Tag: سعودی شاہی خاندان

  • بغاوت کاالزام ، سعودی عرب میں مزید20 شہزادےگرفتار، عرب میڈیا کا دعویٰ

    بغاوت کاالزام ، سعودی عرب میں مزید20 شہزادےگرفتار، عرب میڈیا کا دعویٰ

    ریاض : عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکومت نے مزید 20 شہزادوں کوگرفتار کرلیا ہے، گرفتار افراد پر بغاوت کےلیے امریکیوں سمیت دیگر بیرونی قوتوں سے رابطوں کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا نے سعودی عرب میں مزید بیس شہزادوں کی گرفتاری کا دعوی کیا ہے اور کہا فرمانروا شاہ سلمان نےگرفتاریوں کے وارنٹ پرخود دستخط کیے۔

    عرب میڈیا نے غیرملکی خبرایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بغاوت کی منصوبہ بندی کے الزام میں مزید بیس شہزادوں کوگرفتارکیا گیا ہے، اس سے قبل سعودی شاہی خاندان کے تین سینئراراکان کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد پربغاوت کے لئے بیرونی طاقتوں سے رابطوں کا الزام عائد کیا گیا ہے،گرفتارافراد میں فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیزبھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی حکومت کا بڑا کریک ڈاؤن ، شاہی خاندان کی تین اہم شخصیات زیرِحراست

    یاد رہے دو روز قبل ہی سعودی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے شاہی خاندان کی تین اہم شخصیات کو گرفتار کیا تھا، امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ جمعے کو شاہی خاندان کے تین سینیئر اراکین کو حراست میں لیا گیا ، جن میں شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی احد محمد بن نائف اور شاہی کزن شہزادہ نواف بن نائف شامل تھے۔

    شاہی اراکین کو ان کے گھروں سے سعودی گارڈز نے حراست میں لیا تھا، اس بات کا انکشاف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے اپنی اشاعت میں کیا، ذرائع کے حوالے سے وال اسٹریٹ جنرل نے بتایا تھا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 2 سینئر شہزادے بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے نومبر 2017 میں شاہ سلمان کے حکم پرانسداد بدعنوانی کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار وزرا اور کئی سابق وزرا کو حراست میں لے لیا تھا، ان افراد پر کرپشن کا الزام تھا، گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کر کے قید کیا گیا تھا۔

    امیر ترین شہزادے الولید بن طلال کی گرفتاری پر سعودی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کی شرح1.5فیصد تک گرگئی تھی جبکہ شہزادہ الولید طلال کی کمپنی کے شیئر9.9 فیصد گرگئے تھے۔

  • سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز انتقال کرگئے

    ریاض: سعودی شاہی خاندان کے شہزادے متعب بن عبدالعزیز 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    شاہی خاندان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اہم شخصیت اور شہزادہ معتب بن عبدالعزیز کا انتقال پیر کے روز ہوا جبکہ اُن کا نماز جنازہ منگل بعد نماز عشا مسجد الحرام میں ادا کیا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شہزادہ متعب مختلف سرکاری محکموں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے جبکہ انہوں نے ورزگار و آبادکاری، بلدیات، دیہی امور، پانی و بجلی کے وزیر کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

    سفرِ زندگی

    عرب میڈیا رپورٹ کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز 1931 کو ریاض میں پیدا ہوئے، وہ شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں 17ویں نمبر پر تھے۔

    مرحوم نے ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکا چلے گئے اور وہاں سے 1955 میں شعبہ سیاسیات میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کر کے مملکت واپس آئے۔

    انہوں نے مکہ کے گورنر کی حیثیت سے بھی امور انجام دیے، اُن کے پاس آخری بار بلدیات کی وزارت تھی البتہ اپنی عمر کی وجہ سے متعب بن عبدالعزیز نے 2009 سے ہی سرکاری امور انجام دینے سے معذرت کرلی تھی۔

  • سعودی شاہی خاندان دو ہزار کھرب روپے سے زائد کے مالک

    سعودی شاہی خاندان دو ہزار کھرب روپے سے زائد کے مالک

    ریاض: سعودی شاہی خاندان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے افراد دو ہزار کھرب روپے سے زائد کے مالک ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی خاندان کے پاس دہائیوں سے خام تیل کی آمدنی سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے نتیجے میں اثاثوں کی مالیت 14 کھرب ڈالرز (2 ہزار کھرب پاکستانی روپے سے زائد) تک ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہاﺅس آف سعود نامی ویب سائٹ سعودی شاہی خاندان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ہے، جس میں اثاثوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

    سعودی شاہی خاندان میں 15 ہزار کے قریب افراد موجود ہیں مگر بیشتر دولت کے مالک ان میں سے 2 ہزار افراد ہیں، ویب سائٹ کے مطابق سعودی شاہی خاندان کے پاس دہائیوں سے خام تیل کی آمدنی سے کی جانے والی سرمایہ کاری کے نتیجے میں اثاثوں کی مالیت 14 کھرب ڈالرز (2 ہزار کھرب پاکستانی روپے سے زائد) تک ہوسکتی ہے۔

    سعودی شاہی خاندان کے افراد اپنی دولت کے حوالے سے معلومات کو کافی نجی رکھتے ہیں مگر ان کا طرز زندگی کا پرتعیش ہوتا ہے جس میں مہنگی اشیا کی خریدار، نجی جہازوں کی ملکیت، پرتعیش یاٹس، ہیلی کاپٹرز، جائیدادیں اور ایسا ہی بہت کچھ شامل ہے۔

    مگر اس کے ساتھ ساتھ اس خاندان کے افراد فلاحی اداروں کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد بھی کرتے ہیں جبکہ سعودی شہریوں کو سرمایہ بھی فراہم کرتے ہیں۔

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 20 کھرب روپے سے زائد کے مالک ہیں جس کا اظہار ولی عہد محمد بن سلمان مہنگی ترین اشیا کی خریداری سے کرتے رہتے ہیں۔

    پیرس کے ہوٹل سے سعودی شاہی خاندان کے کروڑوں مالیت کے زیورات چوری

    امریکی جریدے فوربس کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کے اثاثوں کی مالیت 88 ارب ڈالرز (128 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) ہے جبکہ سعودی شاہی خاندان کی دولت کا تخمینہ اوپر درج کیا جاچکا ہے، یعنی سعودی شاہی خاندان برطانوی شاہی خاندان سے 16 گنا زیادہ امیر قرار دیا جاسکتا ہے۔

  • سعودی شاہی خاندان کے چندارکان کا بادشاہت کی تبدیلی کا مطالبہ

    سعودی شاہی خاندان کے چندارکان کا بادشاہت کی تبدیلی کا مطالبہ

    جدہ: برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے کچھ ارکان نے بادشاہت میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

    برطانوی اخبارگارڈین کے مطابق عبدالعزیز بن سعود کے پوتے نے خط کے ذریعے بادہشت کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امورکی باگ ڈورعملی طورپرشاہ سلمان کے بیٹے محمد بن سلمان کے ہاتھوں میں ہے۔

    مکہ،منی میں انتظامی مسائل،یمن سے جنگ،تیل کی قیمتوں میں کمی حکومت کے لئے بڑے چیلنجز ہیں، حادثات نے حکومت کے انتظامی معاملات پرسوالات اٹھا دئیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صورتحال پرغورکے لئے چند روز میں شاہی خاندان کے اکابرین کا اجلاس ہوگا۔