Tag: سعودی سفارتخانہ

  • ’سعودیہ کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم‘

    ’سعودیہ کا اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کا حکم‘

    لبنان میں موجود سعودی سفارتخانے کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں سعودی شہریوں سے فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارتخانہ جنوبی لبنان میں بدلتے ہوئے حالات کے حوالے سے گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    رپورٹ کے مطابق لبنان میں موجود سعودی شہری فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں، سفارتخانے کا اپنے شہریوں سے کہنا تھا کہ وہ سفر پر پابندی کا احترام کریں۔

    سعودی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ سعودی شہری محتاط رہیں اور باہر آمد ورفت کے دوران ایسے مقامات سے دوری اختیار کئے رکھیں جہاں مظاہرے یا ہنگامے ہورہے ہوں۔

    سفارتخانے نے رابطے کے لیے نمبر بھی جاری کیے ہیں، سفارتخانے نے کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری رابطے کی ہدایت کی ہے۔

    دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے، 1967 کی حد بندی کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔

    کابینہ اجلاس سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد کیا گیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ دارالحکومت مشرقی بیت المقدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔

    سعودی کابینہ اجلاس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی بھی شدید مذمت کی گئی جبکہ عرب امن منصوبے کے تحت امن عمل دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

  • سعودی سفارت خانے کا پاکستان کے لیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ

    سعودی سفارت خانے کا پاکستان کے لیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ

    اسلام آباد: سعودی سفارت خانے نے پاکستان کے لیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوا دیا، سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا پاکستانی عوام کے ساتھ دینی رشتہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج سعودی سفارت خانے میں ورلڈ فوڈ پروگرام کی تقریب منعقد کی گئی، تقریب سے سعودی سفیر اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر نے خطاب کیا۔

    سعودی سفیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام سے ان کا دین اور اسلام کا رشتہ ہے، سعودی عرب پاکستانی عوام کے ساتھ ہر لمحے کھڑا ہے۔

    دریں اثنا سعودی سفارت خانے کی جانب پاکستان کے لیے 80 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی سعودی عرب میں آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی مذمت

    خیال رہے کہ گزشتہ برس سعودی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پائپ لائن پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔