Tag: سعودی جیلوں

  • سعودی حکومت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

    سعودی حکومت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

    اسلام آباد : سعودی عرب کی مختلف جیلوں سے رہا ہونے والے 7 پاکستانی وطن پہنچ گئے، تمام افراد کو ایف آئی اے ایمیگریشن نے حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے 7 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا، سعودی عرب کی مختلف جیلوں سے رہا کیے گئے ساتوں افراد پاکستان پہنچ گئے۔

    سعودی جیلوں میں قید پاکستانی پرواز ایس وی 724 کے ذریعے ریاض سے اسلام آباد پہنچے۔

    سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں میں جواد، شکیل، خان اللہ ، مہراب، طارق ،شعیب اور احسان اللہ شامل ہیں۔

    تمام افراد کو ایف آئی اے ایمیگریشن نے حراست میں لے لیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سعودی جیلوں سے رہا ہونے والوں کو ایف آئی اے سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے گذشتہ پانچ سال میں 7200 سے زائد پاکستانی قیدیوں کو رہائی ملی ہے۔

    سال 2019 میں سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان بھی سعودی جیلوں میں بند 2100 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا باعث بنا تھا۔

  • شہباز گل نے وزیر اعظم کی کوششوں سے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تصویر ٹوئٹ کر دی

    شہباز گل نے وزیر اعظم کی کوششوں سے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تصویر ٹوئٹ کر دی

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں سے سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کی تصویر ٹوئٹ کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اوورسیز پاکستانیوں کی تصاویر ٹوئٹ کی ہیں، جن کے بارے میں انھوں نے کہا کہ یہ سعودی جیلوں سے رہا ہونے والے پاکستانیوں کی ہیں۔

    شہباز گل نے کہا یہ اوورسیز پاکستانی سعودی جیلوں میں قید تھے، لیکن وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی کوششوں سے انھیں رہائی مل گئی ہے، اور یہ آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

    معاون خصوصی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ یہ لوگ اپنوں میں عید کر سکیں، عمران خان ہمیشہ غریب کا سوچتے ہیں اور محنت کش ان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

    واضح رہے کہ آج عید الاضحیٰ کے موقع پر سعودی عرب نے جیلوں میں قید 63 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جو وطن واپس پہنچ چکے ہیں، اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے مطابق یہ پاکستانی قیدی منگل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔

    یہ پاکستانی معمولی جرائم میں قید تھے، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کو سعودی جیلوں سے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    رہا ہونے والے قیدیوں نے سعودی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

  • امید ہے سعودی جیلوں سے 2107 قیدی جلد رہا ہوجائیں گے، پاکستانی سفیر

    امید ہے سعودی جیلوں سے 2107 قیدی جلد رہا ہوجائیں گے، پاکستانی سفیر

    ریاض : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے 2107 قیدی بہت جلد رہا ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے اپنے بیان میں کہا قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئےسعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور دفتر خارجہ میں بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا جدہ میں سعودی وزارت داخلہ حکام سے بھی ملاقات ہو گی، امید ہے 2107 قیدی بہت جلد رہا ہوجائیں گے۔

    گذشتہ ماہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کا عمل جاری ہے اور ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں اس اعلان کے حوالے سے کچھ اچھی اطلاعات ملنے کی توقع ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور جب معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے تو قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

    مزید پڑھیں :سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان

    یاد رہے فروری میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کااعلان کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لےگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔

    خیال رہے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

    جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں، پاکستان کونانہیں کہہ سکتے، ہم سے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔

  • سعودی جیلوں میں 3400 پاکستانی قید ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

    سعودی جیلوں میں 3400 پاکستانی قید ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے سعودی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدہیں، سعودی حکام سےقیدیوں کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی، ہمیں قیدیوں کی مانگی گئی معلومات کاانتظار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےسعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی قیدیوں سے متعلق تحریری جواب جمع قومی اسمبلی میں جمع کرادیا، جس میں کہا گیا سعودی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدہیں، سفارتخانہ2107سےپاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئےمصروف ہے۔

    ،وزیرخارجہ کا کہنا تھا سعودی ولی عہدکے دورے میں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا تھا، سعودی حکام سے قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی، ہمیں قیدیوں کی مانگی گئی معلومات کا انتظار ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کا عمل جاری ہے اور ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں اس اعلان کے حوالے سے کچھ اچھی اطلاعات ملنے کی توقع ہے۔

    مزید پڑھیں : سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور جب معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے تو قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

    یاد رہے فروری میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لےگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔

    خیال رہے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

    جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں، پاکستان کو نا نہیں کہہ سکتے، ہم سے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔

  • سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان

    سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان

    ریاض : سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی جیلوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی کا عمل جاری ہے، رمضان میں اچھی خبر ملنے کا امکان ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانیوں کی سعودی جیلوں سے رہائی کا عمل جاری ہے اور ہمیں رمضان کے مقدس مہینے میں اس اعلان کے حوالے سے کچھ اچھی اطلاعات ملنے کی توقع ہے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے کے بارے میں بات چیت جاری ہے اور جب معاہدے پر دستخط ہوجائیں گے تو قیدی اپنی سزا اپنے ملک میں پوری کرنے کے اہل ہوجائیں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کی درخواست ، سعودی ولی عہدکا 2107پاکستانیوں کی فوری رہائی کاحکم

    راجہ علی اعجاز نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہنا تھا ان کے دورے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ۔

    انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران متعدد معاہدات اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے جس میں سے ایک قیدیوں کی منتقلی کے حوالے سے تھا۔

    یاد رہے فروری میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا سعودی ولی عہد نے 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، سعودی حکومت باقی پاکستانیوں کے کیسز کا بھی جائزہ لےگی، پاکستان کے عوام ولی عہد محمد بن سلمان کے شکرگزار ہیں۔

    خیال رہے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے معمولی جرائم میں قید 3 ہزار پاکستانیوں کی رہائی کی اور اپنی سرزمین پرموجود پچیس لاکھ پاکستانیوں کو اپنا ہی سمجھنے کی درخواست کی تھی۔

    جس کے جواب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کوہرممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان، آپ مجھے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر سمجھیں، پاکستان کونانہیں کہہ سکتے، ہم سے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔

  • سعودی جیلوں میں قید 126 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    سعودی جیلوں میں قید 126 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سعودی ائیر لائن کی پرواز سے مزید 126 پاکستانی پاکستان واپس پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے حکم پر رہائی پانے والے قیدیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ پر 5 پاکستانی شہری پہنچے جنہیں کلیئرنس کے بعد ایف آئی اے نے گھر جانے کی اجازت دی۔

    جدہ سے سعودی ائیرلائن کی پرواز سے مزید 126 پاکستانی شہری لاہور پہنچ گئے جنہیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے جانچ پڑتال کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔

    مزید پڑھیں: سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا

    پاکستان پہنچنے والے تمام پاکستانیوں نے ائیرپورٹ پر اترتے ہی سجدہ شکر کیا اور عمران خان کی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کاوش پر خیرمقدم بھی کیا۔

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے درخواست کی تھی کہ سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں پاکستانی قید ہیں۔

    عمران خان کی درخواست پر ولی عہد نے حکومت کو چھوٹے جرائم میں جیل کاٹنے والے 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد اُن کے اہل خانہ خوشی سے آبدیدہ ہوگئے تھے۔ نمائندہ اے آر وائی حسن حفیظ کے مطابق اب تک 150 سے زائد پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی، جدہ جیل کی ویڈیو وائرل

    جدہ کے جیل میں قید پاکستانیوں کو جب اپنی رہائی کی خبر ملی تو وہاں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے تھے، تمام قیدی زاروقطار رونے لگے تھے۔

  • سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی، جدہ جیل کی ویڈیو وائرل

    سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی، جدہ جیل کی ویڈیو وائرل

    جدہ: سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی کے احکامات جب جدہ جیل کے پاکستانی قیدیوں تک پہنچے تو جذباتی منظر دیکھنے میں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قید 2 ہزار سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان جاری ہو گیا ہے، رہائی کا حکم جدہ کی جیل میں پہنچنے پر قیدی خوشی سے نہال ہو گئے۔

    [bs-quote quote=”شمسی جیل میں رہائی کے احکامات پہنچنے کے بعد قیدی گھر جانے کی تیاریوں میں لگ گئے۔” style=”style-8″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    جدہ کی شمسی جیل میں احکامات پہنچنے کے فوراً بعد پاکستانی اسیروں نے خوشی کا بے پناہ اظہار کیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جدہ کی شمسی جیل میں قید پاکستانی خوشی کا بے پناہ اظہار کرتے ہوئے اپنے کمروں سے نکل رہے ہیں، ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ رہائی کے احکامات جیل پہنچنے کے بعد قیدی نہایت خوش ہیں اور گھروں کو جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

    شمسی جیل میں رہائی کے احکامات آنے کے بعد خوشی کے مناظر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بہ خوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ان پاکستانی قیدیوں پر زیادہ تر مقدمات کفالہ نظام اور معاہدوں کی خلاف ورزی کے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے لیے شاہی فرمان جاری

    گزشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولیٔ عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔

    ولی عہد کے حکم کے بعد ریاض کے سفارت خانے اور جدہ قونصل خانے کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی جا چکی ہے۔

  • سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی حالت زار، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تشویشناک حالت زار پر چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی تشویشناک صورتحال پر تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے از خود لینے کا مطالبہ کردیا۔

    رکن قومی اسمبلی مراد سعید کا کہنا تھا کہ سعودی  جیلوں میں قید پاکستانی محنت کشوں کی حالت زار قابل رحم ہے، 4سال سےمتعلقہ وزارت، پاکستانی سفارتخانےسے رابطےکررہا ہوں مگر کسی نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بھی آواز اٹھائی مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی۔

    مراد سعید نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ حکومتی غفلت پر ازخود نوٹس لیں اور جسٹس ثاقب نثار انسانی بنیاد پر اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں، اگر عدالت کو جیلوں میں قید شہریوں کی تفصیلات درکار ہیں تو میں فراہم کروں گا۔

    مزید پڑھیں: دس ہزار سے زائد پاکستانی غیر ملکی جیلوں‌ میں‌ قید ہونے کا انکشاف

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے دو ماہ قبل فروری کے مہینے میں مختلف ممالک کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی تھیں جس کے مطابق بیرون ملک میں گرفتار یا نظر بند پاکستانیوں کی تعداد 10 ہزار 715 ہے۔

    وزیرخارجہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا پاکستانیوں کی سب سے زیادہ تعداد 3 ہزار 87 سعودی عرب کی جیلوں میں موجود ہے جبکہ یو اے ای میں 2 ہزار 710 پاکستانی شہری نظر بند ہیں۔

    خواجہ آصف کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں یہ بھی بتایا گیا تھاکہ بنگلا دیش میں 40، ملائشیا میں 226 پاکستانی نظر بند ہیں علاوہ ازیں یورپ، برطانیہ اور امریکا میں بھی پاکستانی شہری جیلوں میں موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ اچھی آمدن حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد خلیجی ممالک سمیت مختلف ملکوں کا رخ کرتی ہے، گزشتہ برس بنکاک میں حراست میں لیے گئے شہری کی والدہ نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ حکومتی سطح پر بیٹے کو ئی مدد فراہم نہیں کی جارہی۔

    یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین بھی قید، رہائی کی منتظر

    انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تفتیشی افسران کو اردو زبان نہیں آتی جبکہ بیٹا انگریزی نہیں سمجھ سکتا اس لیے عدالت نے اُس کا مؤقف سننے بغیر ہی سزا سنادی۔

    عدالت نے درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ بیرونِ ممالک جیلوں میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی یا انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے کوئی فریم ورک تیار کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔