Tag: سعودی سفیر

  • تعلقات کی بحالی، سعودی سفیر بھی تہران پہنچ گئے

    تعلقات کی بحالی، سعودی سفیر بھی تہران پہنچ گئے

    تہران: چین کی ثالثی کی بدولت ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بہتری کے آثار نمایاں ہونے لگے، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے سعودی عرب کے دورے کے بعد اب سعودی عرب کے نئے سفیر تہران بھی پہنچ گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر عبداللہ بن سعود العنزی تہران پہنچ گئے ہیں، یہ اعلان سعودی عرب میں ایران کے سفیرعلی رضا عنایتی کے الریاض پہنچنے کے چند گھنٹے کے بعد سامنے آیا ہے۔

    سعودی عرب اور ایران کے سفیروں کا تبادلہ مارچ میں چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے چند ماہ بعد ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق علی رضاعنایتی ایک نئی سفارتی ٹیم کے ہمراہ سعودی دارالحکومت پہنچے ہیں۔ وہ ایرانی ناظم الامور کی جگہ لیں گے جو جون میں ایران کا سفارت خانہ دوبارہ کھلنے کے بعد سے اس کا نظم ونسق سنبھال رہے تھے۔

    علی رضا عنایتی نے سعودی عرب روانہ ہونے سے پہلے ایرانی صدر سے بھی ملاقات کی تھی، ایرانی صدر نے علاقائی اور سلامتی کے شعبوں میں ایران اور سعودی عرب کی اہمیت پر زور دیا اور تہران اورالریاض کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔

    سعودیہ اور ایران نے مارچ میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے علاقوں میں سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے اور 20 سال قبل ہونے والے سکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔

    سعودی عرب نے سنہ 2016 میں تہران میں اپنے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے پر ایرانی حکومت کے حامی مظاہرین کے حملے کے بعد ایران سے تعلقات ختم کردیئے تھے۔

  • سعودی سفیر کی  جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی میں مدد کی یقین دہانی

    سعودی سفیر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی میں مدد کی یقین دہانی

    اسلام آباد : سعودی سفیر نے سعودی جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی جلد رہائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان سعودی عرب تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ راناثنااللہ سے سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاک سعودیہ دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کےمعاہدےسےمتعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور معاہدے کو حتمی شکل دےکرمکمل طورپرفعال کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

    سعودی نائب وزیرداخلہ معاہدے پر دستخط کیلئے جلد پاکستان کادورہ کریں گے ، پروجیکٹ کےتحت حجاج کوآسان اوربلا رکاوٹ امیگریشن کی سہولت ملے گی، جس پر وزیرداخلہ نے کہا کہ سہولت کا جلد دوسرے بڑے شہروں میں بھی آغاز کیاجائے گا۔

    سعودی سفیر نے سعودی جیلوں میں قیدپاکستانیوں کی جلد رہائی کوشش کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان سعودی عرب تاریخی، دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں۔

    وزیرداخلہ راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام خادمین حرمین شریفین سے خاص عقیدت رکھتے ہیں۔

  • آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کے ثمرات، سعودی سفیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل سے متعلق ایک ارب ڈالرسے زائد کے معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے سعودی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا گیا، اس کے علاوہ سعودی ڈیپازٹ کو بھی بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے، یہ اقدامات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تذویراتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

    نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان 1947ءمیں جب معرض وجود میں آیا تو سعودی عرب ان پہلے ملکوں میں شامل تھا، جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور مدد فراہم کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بانی سے لے کر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان تک سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اقتصادی و مالی مدد کی۔

    سعودی سفیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی اور گہرے ہیں اور تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں ،دونوں ممالک کےدرمیان تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔

  • یورپی یونین میں سعودی عرب کی جانب سے خاتون سفیر مقرر

    ریاض: سعودی عرب نے یورپی یونین کی ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کی سربراہ ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع کو مقرر کردیا۔

    اردو نیوز کے مطابق یورپی یونین میں نئی سعودی سفیر ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع نے منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے قصر یمامہ ریاض میں حلف اٹھایا۔

    ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع کو یورپی یونین کے لیے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

    ہیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز ہیں، وہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں جبکہ سراکوس یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن بھی کر رکھی ہے۔

    انہوں نے اپنی عملی زندگی کے آغاز میں بین الاقوامی تعلقات اسٹریٹجک کمپنیوں اور رابطہ جات پر توجہ مرکوز کی، وزارت سیاحت اور وزارت خارجہ میں مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات کے طور پر بھی کام کیا۔

    ہیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں ہیڈ آف پبلک ڈپلومیسی کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکی ہیں، انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں کئی سال خدمات انجام دیں۔

    یورپی یونین میں سفیر کے طور پر تعیناتی قبل سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ میں (ایس آر ایم جی تھنک) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔

    ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے ہیفا الجدیع کو سفیر تعینات کیے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہیفا الجدیع نے ایس آر ایم جی تھنک کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا اور محدود وقت میں بڑے کارنامے انجام دیے۔

    ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سربراہ اور سفیر کی حیثیت سے تعیناتی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعتماد پر قیادت کی شکر گزار اور ممنون ہوں۔

  • وزیر مملکت خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

    وزیر مملکت خارجہ سے سعودی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ امور اور باہمی تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات ہوئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی تعلقات پر گفتگو کی گئی جبکہ مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ امور بھی زیر گفتگو آئے۔

  • سعودی سفیر کی پاک فوج کے نئے چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد

    سعودی سفیر کی پاک فوج کے نئے چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاک فوج کے نئے چیف جنرل عاصم منیر مبارکباد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج کے چیف جنرل عاصم منیر مبارکباد دیتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

    سعودی سفیر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔

    نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ جنرل قمر باجوہ ،جنرل ندیم رضا کی پاکستان کیلئےخدمات کوبھی سراہتا ہوں۔

    خیال رہے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں سبکدوش جنرل قمرجاوید باجوہ نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سونپ دی۔

    سیدعاصم منیر چھڑی ہاتھ میں تھام کر مسلح افواج کے سترویں آرمی چیف بن گئے۔

  • پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی سفیر نواف المالکی کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں عقیدے اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے تاریخ اور اسٹریٹجک تعاون کی بنیاد پر مبنی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی قیادت دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں۔

  • پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت، سعودی سفیر  نے بڑی خوشخبری سنادی

    پاکستانی زائرین کو عمرے کی اجازت، سعودی سفیر نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : سعودی سفیر نے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے ملاقات میں عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب پاکستانی زائرین سے عمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے سعودی سفیر کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں عمرہ زائرین کیلئے فلائٹس کی بحالی اور پابندی والے ممالک سے نکالنے پر گفتگو ہوئی۔

    ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اورباہمی دلچسپی کےامورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی سفیر کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت مذہبی امور سعودی ہدایات پر ہر ممکن تعاون کرے گی۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ عمرہ آپریشن بحالی کامطالبہ جلدسعودی حکام کےسامنےپیش کیا جائے گا اور عنقریب پاکستانی زائرین سےعمرہ کی پابندی اٹھا لی جائے گی۔

    یاد رہے وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے تھا کہ بہت جلد پاکستان سے بھی عمرہ زائرین اور فلائٹس کا سلسلہ شروع ہوگا۔

  • سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ: پاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ: پاکستانی طلبا کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا ، گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیرکی ملاقات ہوئی ، جس میں سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا۔

    گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کرتے پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں، دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کےساتھ کندھےسےکندھاملاکرچلتاہے، سعودی عرب کی سالمیت کےتحفظ کیلئےپاکستان کھڑا رہے گا۔

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دو بھائیوں جیسے ہیں، پاکستان کوپہلےکبھی تنہانہیں چھوڑااورنہ ہی آئندہ چھوڑیں گے، ترقی استحکام اورامن کیلئےسعودی عرب پاکستان کیساتھ کھڑاہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی سفیر  کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی سفیر کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

    لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سعودی سفیر کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی اور کہا تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سعودی عرب کےسفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوران ملاقات دبئی ایکسپو میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیےایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کیا گیا ، عثمان بزدار نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں زیرواین او سی کی پالیسی لارہے ہیں ، پنجاب میں بزنس کوفرینڈلی اور رسک فری بنا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کےلیےسی ایم آفس میں خصوصی ڈیسک بنارہے ہیں ، سعودی عرب نےہر مشکل گھڑی میں معاونت کر کے تعلق نبھایا، پاکستان او رسعودی عرب کےعوام اسلامی اخوت میں بندھے ہیں ، تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں۔

    سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوسعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شکریےکے ساتھ دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی۔

    سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پرحکومت کوسراہتے ہوئے کہا پاکستان کےلوگ محبت کرنے والے اور منفرد ہیں ، پاکستان ہر نعمت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بیرون ملک سےسیاحوں کےآنے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوسکتا ہے۔