کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ایرانی وزیر برائے ثقافت اور دعوت و ارشاد سید حسینی نے کہا کہ سعودی عرب میں الدوادمی اور عفیف کے مقامات پر تیل تنصیبات پر حملے ایرانی اشارے پرکیے گئے۔

    انسٹا گرام پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں سابق صدر محمود احمدی نژاد کی کابینہ میں وزیر رہنے والے سید محمد حسینی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر یمن کے حوثی باغیوں کے ڈرون کے ذریعے حملے عالمی منڈی میں ایرانی تیل کے مکمل بائیکاٹ کا رد عمل ہیں۔

    خیال رہے کہ سعودی عرب کی نیشنل پٹرولیم کمپنی آرامکو نے 14 مئی کو ایک بیان میں دو پٹرول اسٹیشنوںپر حملوں اور ان کے نتیجے میں تیل پائپ لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کا اعتراف کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی تیل کی تنصیبات کو ڈرون طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا۔

    سابق ایرانی وزیر نے مزید کہا کہ اگر مغربی ممالک کے پیروکار اور حکومت میں شامل بعض عناصر کی طرف سے مغرب کےساتھ تعاون جاری رہا تو انقلاب کے محافظ اور مزاحمتی محاذ اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

    خیال رہے کی سابق ایرانی وزیرسید محمد حسنی ایرانی پاسداران انقلاب کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔ انہیں سابق صدر محمود احمدی نژاد کے دوسرے دور حکومت میں وزارت ثقافت وارشاد کا قلم دان سونپا گیا تھا۔ وہ ماضی میں نائب وزیر تعلیم اور پارلیمنٹ کےرکن بھی رہ چکے ہیں۔