Tag: سعودی عرب میں قید

  • خادم حرمین شریفین کی ہدایت ، سعودی عرب میں قید مزید 56 پاکستانیوں کو رہائی مل گئی

    خادم حرمین شریفین کی ہدایت ، سعودی عرب میں قید مزید 56 پاکستانیوں کو رہائی مل گئی

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ہدایت پر سعودی عرب میں قید مزید 65 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض کی جیل میں قید 65 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کر کے رہا کردیا گیا ، تمام افراد کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر رہا کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا۔

    یاد رہے اس سے قبل 10 جون کو سعودی عرب کی حکومت نے 49 مزید پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا تھا ، جو مختلف جرائم کے تحت مملکت کی جیلوں میں قید تھے۔

    اس کا اعلان سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نامزد لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے کہا تھا کہ پاکستانی فلاحی کام کرنے والی شخصیات نے قیدیوں کے ہرجانے ادا کیے، جس کے بعد رہائی ‏عمل میں آئی۔

    بلال اکبر نے قیدیوں کے ہرجانے ادا کرنے والی فلاحی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‏‏‘حق خاص’ کے 4 مزید کیسز کو حل کر لیا گیا ہے، رمضان سے اب تک 49 قیدی رہا ہوئے ہیں اور مزید 53 کیسز حل ہونا باقی ہیں۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کے مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے ، بعد ازاں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی ملک منتقلی سے متعلق تفصیلات شیئر کیں۔

  • سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیےاقدامات کررہے ہیں، فواد چوہدری

    سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیےاقدامات کررہے ہیں، فواد چوہدری

    جدہ : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیےاقدامات کررہے ہیں، معاملات آخری مراحل میں ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہون نے جدہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب اورچین سے مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکال رہے ہیں، ہم پاکستان کو مستقل بہتری کی طرف لے کرجارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں جو 10سال میں قرضہ لیا گیا وہ کہاں لگایا گیا ہے؟ معاشی حالات کے باعث پاکستان کو مشکلات درپیش ہیں۔

    مختلف جرائم کے الزام میں سعودی عرب میں قید پاکستانیوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حکومت سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے اقدامات کررہی ہے

    اس حوالے سے متعلقہ حکام سے بات جاری ہے، قیدیوں کی رہائی کے معاملات آخری مرحلےمیں ہیں، امید ہے پاکستانی جلد اپنے گھروں کو واپس جائیں گے۔

    پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ملک میں فیکٹریاں لگیں گی تو نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا، جہلم میں سب سے زیادہ فیکٹریاں ہم نے لگائیں، ستّر ارب روپے کے قریب بجٹ جہلم کو ملاہے۔

  • سفارتخانے کی بے حسی، جدہ کی شمسی جیل میں‌ 170 پاکستانی قید

    سفارتخانے کی بے حسی، جدہ کی شمسی جیل میں‌ 170 پاکستانی قید

    جدہ: سعودی عرب سے سیکڑوں پاکستانیوں کی وطن واپسی کے باوجود مختلف شہروں میں کئی سو پاکستانی مختلف کیمپوں اور جیلوں میں قید ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں، جدہ کی شمسی جیل میں اس وقت بھی 170 پاکستانی موجود ہیں جو امداد کے منتظر ہیں لیکن ان کی مدد نہیں کی جارہی۔

    Pakistani in KSA by arynews

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کراچی صلاح الدین کے مطابق جدہ کی شمسی جیل میں اس وقت بھی 170 پاکستانی باشندے مختلف الزامات میں قید ہیں لیکن پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ان کی رہائی یا الزامات غلط ثابت کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

    یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں پھنسے مزید سیکڑوں پاکستانی مشکلات کا شکار

    نمائندے کے مطابق یہ تمام تر پاکستانی شہری معمولی نوعیت کے جرائم میں قید ہیں اور متعدد قیدی ایسے ہیں جنہیں کفیل کو ادائیگی نہ کرنے یہاں قید کردیا گیا حالاں کہ انہیں ڈ ی پورٹ کرکےوطن واپس بھیج دیاجانا چاہیے۔

    اسی سے متعلق:سعودی عرب کی جیلوں میں پاکستانی خواتین بھی قید، رہائی کی منتظر

    ایک قیدی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ کفیل نے مجھ سے پیسے مانگے، پیسے نہ دینے پر اس نے جیل میں قید کرادیا۔

    یہ بھی پڑھیں:سعودیہ میں محصور پاکستانیوں کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں، پاکستانی سفیر

    قیدیوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی رہائی کی اپیل کردی کہ ان کی رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    یہ بھی: سعودی عرب کے حراستی مرکز میں ہزاروں پاکستانی محصور

    نمائندہ اے آر وائی نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے موقف جاننے کے لیے سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

    سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، دفتر خارجہ

    قبل ازیں دفتر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ پاکستانی باشندوں کو واپس لایا جائے گا تاہم درجنوں پاکستانی واپس آ تو گئے تاہم کئی سو ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں۔

    سی ای اواے آروائی سلمان اقبال کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیےاہم اعلان

    سی ای او اے آر وائی نیوز سلمان اقبال نے پاکستانیوں کی مدد کے لیے اعلان کیا جس پر شاہین ایئر لائن نے پاکستانیوں کو مفت وطن واپس لانے کا اعلان کیا۔

    سعودی عرب: شاہ سلمان کا پریشان حال پاکستانیوں کو تنخواہ دینے کا حکم

    ایک کمپنی میں پھنسے پاکستانی باشندوں کوتنخواہ نہ ملنے پر شاہ سلمان سخت برہم ہوئے اور تنخواہ کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کیا۔

    وزیراعظم کا سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے امداد کا اعلان

    وزیراعظم نے مسئلے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں وطن واپس لانے اور سفارت خانے کو وہاں ان کی مدد کرنے کا حکم دیا تاہم سفارت خانے نے وزیراعظم کے حکم کو بھی پس پشت ڈال دیا۔

    سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی محنت کشوں کی دعائیں رنگ لے آئیں

    پھنسے ہوئے پاکستانیوں نے جب دعائیں کیں تو وزیراعظم نے نوٹس لیا اور ساتھ ہی سلمان اقبال اور شاہین ایئرلائن نے بھی مدد کا اعلان کیا۔

    دمام میں پھنسے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، لارڈ نذیرکا سعودی سفیر کو خط

    اسی دوران برطانیہ میں لارڈ نذیر نے بھی ان غریب الوطنوں کے حق میں آواز بلند کی اور سعودی سفیر سے بذریعہ خط مطالبہ کیا کہ ان کی مدد کی جائے اور وطن واپس بھیجا جائے۔