Tag: سعودی ائیر لائن

  • عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سعودی ائیر لائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ساتھ ہی تمام ٹکٹ بکنگ سینٹر کو بھی  ہدایات جاری کردی ہے۔

    نیا سفری ہدایت نامہ کے مطابق سعودی ائیر لائن میں بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے وقت کی پابندی لاگو کر دی گئی۔

    ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کیلئے 3 گھنٹے سے کم وقت ائیرپورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہوگی ساتھ ہی عمرہ زائرین کو ائیرپورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

    کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 6 گھنٹے کے اندر اپنی اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہونگے، 3 گھنٹے سےکم اسٹے یا 6 گھنٹے سے زائد اسٹے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

    نیا سفری ہدایت نامہ کے مطابق نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہوگا۔

  • سعودی ائیر لائن کا 25 نئے ایئرپورٹس کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    سعودی ائیر لائن کا 25 نئے ایئرپورٹس کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان

    سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ سال رواں کے دوران تین براعظموں میں مزید 25 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے اپنی ویب سائٹ پر ان ایئرپورٹس کی فہرست دی ہے جن کے  لیے نئی پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔

    ان میں بیجنگ، برمنگھم، دارالسلام، چاٹگام، جبوتی، لزبن، کانو، بغداد، گیٹوک، نیس، ملگا، میکانوس،شرم الشیخ، باکو، ازمیر، سرائیوو اور قبرص شامل ہیں۔

    السعودیہ کا کہنا کہ بوئنگ ساخت کے 39 نئے طیارے اور دس دیگر طیارے فضائی فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔

    السعودیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ابراہیم العمر نے کہا کہ 250 ایئرپورٹس کے لیے مملکت سے براہ راست پروازوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے،  نئے ایئرپورٹس کا اضافہ اسی پروگرام کا حصہ ہے۔