Tag: سعودی شہزادی

  • سعودی شہزادی نے نئی تاریخ رقم کردی

    سعودی شہزادی نے نئی تاریخ رقم کردی

    یوگا ایک جامع مشق ہے جس سے جسم اور دماغ دونوں کو فائدہ ہوتا ہے یہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور اس سے بہتر نیند بھی ہوتی ہے۔

    بھارت یوگا کی جائے پیدائش کے حوالے سے مشہور ہے تاہم دنیا بھر کی بااثر شخصیات بھی اس میدان میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں، ان میں سعودی عرب کی شہزادی مشعیل بنت فیصل السعود بھی شامل ہیں جنہوں نے ایشین یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے بورڈ میں شامل ہونے والی اپنے ملک سے پہلی رکن بن کر تاریخ رقم کی ہے۔

    ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سعودی یوگا کمیٹی نے بھی انہیں مبارک بادی اور لکھا کہ کمیٹی شہزادی مشعیل بنت فیصل السعود کو ایشین یوگاسنا اسپورٹس فیڈریشن (اے وائی ایس ایف) کی بورڈ ممبر اور سعودی عرب کی نمائندگی کرنے خواتین اور بچوں کی حفاظت کمیٹی کی صدر کے طور پر تقرری پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

    شہزادی مشعیل بنت فیصل السعود ایشین یوگا اسپورٹس فیڈریشن میں سعودی عرب کی نمائندگی کریں گی جبکہ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے وقف کمیٹی کی صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گی۔

    پندرہ سال سے زیادہ یوگا پریکٹس کے ساتھ، بشمول ہتھا یوگا، اشٹنگا ونیاسا یوگا، مراقبہ کی ہمالیائی روایت، اور یوگا تھراپی، مشیل بنت فیصل السعود ایک حقیقی یوگا ہیں۔ اپنی یوگا کی کامیابیوں کے علاوہ، مشیل کھیلوں میں خواتین اور نوجوانوں کی پرجوش وکیل ہیں۔

    وہ ایک اسپورٹس این جی او کی مالک ہیں اور عرب سائیکلنگ فیڈریشن کی خواتین کمیٹی کی صدر اور سعودی سائیکلنگ فیڈریشن کی خواتین کمیٹی کی سابق صدر ہیں۔

  • سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

    سعودی شہزادی انتقال کرگئیں

    ریاض : سعودی شہزادی عبطا بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

    سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی عبطا بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی۔

    شاہی بیان کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز پیر 02 اکتوبر کو بعد نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی

    نماز جنازہ و تدفین میں شاہی عہدیداران سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر معززین شرکت کریں گے۔

  • سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا ملیں

    سعودی شہزادی خالق حقیقی سے جا ملیں

    ریاض : سعودی شہزادی سارہ بنت سعد بن محمد بن عبدالعزیز بن آل سعود بن فیصل گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملیں، مرحومہ کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی۔

    سعودی ایوان شاہی سے جاری بیان میں شہزادی سارہ بنت سعد کے انتقال کی اطلاع دی گئی تھی، شاہی بیان کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 10 ستمبر کو بعد نماز مغرب مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ و تدفین میں شاہی عہدیداران سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

    ایوان شاہی نے اپنے بیان میں شہزادی سارہ بنت سعد کے لیے رحمت و مغفرت اور جنت الفردوس میں جگہ عطا کرنے کے دعا کی ہے۔

  • سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    سعودی شہزادی انتقال کر گئیں

    ریاض: سعودی عرب کی شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئیں، شہزادی حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی لولوۃ بنت فہد بن عبدالعزیز آل سعود سوموار کے روز انتقال کرگئیں۔

    شہزادی لولوۃ بنت فہد کی نماز جنازہ منگل 19 اپریل کو عصر کے بعد امام ترکی بن عبد اللہ جامع مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی۔

    شہزادی لولوۃ بنت فہد حدود شمالیہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان کی والدہ ہیں، شاہی خاندان کے افراد، مقامی عہدیداروں اور عوام نے شاہی خاندان خصوصاً گورنر حدود شمالیہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

  • سعودی شہزادی کا انتقال

    سعودی شہزادی کا انتقال

    ریاض: ایوان شاہی کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی قریبی رشتہ دار اور شہزادی لولوۃ بنت عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز کی والدہ سعودی شہزادی منیرۃ السدیری کا انتقال ہوگیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی شہزادی منیرۃ السدیری کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں جمعے کو ادا کی گئی ہے۔

    شہزادی منیرہ، شہزادی لولوۃ بنت عبدالرحمٰن بن عبد العزیز کی والدہ اور شاہ سلمان بن عبد العزیز کی قریبی رشتہ دار تھیں۔

    نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبد الرحمٰن، مفتی اعلیٰ شیخ عبد العزیز آل الشیخ، شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ عہدیدار اور شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی۔

    شہزادی منیرۃ السدیری، شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ عبد الرحمٰن بن عبد العزیز کی اہلیہ تھیں۔

  • سعودی شہزادی کا انتقال

    سعودی شہزادی کا انتقال

    ریاض: سعودی عرب کی شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئیں، شہزادی کی تدفین آج بروز سوموار ہوگی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی ایوان شاہی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن آل سعود کا اتوار کو انتقال ہوگیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ تدفین پیر کو ہوگی، نمازجنازہ کہاں ہوگی اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

    شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن بن فیصل آل سعود تھے، یہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن آل سعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن کے سگے بھائی تھے۔

    2 روز قبل سعودی شہزادے ترکی بن ناصر بن عبد العزیز السعود بھی 72 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔

    ترکی بن ناصر کی نماز جنازہ اتوار کو مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھی۔

  • سعودی شہزادی کا اہم اعزاز

    سعودی شہزادی کا اہم اعزاز

    ریاض: سعودی شہزادی ہیفا بنت عبد العزیز کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو میں سعودی عرب کی مستقل مندوب مقرر کرلیا گیا۔

    سعودی اخبار کے مطابق مملکت کی نائب وزیر برائے پائیدار ترقی اور جی 20 کے امور کی معاون، شہزادی ہیفا بنت عبد العزیز آل مقرن کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں سعودی عرب کی مستقل مندوب مقرر کرلیا گیا ہے۔

    شہزادی ہیفا نے سنہ 2008 سے 2009 کے دوران کنگ سعود یونیورسٹی میں لیکچرار کی حیثیت سے کام کیا۔ وہ دسمبر 2017 سے پائیدار ترقیاتی امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری سمیت وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔

    وہ جون 2018 سے جی 20 امور کی قائم مقام اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری اور 2016 سے 2017 کے درمیان پائیدار ترقیاتی اہداف کے شعبے کی سربراہ رہی ہیں۔

    شہزادی ہیفا نے 2007 میں برطانیہ کے سکول آف اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے معاشیات میں ماسٹر ڈگری حاصل کی، انہوں نے ریاض کی کنگ سعود یونیورسٹی سے بھی معاشیات میں ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

    اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو میں سعودی عرب کا نمایاں کردار ہے اور نومبر 2019 سے 2023 تک کے لیے مملکت نے ایگزیکٹو کونسل کی رکنیت بھی حاصل کرلی ہے۔

    وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایگزیکٹو کونسل کے تمام ارکان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی کوشش کرے گا۔

    ان کے مطابق سعودی عرب ثقافت اور ورثے کے تحفظ کے ساتھ ساتھ، پائیدار معاشرتی ترقی کے لیے جدت اور ٹیکنالوجی کی مدد اور ایک روادار عالمی معاشرے کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرے گا۔

  • میگزین کے سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر پر تنازع کھڑا ہوگیا

    میگزین کے سرورق پر سعودی شہزادی کی تصویر پر تنازع کھڑا ہوگیا

    ریاض: مشہور فیشن میگزین ’ووگ‘ کے سرورق پر سعودی شہزادی ہیفا بنت عبداللہ کی تصویر شائع ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ووگ کے سعودی عرب کے ایڈیشن میں شائع ہونے والی اس تصویر میں شہزادی ہیفا بنت عبداللہ سفید لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور اونچی ہیل پہنے ہوئے ایک کنور ٹیبل گاڑی میں بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں۔

    اس رسالے کو سعودی عرب کی خواتین کے نام منسوب کیا گیا ہے اور اس میں ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سمیت دیگر اصلاحات کو سراہا گیا ہے۔

    شہزادی ہیفا، شاہ عبدالعزیز کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی عائد کی تھی، سعودی شہزادی میگزین میں کہتی ہیں کہ ہمارے ملک میں بعض قدامت پرست ہیں جنہیں تبدیلی سے ڈر لگتا ہے، بہت سوں کے لیے یہی وہ سب کچھ ہے جو نہیں معلوم ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں ذاتی طور پر ان تبدیلیوں کی مکمل حمایت کرتی ہوں، دوسری جانب انسانی حقوق تنظیموں کے کارکنوں نے اس تصویر پر تنقید کی ہے جو اسی ماں کم از کم 11 مظاہرین کی گرفتاری پر احتجاج کررہے تھے۔

    ان کے مطابق ان کی اکثریت ان خواتین پر مشتمل ہے جنہیں خواتین کی ڈرائیونگ کے حق میں مہم چلانے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا تھا، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ان میں سے چار مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ باقی کا ابھی کچھ پتہ نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں