Tag: سعودی عرب اور پاکستان

  • پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز

    پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز

    سعودی عرب اور پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024 سے دونوں ممالک کی دوستی میں ایک نئے باب کاآغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کےتحت سعودی عرب اق پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024 کا انعقاد ہوا، جس سے پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا۔

    گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب اورپاکستان کےاعلیٰ سطح کےوفودنےبالترتیب پاکستان اورسعودی عرب میں ملاقاتیں کیں، ان ملاقتوں کااصل مقصد دونوں ممالک کےدرمیان سرمایہ کاری کوفروغ دینااورضرورت کےوقت باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

    سعودی وفدکی قیادت نائب وزیربرائےسرمایہ کاری ابراہیم المبارک نےکی جن کےساتھ مختلف شعبوں سےمنسلک کم وبیش30سرکاری و نجی کمپنیوں کےعہدیداران شامل تھے۔

    پاکستان کی جانب سےوزارت توانائی و پیٹرولیم نے وفدکی میزبانی کی اورایس آئی ایف سی کےعہدیداران نے خصوصی معاونت کی۔

    اس فورم کااہم حصہ سعودی اورپاکستانی سرمایہ کاروں کےمابین B2B مذاکرات تھے، جن میں مختلف شعبوں سےمنسلک پاکستانی تاجروں نے سعودی سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی اورسرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

    سعودی سرمایہ کاروں نے زراعت، توانائی، مائننگ اینڈمنرلز،سیاحت اور آئی ٹی کےشعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، امید ہے کہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کےمتوقع دورہ پاکستان کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

  • سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان   3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد : سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ، معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3ارب ڈالر رکھوائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی فنڈفارڈیولپمنٹ اور اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے ، دستخط سعودی فنڈچیف ایگزیکٹوآفیسرہزایکسی لینسی سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد نے کئے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بینک دولت پاکستان کراچی میں دستخط کئے ، معاہدے کے تحت سعودی فنڈاسٹیٹ بینک کےپاس 3ارب ڈالر رکھوائے گا اور ڈپازٹ رقم اسٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ ڈپازٹ رقم زرمبادلہ ذخائرمیں معاونت اور کوروناکے منفی اثرات سےنمٹنےمیں مدد دے گی۔