Tag: سعودی شہر جدہ

  • پاکستان  کی سعودی شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی سعودی شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد : پاکستان نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا سعودیہ کے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں قبرستان پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملےمیں زخمی افرادکی صحت یابی کیلئےدعاگوہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اظہاریکجہتی کرتا ہے، سعودیہ کے امن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

    خیال رہے سعودی عرب کے شہرجدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں دھماکے میں چارافرادزخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ قبرستان پہلی عالمی جنگ میں مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب ہورہی تھی ، جس میں غیرملکی سفارتکاربھی موجودتھے۔

    حملےمیں یونانی قونصلیٹ اورسعودی سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ترجمان گورنرمکہ کا کہنا تھا حملے کے بعدغیرمسلموں کےقبرستان کےاطراف سیکیورٹی سخت کردی ہے، حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • سعودی شہر جدہ کی 80 سال  پرانی اور نایاب تصویر

    سعودی شہر جدہ کی 80 سال پرانی اور نایاب تصویر

    جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ کی 80 سال پرانی اور نایاب تصویر سامنے آگئی ، یہ تصویر 1362 ہجری کی ہے ، جس میں مٹی سے بنے گھروں  کو دیکھا جا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ثقافتی مرکز دارہِ شاہ عبدالعزیز نے جدہ کی ایک پرانی اور نایاب تصویر جاری کی ہے ، جو تقریبا 80 برس پرانی ہے ، یہ تصویر امریکی میگزین لائف سے لی گئی ، میگزین نے شاہ عبدالعزیز کا پہلا انٹرویو شائع کیا تھا۔

    اس تصویر اس وقت کی تہذیب و تمدن کی عکاسی کی گئی ہے اور جدہ کا قدیم طرز تعمیر نظر آ رہا ہے۔

    1362 ہجری میں لی گئی تصویر میں نظر آنے والی سڑک بھی پختہ نہیں اور مٹی سے بنے گھر بھی نمایاں ہیں جبکہ گھروں میں پانی پہنچانے والا ایک "سقّہ” بھی دیکھاجاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر

    خیال رہے کہ یونیسکو نے جدہ کے قدیم علاقے البلد کو تاریخی ورثہ قرار دیا ہے، یہاں کی قدیم عمارتوں کو اسی طرز پر بحال کیا جا رہا ہے اور بحالی اور مرمت کے لیے ابتدائی طور پر پانچ کروڑ ریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب کی کنگ عبد العزیز اکیڈمی نے ریاض کے قدیم بازار کی 100 سال پرانی تصویر جاری کی تھی ، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، تصویر میں بازار کے اطراف کھجور کے درخت اور بازار کی کچی دکانوں کو دیکھا جاسکتا تھا۔

    اس سے قبل مدینہ منورہ کی 100 سال پرانی تصویر بھی جاری کی تھی۔ تصویر میں شہر کے چھوٹے سے رقبے کو دیکھا جاسکتا تھا اور اس میں مسجد نبوی ﷺ کا رقبہ بھی بہت کم تھا۔