Tag: سعودی ریال

  • سعودی ریال کی قیمت کیا ہے؟ جانیے

    سعودی ریال کی قیمت کیا ہے؟ جانیے

    ریاض : سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق ہفتہ 18نومبر 2023 کو سعودی ریال کی قیمت درج ذیل ہے۔

    ٹرانزیکشن مراکز کے مطابق پاکستان میں سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور اس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (واٹ) کی معلومات بھی ذیل میں درج کی گئی ہیں۔

    پاکستان

    فوری (بینک الجزیرہ): 75 روپے 72 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ایس ٹی سی پے: 75 ریال 68 پیسے ، فیس: 17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 75 روپے 65 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ویسٹرن یونین: 75 روپے 98 پیسے، فیس: 23 ریال
    منی گرام : 75 روپے 80 پیسے، فیس: 23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی) : 75 روپے 64 پیسے، فیس: 15 ریال

    سعودی

  • سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ

    سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت 76.82 روپے ہے۔

    اس کے علاوہ اماراتی درہم 78.45 روپے، قطری ریال 79.13 روپے، کویتی دینار 934.33 روپے اور بحرینی دینار 764.24 روپے کا رہا۔

    انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر 187 روپے 43 پیسے، کینیڈین ڈالر 210 روپے 53 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر 359 روپے 16 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سنٹرز کے مطابق بدھ 15 نومبر 2023 کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ ذیل میں درج کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں رقوم بھیجنے کے لیے ریال کا ریٹ، ٹرانزیکشن مرکز کا نام اور اس کے ساتھ ٹرانزیکشن فیس پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی معلومات درج ذیل ہیں۔

    پاکستان

    فوری (بینک الجزیرہ): 75 روپے 96 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ایس ٹی سی پے: 75 ریال 75 پیسے ، فیس: 17.25 ریال
    تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 75 روپے 88 پیسے ، فیس: 10 ریال
    ویسٹرن یونین: 76 روپے 08 پیسے، فیس: 23 ریال
    منی گرام : 75 روپے 92 پیسے، فیس: 23 ریال
    ٹیلی منی(اے این بی) : 75 روپے 94 پیسے، فیس: 15 ریال

  • سعودی ریال مستحکم : روپے کی قدر کم ہوگئی

    سعودی ریال مستحکم : روپے کی قدر کم ہوگئی

    جدہ : سعودی عرب میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی، ریال کی قیمت ایک پیسے اور بھارتی روپیہ بھی ایک پیسے مہنگا ہوگیا بنگلہ دیشی ٹکے کے نرخ ایک پویشہ کم ہوگئے۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال ایک پیسے مہنگا ہوگیا، نرخ 76.69 روپے پر پہنچ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی روپیہ بھی ایک پیسے مہنگا ہوکر 22.23 روپے پر آگیا جبکہ بنگلہ دیشی ٹکا ایک پویشہ کمی سے 29.43 ٹکے پر آگیا۔

    سعودی عرب کے مختلف ٹرانزیکشن سینٹرز کے مطابق ہفتہ 11 نومبر 2023 کو سعودی ریال کا ایکسچینج ریٹ اور ٹرانزیکشن فیس یہ رہیں۔

    پاکستان

    فوری (بینک الجزیرہ): 75 روپے 54 پیسے ، فیس: 10 ریال

    ایس ٹی سی پے: 75 ریال 50 پیسے ، فیس: 17.25 ریال

    تحویل الراجحی(الراجحی بینک): 75 روپے 45 پیسے ، فیس: 10 ریال

    ویسٹرن یونین: 75 روپے 82 پیسے، فیس: 23 ریال

    منی گرام : 75 روپے 48 پیسے، فیس: 23 ریال

    ٹیلی منی (اے این بی) : 75 روپے 52 پیسے، فیس: 15 ریال

  • دبئی جانے والے مسافر سے 50 ہزار سعودی ریال برآمد

    دبئی جانے والے مسافر سے 50 ہزار سعودی ریال برآمد

    پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایک شخص ہزاروں سعودی ریال اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئر پورٹ پر 50 ہزار سعودی ریال کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، کارروائی ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے کی۔

    اے ایس ایف اہل کاروں نے نجی ایئر لائن سے دبئی جانے والے مسافر سے پچاس ہزار سعودی ریال برآمد کیے، مسافر عادل احمد نے یہ رقم اپنے دستی سامان میں چھپا رکھی تھی۔

    اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران ریال برآمد کیے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    3 غیر ملکیوں سمیت 10 منشیات اسمگلرز گرفتار

    واضح رہے کہ آج اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کارروائیاں کر کے 3 غیر ملکیوں سمیت 10 منشیات اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے۔

    اے این ایف انٹیلیجنس نے کارروائیوں میں 595 کلوگرام ہیروئن اور 5.033 کلوگرام کوکین برآمد کی، گرفتار اسمگلرز میں 3 ویسٹ افریقن باشندے بھی شامل تھے، اور ان میں ایک عورت بھی تھی۔

    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور پر ایتھوپیا سے آنے والی مغربی افریقی خاتون سے جب 1.393 کلوگرام کوکین برآمد ہوئی، تو اس کیس کے تعاقب میں اے این ایف نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا۔

    ایک اور کارروائی میں اے این ایف انٹیلیجنس کی سری لنکن سیکیورٹی حکام کو فراہم کی جانے والی خفیہ معلومات کے نتیجے میں کھلے سمندر میں 2 کشتیوں سے مجموعی طور پر 595 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، اور 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

  • سعودی عرب: 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آ گیا (ویڈیو دیکھیں)

    سعودی عرب: 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ مارکیٹ میں آ گیا (ویڈیو دیکھیں)

    ریاض: سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ( ساما) نے آج سے 20 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیس ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا، یہ نوٹ جی 20 کی سعودی قیادت کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے، اس سال جی ٹوئنٹی کی قیادت ایک برس کے لیے سعودی عرب کے پاس ہے۔

    گزشتہ روز ساما نے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیس ریال کا یادگاری نوٹ اتوار 25 اکتوبر 2020 میں مارکیٹ میں آ جائے گا جو مملکت میں رائج دیگر کرنسی نوٹس کے ساتھ استعمال ہو سکے گا۔

    اس سے قبل سعودی عرب نے 5 ریال کا کرنسی نوٹ بھی جاری کیا تھا، یہ بینک نوٹس جدید ٹیکنالوجیز اور ہائی اسٹینڈرڈز کے ساتھ بنائے گئے ہیں۔

    ساما کے مطابق بیس ریال کے نوٹ میں کئی تیکنیکی خوبیاں موجود ہیں اور جعل سازی کے امکانات کا سد باب بھی کیا گیا ہے۔

    کرنسی نوٹ کا ڈیزائن منفرد ہے، اس پر شاہ سلمان کی تصویر بنی ہوئی ہے، جی ٹوئنٹی کی سعودی قیادت کا مونو گرام بھی موجود ہے، نوٹ کی دوسری جانب دنیا کا نقشہ بنا ہوا ہے جس میں جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک کو مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔

    ساما کی جانب سے نئے کرنسی نوٹ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔