Tag: سعودی سول ایوی ایشن گاکا

  • سعودی عرب میں داخلے کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    سعودی عرب میں داخلے کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کراچی: سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے مملکت میں داخلے کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گاکا نے مملکت میں داخلے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں سعودی ایئر لائن سمیت تمام ایئر لائنوں کو عمل درآمد کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

    گاکا نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے پاس ویزے اور پاسپورٹ کی اسکین کاپی کا ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    سعودی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ اگر ویزے پر پاسپورٹ کے مطابق تفصیلات درج نہ ہوں تو ایئر لائن انتظامیہ اس صورت میں مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری نہ کرے۔

    سعودی ایوی ایشن نے کہا ہے کہ غلط کاغذات پر سفر کرنے والے مسافروں کی رہائش اور واپسی کے اخراجات ایئر لائن انتظامیہ خود برداشت کرے گی۔

    گاکا کا کہنا ہے کہ ایئر لائن مسافر کو فوراً اگلی ہی پرواز سے واپس بجھوانے کی پابند ہوگی، اس حوالے سے تمام ایئر لائنز اپنے عملے کی ٹریننگ کریں، خلاف ورزی کی صورت میں ایئر لائن جرمانہ ادا کرے گی۔

  • سعودی عرب آنے والی تمام ایئرلائنز کو تنبیہ جاری

    سعودی عرب آنے والی تمام ایئرلائنز کو تنبیہ جاری

    کراچی: سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے سعودی عرب آنے والی تمام ایئرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ ایئرلائنز کو سعودی عرب میں قرنطینہ کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سول ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والی ایئرلائنز قرنطینہ طریقہ کار اور ضوابط کی پابندی عمل درآمدکریں ، بعض ایئر لائنز کی جانب سے ہدایات کی خلاف ورزی سامنےآئی ہے۔

    سعودی سول ایوی ایشن گاکا نے سعودی عرب آنے والی تمام ایئرلائنز کو متنبہ کردیا ہے کہ ایئرلائنز کو سعودی عرب میں قرنطینہ کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا، ایئرلائنز سعودی عرب آمد پرادارہ جاتی قرنطینہ سہولت کیلئے مطلع کریں گی۔

    گاکا کا کہنا ہے کہ پرواز آمد کے چار گھنٹوں میں تنظیمی قرنطینہ کیلئے نہ پہنچنے والے مسافروں کو سہولت دی جاسکے گی تاہم ہدایات نامہ پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے سعودی ایوی ایشن(گاگا) کی جانب سے جاری ہونے والے نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق مملکت آنے والے تمام مسافر کو آن لائن پورٹل پر سفری ڈیٹا اندراج کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، آن لائن پورٹل ڈیٹا میں مسافر ویکسینیشن کی تفصیلات کا اندراج یقینی بنائیں۔ طے کیے گئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

    گاگا کا کہنا تھا کہ ایئرلائن اور مسافروں کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم پر کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے، ایئرلائنز ڈیٹا اندراج سے متعلق ہدایات اپنی ویب سائٹ پر مشتہر کریں۔

    سعودی ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ پورٹل کی تفصیلات ایئرلائن کو مطلع کرنا لازمی ہوگا، سعودی شہری اور استثنیٰ رکھنے والے افراد پر آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج لاگو نہیں ہوگا۔

    ایوی ایشن نے مسافروں کو متنبہ کیا تھا کہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی