ریاض: سعودی عرب میں دوست نے فائرنگ کرکے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ کو قتل کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ذاتی محافظ میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو دوست نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
میجر جنرل الفغم کے بھائی اور سعودی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر نواف الفغم نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔
انا لله وانا اليه راجعون
انتقل الى رحمة الله اللواء #عبدالعزيز_الفغم
ونعزي مقام سيدي خادم الحرمين وسمو ولي عهده والوطن
والحمدلله على قضاءه وقدره
وسيصلى عليه في الحرم المكي اليوم بحول الله
ادعوا له وسامحوه— د نواف الفغم (@nawaftalal007) September 28, 2019
رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں سعودی شہری اور فلپائنی ملازم سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کو سعودی فرمانروا کی جانب سے دو مقدس مساجد کی ذمہ داریوں کا اعزاز بھی حاصل تھا۔
مرحوم میجر جنرل عبدالعزیز الفغم سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ بھی محافظ کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں، شاہی قیادت ان پر بہت زیادہ اعتماد کرتی تھی۔