Tag: سعودیہ امداد

  • سعودیہ کا مظلوم فلسطینیوں کے لئے بڑی امداد کا اعلان

    سعودیہ کا مظلوم فلسطینیوں کے لئے بڑی امداد کا اعلان

    سعودیہ عرب نے مظلوم فلسطینیوں کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے، جبکہ شاہ سلمان اور ولی عہد نے فلسطینیوں کی مدد کے لئے 50 ملین ریال عطیہ کردیئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی جانب سے فلسطین کے لیے 30 ملین ریال عطیہ کردیا گیا ہے، جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عوامی عطیات مہم کے تحت 20 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کنگ سلمان سینٹر کے تحت ’ساہم‘ ویب سائٹ پر عطیات مہم چلائی جائے گی۔شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کے لیے عوامی عطیات مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔

    کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے لئے بڑی رقم عطیہ کرنے پر شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت کی جانب سے یہ اہم اعلان سامنے آیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ایک ہزار فلسطینی بچے علاج کے لیے متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے۔

    یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا اس حوالے سے کہنا ہیکہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہلخانہ بھی متحدہ عرب امارات لائے جائیں گے جبکہ بچوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس پہنچایا جائے گا۔

    انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر سے رابطہ کر کے اماراتی وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید نے زخمی فلسطینی بچوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے طریقہ کار پر بات چیت کی، انہوں نے غزہ میں شہریوں کے لیے خوراک اور طبی امداد کی ترسیل کی ضرورت پر زور دیا۔