Tag: سعودی عرب اور یو اے ای

  • عالمی پابندیوں کے باوجود سعودی عرب اور یو اے ای نے روس سے سستے پٹرول کی خریداری شروع کر دی

    عالمی پابندیوں کے باوجود سعودی عرب اور یو اے ای نے روس سے سستے پٹرول کی خریداری شروع کر دی

    ریاض : سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی عالمی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے روس سے سستا پٹرول خریدنے کا آغاز کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عرب ممالک نےبھی روس سے سستے تیل کی خریداری شروع کر دی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پابندیوں کے باوجود روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات خریدنے میں مصروف ہیں۔

    روس سے سعودی عرب یومیہ ایک لاکھ بیرل اور متحدہ عرب امارات ساٹھ ملین بیرل کی ریکارڈ خریداری کررہا ہے۔

    امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے دونوں ملک روس سے سستا تیل خرید کرزیادہ قیمتوں میں فروخت کرسکتے ہیں۔۔ خلیجی ممالک کی روس سے غیرمتوقع پٹرول کی خریداری کا مطلب ہے کہ مشرق وسطی پر امریکا کا اثر و رسوخ کم ہورہا ہے۔

    امریکی اخبار نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کی روس سے تیل، ایندھن کی خریداری مغربی اتحاد کی پالیسیوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

    وال سٹریٹ جرنل کے حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق 2022 میں روس کی متحدہ عرب امارات کو تیل کی برآمدات ریکارڈ 60 ملین بیرل تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے، فجیرہ، متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا تجارتی مرکز ہے،جو اب بہت زیادہ روسی تیل کی مصنوعات حاصل کر رہا ہے، جس کا حجم اب سعودی عرب سے گیس کے تیل کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

  • سعودی عرب اور یو اے ای جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے خوشخبری

    سعودی عرب اور یو اے ای جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے خوشخبری

    کراچی : سیرین ایئر لائن نے فضائی آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر بیرون ملک آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں، ابتدائی طور پر جدہ مدینہ اور یو اے ای کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی،  سیرین ایئر لائن کے فضائی آپریشن کے تین سال مکمل ہو گئے، جس کے بعد نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر لائن کی جانب سے بیرون ملک آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

    بیرون ملک کے ٖفضائی آپریشن کے لئے جلد تین طیارے ڈرائی لیز پرحاصل کئے جائیں گے ، بوئنگ 800-737 طیارے سیرین ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں  شامل کئے جائیں گے ، سیرین ایئر لائن کے پاس اس وقت اندرون ملک کے لئے پہلے سے 3 طیارے موجود ہیں۔

    سیرین ایئر بیرون ملک کے لئے ابتدائی طور پر جدہ مدینہ اور یو اے ای کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    ترجمان سی اے کا کہنا ہے کہ  نئی فضائی کمپنی پہلے مرحلے میں 3 طیاروں کے ساتھ ایک سالہ مدت تک اندرون ملک کا آپریشن کرتی ہے، نئی ایوی ایشن پالیسی میں نجی فضائی کمپنیوں کو آپریشن کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ  نئے بین الااقوامی فضائی روٹس کے آغاز سے ایوی ایشن انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا۔