Tag: سعودی سفارتخانے

  • سعودی سفارتخانے کی  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق

    سعودی سفارتخانے کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق

    اسلام‌ آباد : سعودی سفارتخانے نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سعودی پریس اتاشی نایف العتیبی نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

    سعودی سفارتخانے نے کہا کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان کے اہم دورے پر اکیس نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

    ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سعودی سکیورٹی ٹیم اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    خیال رہے سعودی عرب کے ولی عہد اس سے قبل فروری 2019 میں پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں

    یاد رہے گذشتہ روز سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سعودی ولی عہد کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان پر پہنچنے کا امکان ہے۔

    دورے سے قبل سعودی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ کر ایم بی ایس کے دورے پر انتظامات کا جائزہ لے گی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے، دورے میں متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جائے گی۔

    سعودی عرب کی جانب سےآئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرےگا۔

  • عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر

    عمرہ زائرین کے فنگرپرنٹس دینے کی شرط یکم دسمبر تک مؤخر

    اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے بائیو میٹرک سسٹم دسمبرتک مؤخر کرنے کا اعلان کردیا، عمرہ زائرین پرانے سسٹم کے تحت ویزا حاصل کرسکتےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے بائیو میٹرک سسٹم کو فی الحال مؤخر کردیا ہے۔

    سعودی عرب میں جانے والے پاکستانی عمرہ زائرین یکم دسمبر تک پرانے نظام کے تحت فنگر پریںٹس کی شرط کے بغیر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

    مذکورہ شرط زائرین کی مشکلات کے پیش نظر مؤخر کی گئی ہے، تاہم عمرہ زائرین کے لئے چار دسمبر کے بعد سے فنگرپرنٹس دینا لازمی ہوں گے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستانی قوم کے مفادات کو تمام معاملات پر فوقیت دیتا ہے، اعتماد کمپنی کا بغیرتیاری فنگر پرنٹس لینا پریشانی کاباعث بنا، انہوں نے کہا کہ بائیومیٹرک سہولت سے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پرطویل انتظارسے بچ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے چند روز قبل یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ تیس اکتوبر سے بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر کوئی پاسپورٹ وصول نہیں کیا جائے گا، بائیو میٹرک صرف اعتماد کمپنی کا چلے گا، جس کے صرف کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں دفاتر ہیں۔


    مزید پڑھیں: حج وعمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی تصدیق لازمی قرار


    اس شرط  کے بعد مذکورہ دفاتر پر صبح سویرے ہی زائرین کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔


    مزید پڑھیں: عمرہ زائرین کی سعودیہ میں غیر قانونی سکونت، پاکستانی سرفہرست


    فنگرپرنٹس کے نام پرفی کس ساڑھے چھ سو روپے کی وصولی کی گئی، زائرین کے احتجاج کے بعد سعودی حکومت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑی۔

  • مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کردیا

    تہران : عالم دین کی پھانسی نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان سرد جنگ چھیڑ دی۔ مشتعل افراد نےتہران میں سعودی سفارتخانہ جلاڈالا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عالم دین شیخ نمر کی سزائے موت کے بعد ایران اور ریاض میں کشیدگی زور پکڑ گئی۔

    تہران میں مشتعل مظاہرین نےسعودی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا۔کئی مظاہرین عمارت میں داخل ہوگئے، توڑپھوڑکی اور پھر آگ لگا دی۔

    سفارتخانے پر حملوں کےکے بعد سعودی حکام نے ایرانی سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

    ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے سعودی عرب کو اس اقدام کے بعد انتقام الٰہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب کو سزائے موت کا عمل مہنگا پڑسکتا ہے۔

    جس کے جواب میں سعودی حکومت نے سرکاری سطح پرایران کے سخت ردعمل پر احتجاج کیا ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ عالم شیخ نمر النمر سمیت سینتالیس افراد کو موت کی سزا دی گئی تھی۔

    حکام کا کہنا ہےکہ یہ افراد دہشت گردی پھیلانے میں ملوث تھے۔

  • آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا دورہ

    آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا دورہ

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سعودی سفیر سے شاہ عبداللہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    سابق صدر زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی بھی تھے،صدر زرداری نے سفارتخانے میں رکھی گئی مہمانوں کی کتاب میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی وفات پر تعزیتی پیغام لکھا۔

     اس موقع پر انہوں نے سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات کی اور یمن بحران پر پیپلز پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سعودی عرب کی سلامتی اور بقا کی ہر ممکن حفاظت کرے گی۔

    سابق صدر زرداری کا کہنا تھا کہ کوئی عقل مند جنگ کی حمایت نہیں کرسکتا، حرمین شریفین کی حفاظت پر مسلمان پر فرض ہے۔

    اگر کسی نے سعودی عرب کی جغرافیائی حدود میں داخل ہوکر جارحیت کی کوشش کی تو سعودی عرب کی مکمل حمایت کریں گے۔

  • سعودی عرب انتہا پسندوں کو فنڈنگ نہیں کر رہا، سعودی سفارتخانے

    سعودی عرب انتہا پسندوں کو فنڈنگ نہیں کر رہا، سعودی سفارتخانے

    ریاض: سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مدارس کی مالی امداد کے زریعے انتہا پسندوں کو فنڈنگ نہیں کر رہا ، اس حوالے سے میڈیا کے ایک مخصوص حصے میں نشر ہونے والی خبریں غلط بپروپگنڈے پر مبنی ہیں اور ان کے زریعے سعودی عرب کے حوالے سے منفی تاثر دیا جارہا ہے۔

    سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب حکومت پاکستان کے ساتھ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اقدامات میں معاونت کر رہا ہے اور اس بات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے کہ انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد انتہا پسندوں کے ہاتھ نہ لگے۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب بھی کوئی مدرسہ ، مسجد یا خیراتی ادارہ سعودی حکومت سے مالی معاونت کیلئے کہتا ہے تو اس درخواست کا جائزہ لینے کیلئے معاملہ وزارتِ خارجہ کے زریعے حکومت پاکستان کو بجھوایا جاتا ہے۔

    پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے تحریری جواب موصول ہونے پر کہ یہ امداد انسانی فلاحی منصوبے کیلئے ہے، درخواست گزار کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔