Tag: سعودی جنرل ایوی ایشن گاگا

  • سعودی جنرل ایوی ایشن گاگا کا ایوی ایشن سیفٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

    سعودی جنرل ایوی ایشن گاگا کا ایوی ایشن سیفٹی وفد پاکستان پہنچ گیا

    کراچی : سعودی جنرل ایوی ایشن گاگا کا ایوی ایشن سیفٹی وفد نے پاکستان میں لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے، ٹیم سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی جنرل ایوی ایشن گاگا کا ایوی ایشن سیفٹی وفد پاکستان پہنچ گیا، لیڈانسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں 8رکنی گاگا ایویشن سیفٹی کی ٹیم لاہور پہنچی۔

    ڈی جی سول ایویشن کا کہنا ہے کہ سعودی مہمانوں کو تمام ایئرپورٹس ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے، گاکاسیفٹی اسسٹنٹ ٹیم نے لاہور سے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ٹیم کو ایئرپورٹ اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی، ٹیم اے ایس ایف، ایئرلائنز،گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیزکے سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے گی۔

    ٹیم دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس کا بھی معائنہ کرے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور کے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا جائے گا۔

    اس سے قبل 6 جون کو بھی سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایویشن (گاکا) کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آیا تھا،

    8 رکنی سیکیورٹی وفد نے ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر سیکیورٹی پاکستان سول ایوی ایشن سے ملاقات کی تھی ، بات چیت کے دوران فریقین نے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے کے مکمل عزم کا اعادہ کیا، ڈائریکٹر جنرل سی اے اے نے اپنے پیغام میں سعودی وفد کو خوش آمدید کہا اور ان کا خیر مقدم کیا۔