Tag: سعودی عرب موسم

  • سعودی محکمہ موسمیات کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری!

    سعودی محکمہ موسمیات کا بارشوں سے متعلق الرٹ جاری!

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے سابقہ ٹوئٹر (ایکس)اکاؤنٹ پر بتایا کہ جمعہ 22 دسمبر سے بدھ 27 دسمبر 2023 تک بارش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، ابھا، القنفذہ، جدہ، حائل، سکاکا، الباحہ اور جیزان شامل ہیں۔

    سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے مزید بتایا کہ ان علاقوں میں ہلکی، درمیانے اورکہیں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    شہری باہر نکلنے سے قبل موسم کے حوالے سے سرکاری ذرائع کے حوالے سے جاری ہونے والی اطلاعات پر انحصار کریں اور غیرملکی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    حج 2024، سعودی حکومت کا حجاج کی سہولت کیلئے اہم اقدام

    سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے بھی اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

  • سعودیہ عرب: درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی زیادہ ہونے کا امکان

    سعودیہ عرب: درجہ حرارت 50 ڈگری سے بھی زیادہ ہونے کا امکان

    جدہ: سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں گرمی کی نئی لہر آرہی ہے  جس کے نتیجے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔

    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات (پی ایم ای) کے مطابق درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوسکتا ہے اور گرمی کی یہ لہر اگلے ہفتے تک جاری رہ سکتی ہے۔

    موسمیات کے مطابق شہر ریاض سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی جب کہ اسی ہفتے کے دوران ریاض میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    پی ایم ای( پریذیڈینسی آف میٹرولوجی اینڈ انوائرمنٹ) نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک بھر کے درجہ حرارت میں انتہائی اضافے کا امکان ہے، ملک کے مشرقی، وسطی سمیت مغربی حصے کے چند علاقے گرمی سے شدید متاثر ہوں گے۔

    عرب نیوز کے مطابق انتہائی گرم اور خشکی ہوا کی یہ لہر ہندوستان کی سمت سے آرہی ہے جس سے پورا سعودیہ عرب متاثر ہونے کا امکان ہے، مکہ، مدینہ اور ملحقہ علاقوں سمیت مغربی علاقوں ریاض اور قاسم میں گر د آلود ہواؤں کا امکان ہے۔

    موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت ہلکا عصر اور جازان میں موسم ابر آلود رہے جب کہ ساتھ ہی بارش کا بھی امکان ہے، مکہ اور جازان کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔