Tag: سعودی عرب روانہ

  • سعودیہ قطر کشیدگی: وزیراعظم  اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے

    سعودیہ قطر کشیدگی: وزیراعظم اور آرمی چیف جدہ پہنچ گئے

    جدہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال گورنر نے کیا، دورے کا مقصد قطر اور عرب ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خزانہ اسحق ڈاراور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود ہیں، ان کا استقبال گورنر مکہ فیصل بن عبدالعزیز نے کیا۔

    وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

     

    وزیراعظم اور آرمی چیف ایک روزے دورے میں سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں قطر تنازع پر بات چیت کریں گے۔

    روانگی سے قبل وزیراعظم نے خلیجی ملکوں میں تعینات سفیروں کے ساتھ اہم بیٹھک کی، سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور کویت میں تعینات پاکستانی سفیروں نےمعاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

    گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے ذریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔


    مزید پڑھیں : قطرمیں فوجی دستے نہیں بھیج رہے، ترجمان دفترخارجہ


    خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازع کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔


    سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے


    واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعظم کی سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیراعظم کی سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سے ملاقات

    ریاض: وزیراعظم نواز شریف نےریاض میں سعودی فرماں رواں اوروزیرخارجہ سےیمن کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم سعودی عرب پہنچے توریاض ائرپورٹ پر سعودی نائب فرماں روا، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نے استقبال کیا، وزیراعظم نےسعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات کی جس کےبعد شاہی محل میں ظہرانہ کیا۔

     پاکستانی وفد نےسعودی وزیرخارجہ اورسعودی حکام کےعلاوہ یمن کےصدرمنصورہادی سے بھی ملاقات کی۔

     وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے وفد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی ملٹری آپریشن میجرجنرل عامر ریاض، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم باجوہ، وزیر دفاع خواجہ آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزازچودھری بھی شامل ہیں ۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

    وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورےپرسعودی عرب روانہ ہوگئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرِدفاع خواجہ آصف بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

    وزیرِاعظم نوازشریف ایک روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم ریاض میں مختصر قیام کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقاتوں میں وزیراعظم نواز شریف یمن کی صورتحال، پاکستان کے تعاون اور دیگراہم امورپرتبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرِدفاع خواجہ آصف، وزیرِاعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اورسیکریٹری خارجہ اعتزاز چوہدری بھی سعودی عرب گئے ہیں۔

    یمن بحران میں پاکستان نے سعودی عرب کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور فریقین پر مسئلہ کا حل سیاسی اور سفارتی طور پر نکالنے پر زوردیا ہے۔

  • پاکستان کا اعلی سطح وفد سعودی عرب روانہ

    پاکستان کا اعلی سطح وفد سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: یمن کی صورتحال پر بات چیت کیلئے پاکستان کا اعلی سطح کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا، وزیرِاعظم نے محصور پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کی ہدایت کردی۔

    وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان کا اعلی سطح وفد وزیرِدفاع خواجہ آصف کی قیادت میں سعودی عرب روانہ ہوگیا، روانگی سے قبل خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن کے پُرامن حل کی حمایت کرتا ہے اور مسلم ممالک میں انتشار کے خاتمے کا خواہاں ہے، اگر سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو تمام وسائل فراہم کریں گے۔

    اعلیٰ سطح وفد میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، ڈپٹی چیف آف ایئر اسٹاف آپریشنزایئر وائس مارشل مجاہد انور، ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنزریئر ایڈمرل کلیم شوکت اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد شامل ہیں۔

    اس سے قبل یمن کی صورتحال کے پُرامن حل، سعودی عرب کولاحق خطرات سے نمٹنے اور محصورپاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کیسے ہو۔ وزیراعظم نوازشریف اعلی سطح کے اجلاس میں سرجوڑکر بیٹھ گئے، اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کی وطن واپسی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور محصور پاکستانیوں کی جلد وطن واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

    وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد

    اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے مبارک باد دی ہے۔

    وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ امید ہے کہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    نو منتخب سینیٹرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کا مرحلہ خوش اصلوبی سے سر انجام دیا گیا ہے جبکہ کامیاب انتخابی عمل سے ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب سینیٹرز ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کریں گے اور وطن عزیز کو مثالی مملکت بنائیں گے۔

  • اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض روانہ ہوگئے۔ وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے ہوئے ہیں۔

    وزیرِاعظم نوازشریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے، وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی، وزیرِاعظم شاہ سلمان سے ملاقات میں علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، وزیرِخزانہ اسحاق ڈار ، طارق فاطمی اور عرفان صدیقی بھی وزیرِاعظم نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

    وزیراعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ ادا کرینگے اور روضہء رسول پر حاضری دینگے۔

    سعودی عرب روانگی سے پہلے ایک بیان میں وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں۔ وقت کے ساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔