Tag: سعودی عرب کا دورہ

  • شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : سعودی شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیراعظم دورہ کررہے ہیں، عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک کا دورہ ہوگا۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان، اعلیٰ سطح کا وفد دورہ کرے گا، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

    دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دو طرفہ بات چیت کے دوران اقتصادی، تجارتی ، سرمایہ کاری کےتعلقات کوآگےبڑھانے سمیت سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ ہوگی۔

    ترجمان کے مطابق سعودی قیادت سے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امورپربھی تبادلہ خیال کیاجائےگا ، سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی آباد ہیں۔

  • ‘وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے’

    ‘وزیراعظم عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے’

    اسلام آباد: سعودی سفیر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عید سے قبل یا عید کے فوری بعد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، عمران خان کا عید سے قبل یا عید کے فوری بعد دورہ متوقع ہے۔

    سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم دورے میں سعودی فرمانرواں محمد بن سلمان سےملاقات کریں گے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اور مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان جلد مملکتِ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کادورہ کریں گے، دورے میں حالیہ صورتحال اور تنازع کشمیر پر گفتگوکی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ رواں ہفتے سعودی عرب کادورہ کریں گے،دونوں ممالک میں حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور دورے میں تنازع کشمیر پر بھی گفتگوکی جائے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نےغیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ آرمی چیف سعودی عرب جا رہے ہیں، یہ دورہ پہلے سے طے شدہ اور” بنیادی طور پر فوجی امور پر مبنی "تھا۔

    یاد رہے 2 روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں ’باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دونوں برادر ملکوں کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    خیال رہے دونوں ممالک روایتی طور پر قریب ہیں اور سعودی عرب نے 2018 میں پاکستان کو 3 بلین ڈالر کا قرض اور 3.2 بلین ڈالر کا تیل قرض کی سہولت دی تاکہ ادائیگیوں کے بحران کے توازن میں مدد مل سکے۔

  • وزیر خارجہ ایران کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ

    وزیر خارجہ ایران کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ ایران کا دورہ مکمل کر کے سعودی عرب روانہ ہو گئے، مہر آباد ایئر پورٹ پر ایرانی حکام اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے نے انھیں رخصت کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود ریاض میں سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے میں امن کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے 12 اور 13 جنوری کو ایران کا دورہ کیا، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر وزیر خارجہ کے دورۂ ایران کے حوالے سے کہا کہ اس دورے کا مقصد خطے میں کشیدگی میں کمی لانا اور سفارتی ذرایع سے مدد فراہم کرنا تھا۔

    پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقاتیں کیں، پاکستان کشیدگی میں کمی کی ایرانی ترجیح کو سراہتا ہے، امید ہے ایران درپیش صورت حال سے روایتی دانش مندی سے نبرد آزما ہوگا، وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی بھرپور حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

    ملاقاتوں میں وزیر خارجہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرایع سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، خطے میں امن کے لیے پاکستان مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے،ترجمان دفترخارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے،ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پروزیرخارجہ نے 12اور 13جنوری کو ایران کا دورہ کیا ، آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے، ایرانی قیادت نے امن کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر وزیرخارجہ کے دورہ ایران کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پروزیرخارجہ نے 12اور 13جنوری کو ایران کادورہ کیا، دورے کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا ،سفارتی ذرائع سے مدد فراہم کرنا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نےایرانی صدراور وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی، مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال میں حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اورایران کےتعلقات پربھی بات چیت ہوئی۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کی ایرانی ترجیح کو سراہتا ہے ، امید ہے ایران درپیش صورتحال سے روایتی دانشمندی سے نبردآزما ہوگا، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر پر ایران کی بھرپور حمایت پرشکریہ ادا کیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستانی سرزمین کسی جنگ کیلئے استعمال نہیں ہوگی، وزیرخارجہ

    ان کو کہنا تھا کہ ایرانی صدر ،وزیر خارجہ نے کہا ایران آزمائش کی ہرگھڑی میں ساتھ ہے ، ایرانی قیادت نے امن ،کشیدگی میں کمی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے دورے پر تہران پہنچے ، جہاں انھوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایرانی صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

    وزیر خارجہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا، خطے میں امن کے لیے پاکستان مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

    ایرانی صدر حسن روحانی نے قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا ایران خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا۔

    خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بیرون ممالک کے دورے کررہے ہیں، وہ ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا جائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم امریکا روانگی سے قبل  بھی سعودی عرب کادورہ کرسکتے ہیں، دورہ خطےکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم رابطے جاری ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کا فیصلہ کرلیا، وہ رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے امریکا سے واپسی پر سعودی عرب دورے پر مشاورت ہوئی، عمران خان امریکا روانگی سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ کرسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی اہم ہوگا۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی سعودی اور یو اے ای وزرائے خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور اور شیخ عبد اللہ بن زاید بن سلطان النہیان کی عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقات کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم اور وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یک طرفہ فیصلے پر بات چیت ہوئی، وزیر اعظم عمران خان نے کرفیو اور بلیک آؤٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرفیو کے خاتمے، نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا، انھوں نے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے پر زور دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ ، کشمیرکی تازہ صورتحال سے آگاہ کردیا

    دونوں وزرائے خارجہ نے امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ خطے میں امن کے ماحول اور کشیدگی میں کمی کے لیے رابطے میں رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے رابطہ کرکے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا تھا ، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتے میں یہ تیسرا رابطہ تھا۔

  • وزیر اعظم عمران خان دورۂ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیر اعظم عمران خان دورۂ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان دورۂ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، مراد سعید، سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلیٰ محمود خان بھی ان کے ہم راہ تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے دورے کی تکمیل پر وزرائے اعلیٰ پنجاب و خیبر پختون خوا اور وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے ہم راہ وطن پہنچ گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آج ہی سے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کریں گے۔

    خیال رہے کہ آج مکہ مکرمہ میں وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی، اقتصادی اورتجارتی امور پرتبادلۂ خیال کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات

    وزیر اعظم پاکستان نے مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے برادرانہ اقدام سے پاکستانی معیشت بہتر ہوئی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے 14 ویں اجلاس میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد پر دہشت گردی کا لیبل درست نہیں، اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان 22 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    وزیرِ اعظم عمران خان 22 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان 22 اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے، برادر اسلامی ملک کا دورہ 2 روز پر مشتمل ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان 22 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر ریاض جائیں گے، جہاں وہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    [bs-quote quote=”وزیر اعظم عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کانفرنس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز اصلاحاتی ایجنڈے پر دنیا کو اعتماد میں لیں گے، دورے کے دوران سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

    خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 18 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے جو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، ان کے لیے خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے تھے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، روضہ رسولﷺپر حاضری


    وزیرِ اعظم عمران خان نے مکہ مکرمہ میں عمرہ بھی ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر ان کے لیے خصوصی طور پر خانۂ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔

  • وزیرِاعظم کا دورۂ سعودی عرب، پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارے کی فرمائش

    وزیرِاعظم کا دورۂ سعودی عرب، پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارے کی فرمائش

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف چار مارچ سے سعودی عرب کا ایک اور دورہ کرنے جارہے ہیں، جس کے لئے وزیرِاعظم  نے پی آئی اے سے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کی فرمائش کردی ہے۔

    وزیرِاعظم چار مارچ سے سعودی عرب کا ایک اور دورہ فرمائیں گے اور اس کے لئے قومی ائیر لائن سے ایک چھوٹی سی فرمائش کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور اُن کے وفد کیلئے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ فراہم کیا جائے۔

    ماضی میں بھی تو ایسا ہوتا رہا ہے اب اگر طیارے کو شاہی سواری میں تبدیل کرنے اور وزیرِاعظم کے دورے پر قومی خزانے سے چار پانچ کروڑ روپے خرچ ہوگئے تو کون سی قیامت آجائیگی۔

    محض دو گھنٹے کے سفر کو ہر طرح آرام دہ اور یاد گار بھی تو بنانا ہے، کیا ہوا اگر پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ نوے ہزار کا مقروض ہوتا ہے۔

    بقول شخص کے وزیرِاعظم نوازشریف بادشاہ آدمی ہیں، بادشاہ کی مرضی وہ بہترین کھانوں کی فرمائش کرے یا بہترین طیارے کی۔