Tag: سعودی ایئرلائن

  • اڑان بھرتے ہی کراچی سے جدہ جانے والے  طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

    اڑان بھرتے ہی کراچی سے جدہ جانے والے طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی

    کراچی : کراچی سے جدہ جانے والے سعودی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں اڑان بھرتے ہی آگ بھڑک اٹھی تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی ، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوئی۔

    جس کے بعد فائر الارم کی وارننگ پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    سعودی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ پر فائر بریگیڈ اور پیرامیڈیکل اسٹاف کوطلب کیا گیا۔

    ایئرپورٹ ذرائع نے کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی رہنمائی اور مدد سےطیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ترکش ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

    اس سے قبل کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔

    طیارہ اڑان بھرنے کیلئے ٹی کے 709 ٹیکسی وے پہنچا تو پرندہ ٹکرا گیا ، طیارے سے پرندہ ٹکرانے پر کپتان نے ایمرجنسی بریک لگائی۔

    ترکش ایئرلائن کی پرواز واپس لاکر مسافروں کو لاؤنج منتقل کردیا گیا اور تکنیکی عملے نے معائنے کے بعد جہاز کو گراؤنڈ کردیا۔

  • سعودیہ نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا، پاکستانی مسافروں کے لیے بھی اہم سنگ میل

    سعودیہ نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا، پاکستانی مسافروں کے لیے بھی اہم سنگ میل

    سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آزاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوں کی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82 فی صد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔

    پروازوں کی بروقت آمد کی کارکردگی میں سعودیہ محض 0.35 فی صد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پر رہی، اور پروازوں کی بر وقت آمد کی شرح 86.35 فی صد رہی۔

    سعودیہ نے 2024 میں چار بر اعظموں میں 100 سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ 192,560 پروازیں چلائیں۔

    یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کے لیے اہمیت کی حامل ہے، جو سعودیہ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ سعودیہ ایئر لائن پاکستان کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کو سعودی عرب سے ملانے والی باقاعدہ پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ یہ کنکشنز پاکستانی مسافروں، خاص طور پر حج اور عمرہ کرنے والے زائرین کے ساتھ ساتھ کاروباری اور تفریحی مقاصد کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہیں۔

    سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر نے اس کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ”ہمیں عالمی سطح پر پروازوں کی بروقت روانگی اور آمد کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے پر انتہائی فخر ہے، یہ ہماری قومی نقل و حمل اور لاجسٹکس حکمت عملی اور قومی ایوی ایشن سیکٹر کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔‘‘ انھوں نے کہا ’’یہ کامیابی مکمل طور پر سعودیہ گروپ کے ملازمین کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور عمدہ کارکردگی کے مظاہرہ کے حوالے سے مختلف شعبوں کے کردار کو اجاگر کرتی ہے، جو مسافروں کے سفر کو یادگار اور آرام دہ بنانے کے عزم سے منسلک ہیں۔“

    انھوں نے مزید کہا کہ 2024 میں سال بھر اور خاص کر سیزن کے دوران چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل سسٹم کی بدولت بروقت کارکردگی کو یقینی بنایا گیا۔ سعودیہ 2024 میں جولائی اور نومبر میں بروقت کارکردگی کے حوالے سے 3 مرتبہ اول نمبر پر رہی۔

    فی الوقت، سعودیہ 144 طیاروں پر مشتمل جدید فضائی بیڑے کے ساتھ چار بر اعظموں میں 100 سے زائد مقامات کے لیے یومیہ 530 سے زائد پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس وسیع آپریشن میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی اور پاکستانی مسافروں کو اہم کنکشنز کی فراہمی کے لیے باقاعدہ پروازیں شامل ہیں۔

    یہ خدمات سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور خاص طور پر سیاحت، تفریح، کھیل اور حج و عمرہ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے اور اقتصادی تعاون کے مواقع کو بھی فروغ دیتی ہیں۔

  • سعودی ایئرلائن کی بہترین خدمات، 2024 میں مسافروں نے ریکارڈ تعداد میں سفر کیا

    سعودی ایئرلائن کی بہترین خدمات، 2024 میں مسافروں نے ریکارڈ تعداد میں سفر کیا

    سعودیہ نے 2024 کی تیسری سہ ماہی کے لیے مہمانوں کی نقل و حمل میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان میں فضائی خدمات کی توسیع سمیت 49,500 سے زیادہ پروازوں میں 9 ملین سے زیادہ مہمانوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی، سعودی عرب کے قومی پرچم بردار ادارے کی تیسری سہ ماہی کے لیے اپنی آپریشنل کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    ایئر لائن نے نو ملین سے زائد مہمانوں کو خدمات فراہم کیں جو کہ 2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے۔، اس کامیابی کو 50 ہزار کے قریب پروازوں نے سپورٹ کیا، جو فلائٹ آپریشنز میں 9 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

    سعودیہ نے 146,700 پروازوں کے اوقات کار کو لاگو کیا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے، جس میں سے 87.8 فیصد متاثر کن بروقت کارکردگی کی شرح ہے۔

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فلائٹ سروسز میں توسیع اور رابطے میں اضافہ ہو سکتا ہے، سفری سہولیات میں اضافہ پاکستانی شہریوں، سیاحوں اور زائرین کے لیے آسان رسائی کو ممکن بنا سکتا ہے۔

    اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط ہوں گے، بین الاقوامی سطح پر سعودی ایئرلائن کی 21,900 سے زیادہ پروازوں پر 50 لاکھ سے زائد مہمانوں نے سفر کیا جو 9 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے

    یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے جبکہ ایئرلائن کے بین الاقوامی بیڑے نے 102,400 پرواز کے اوقات کار میں لاگ ان کیا۔

    سعودیہ ایئر، سعودی عرب کو پاکستان کے بڑے شہروں سے ملانے والے راستوں کی ایک بڑی تعداد فراہم کرتا ہے جو کاروبار اور سفیر و تفریح دونوں کے لیے سفر کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ ڈومیسٹیک پروازوں پر سعودیہ نے 12 فیصد کا اضافہ نوٹ کیا اور 40 لاکھ سے زائد مہمانوں کو خدمت فراہم کی ہیں۔

  • سعودی ایئرلائن  نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    سعودی ایئرلائن نے اہم اعزاز حاصل کرلیا

    سعودی ایئرلائن نے ایک اور اہم اعزاز حاصل کرتے ہوئے وقت کارکردگی کے لئے عالمی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    ترجمان ایئرلائن کا کہنا ہے کہ سعودی ایئرلائن نے مسلسل دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے جو آپریشنل کارکردگی میں عمدگی کیلئے ایئر لائن کے عزم کی عالمی سطح پر پذیرائی ہے۔

    ہوا بازی کی صنعت سے متعلق عالمی ویب سائٹ 2024ء کی رپورٹ میں ایئرلائن کی پہلی پوزیشن رہی۔

    ایئرلائن کی مستقل بر وقت روانگی پاکستانی مسافروں کیلئے خاص طور پر سودمند ہے، جو ہموار سفری تجربے کیلئے پروازوں کی وقت پر روانگی کو ترجیح دیتے ہیں۔

    پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے یہ اعتبار انتہائی اہمیت رکھتا ہے، سعودی ایئرلائن نے بروقت پروازوں کی روانگی پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔

    ترجمان کے مطابق سعودی ایئرلائن کے مسافروں کو کنیکٹنگ پروازوں میں بھی سہولت میسر ہے جبکہ سعودی ایئرلائن نے چار براعظموں میں 100 سے زائد روٹس پر 16503 پروازوں کی بروقت آمد کی 88.12فیصد رہی۔

    ترجمان نے بتایا کہ ایئر لائن نے پروازوں کی بر وقت روانگی کی 88.15 فیصد کی متاثر کن شرح حاصل کی ہے۔

    مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش، روح پرور مناظر کی ویڈیو

    بیان میں کہا گیا کہ سعودی ایئرلائن آئندہ چند برسوں میں اپنے فضائی بیڑے میں مزید 103جدید نئے طیارے شامل کرے گا، سعودی وژن 2030 کے مطابق اس اقدام سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفر اور دوطرفہ تجارت کو فروغ ملے گا۔

  • سعودی ایئرلائن دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگئی!

    سعودی ایئرلائن دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگئی!

    کراچی: سعودی ایئرلائن بڑی بڑی ایئرلائنز کو مات دیتے ہوئے دنیا بھر میں بروقت آمد و روانگی کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

    ترجمان سعودی ائیرلائن نے بتایا کہ ایوی ایشن سے متعلق کیریم نے رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں سعودی ایئرلائن کو جون 2024 میں عالمی فضائی کمپنیوں میں پہلے نمبر پر قرار دیا گیا ہے، 4 براعظموں میں 100 سے زائد روٹس کے نیٹ ورک پر 16 ہزار 133 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔

    سعودی ائیرلائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 88.22 فیصد پروازوں کی بروقت آمد اور 88.73 فیصد پروازوں نے بروقت روانگی کی شرح حاصل کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حج اور موسم گرما کے باعث جون کو فضائی سفر کیلئے مصروف ترین سیزن مانا جاتا ہے، سعوی ائیر لائن کی پاکستان میں آپریشنز کیلئے وقت کی پابندی خاص طور پر قابل تعریف ہے۔

    سعودی ائیر لائن پاکستان کے بڑے شہروں اور سودی عرب کے درمیان قابل اعتماد روابط کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

    ابراہیم العمر ڈائریکٹر جنرل سعودیہ گروپ کا کہنا تھا کہ مسافروں کیلئے سفری سہولت میں اضافے کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات بھی مضبوط ہوتے ہیں۔

    سعودیہ کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنھوں نے قومی فضائی کمپنی کی عمدہ کارکردگی کو برقرار رکھنے میں انتھک محنت کی۔

  • سعودی ایئرلائن کا اہم اقدام

    سعودی ایئرلائن کا اہم اقدام

    جدہ: قطر میں فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلوں میں شریک سعودی قومی  ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

    اخبار 24 کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے السعودیہ کی پہلی شٹل پرواز روانہ ہوئی ہے۔

    سعودی عریبین ایئرلائنز السعودیہ نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں شامل سعودی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے اتوار کو جدہ سے دوحہ کے لیے پہلی خصوصی پرواز روانہ کی ہے۔

    جدہ سے قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے دوحہ جانے والے مسافروں کو السعودیہ کے لوگو کے ساتھ سعودی ٹیم کی امتیازی علامت کے گرین مفلر بھی دیے گئے۔

    یاد رہے  کہ السعودیہ نے فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کے خواہش مند افراد کو ریاض، جدہ اور دمام سے دوحہ  پہنچانے کے لیے خصوصی پروازیں چللانے کا اعلان کیا تھا،  پروازوں میں دو لاکھ 54 ہزار سے زیادہ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

  • سعودی ایئر لائن کی جانب سے بڑی خوش خبری

    سعودی ایئر لائن کی جانب سے بڑی خوش خبری

    ریاض: السعودیہ اگلے ماہ سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کرنے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی قومی ایئر لائن السعودیہ نے اعلان کیا ہے کہ نومبر سے 33 شہروں کے لیے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کر رہی ہے۔

    ان 33 شہروں میں براعظم یورپ، ایشیا اور افریقہ کے کئی بڑے ایئر پورٹس شامل ہیں، جب کہ امریکا کے لیے سفر کرنے والے سعودی شہری صرف واشنگٹن کے ایئر پورٹ جا سکیں گے۔

    ایئر لائن کا کہنا ہے کہ فلائٹس میں صرف ان مسافروں کو سفر کی اجازت ملے گی جو سعودی حکومت کی جانب سے فضائی سفر کے لیے بنائے گئے کرونا ایس او پیز پر عمل کریں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے کئی ماہ تک فضائی سفر پر پابندیوں کے بعد مملکت کی قومی ایئر لائن نے گزشتہ ماہ 15 ستمبر کے بعد دنیا کے 20 شہروں کے لیے اپنی فلائٹس دوبارہ شروع کی تھیں۔

    ادھر سعودی وزارت داخلہ نے خوش خبری دی ہے کہ بیرون ملک سفر کے حوالے سے تمام پابندیاں اگلے سال کے آغاز پر ختم کر دی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ کرونا وبا سے قبل السعودیہ دنیا کے 85 شہروں کے ایئر پورٹس کے لیے فلائٹس آپریٹ کرتی تھی۔

  • سعودی عرب: اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار جاری

    سعودی عرب: اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار جاری

    ریاض: سعودی عرب کی ایک ایئرلائن نے مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی سامان لے جانے کا طریقہ کار بتا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے مسافروں کے لیے اضافی بیگ لے جانے کے طریقہ کار کے حوالے سے وضاحت کی ہے کہ ان کے مسافر اپنے ساتھ اضافی سامان لے جا سکتے ہیں۔

    جیسا کہ عام طور پر السعودیہ کی پروازوں سے سفر کرنے والوں کو 2 بیگ ہمراہ لے جانے کی اجازت ہوتی ہے، اب ایئر لائن نے وہ طریقہ کار بھی بتا دیا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے مسافر تیسرا بیگ بھی ساتھ لے جا سکیں گے۔

    ایئر لائن السعودیہ کے مطابق اضافی بیگ ساتھ لے جانے کے لیے مسافر ایئرلائن کی ویب سائٹ وزٹ کر کے ’ادارۃ حجوزات‘ کا انتخاب کریں، اس کے بعد اضافۃ الامتعۃ کا انتخاب کریں، یہ کارروائی مکمل کیے جانے کے بعد مسافر اضافی سامان لے جاسکیں گے۔

    دراصل اس سلسلے میں ایک مسافر نے ایئرلائن سے دریافت کیا تھا کہ اپنے ساتھ تیسرا بیگ بھی کیا لے جایا جا سکتا ہے، اور کیا اس کے لیے اضافی رقم درکار ہوگی؟ اس پر ایئرلائن کی جانب سے ٹویٹر پر جواب دیا گیا کہ اضافی سامان کے کرائے کا جدول ویب سائٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

  • سعودی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع

    سعودی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع

    ریاض: سعودی ایئر لائن کی جانب سے عمرہ زائرین پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ائیر لائن نے 15 اپریل تک عمرہ زائرین اور آن لائن ٹورسٹ وزٹ ویزے کی درخواست لینے سے منع کرنے کا سرکلر جاری کر دیا۔

    ائیر لائن نے ٹریول ایجنٹوں کو پندرہ اپریل تک عمرہ زائرین کے گروپس بنانے سے منع کر دیا ہے، اس سلسلے میں جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ٹریول ایجنٹ 15 اپریل تک عمرہ زائرین کے گروپس نہ بنائیں۔

    سعودی ایئر لائن نے رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیز کو جاری سرکلر میں کہا ہے کہ ٹریول ایجنسیز 15 اپریل تک نئی درخواستیں موصول نہ کریں، خیال رہے کہ اس سے قبل کرونا وائرس کے پیش نظر عمرہ زائرین پر پابندی 31 مارچ تک بڑھائی گئی تھی۔

    مقامی سعودی شہریوں پر بھی عمرہ ادائیگی پر عارضی پابندی

    پابندی کا اطلاق عمرہ زائرین، آن لائن ٹورسٹ وزٹ ویزہ کے حامل مسافروں پر ہوگا، سعودی ایئر لائن نے کراچی سمیت ملک بھر میں موجود رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کو بھی آگاہ کر دیا، سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ 15 اپریل تک عمرہ زائرین گروپس کی ٹکٹیں ری فنڈ کی جائیں، اور مسافر منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سعودی ایئرلائن سیلز سپورٹ سینٹر سے رابطہ کریں۔