Tag: سعودی عرب کی خبریں

  • دوران رپورٹنگ عبایا ہٹنے پر سعودی خاتون رپورٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    دوران رپورٹنگ عبایا ہٹنے پر سعودی خاتون رپورٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    ریاض: سعودی عرب میں رپورٹنگ کے دوران ہوا چلنے سے عبایا ہٹنے پر سعودی خاتون رپورٹر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، خاتون رپورٹر شیری الرفائی نے الزامات کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی چینل سے منسلک خاتون رپورٹر شیری الرفائی کا عبایا رپورٹنگ کے دوران ہوا چلنے کے باعث ہٹ گیا تو سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    سوشل میڈیا پر شدید عوامی ردعمل پر سعودی حکام نے خاتون رپورٹر کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب خاتون رپورٹر شیری الرفائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا، ان کا لباس ہر لحاظ سے قواعد و ضوابط کے مطابق تھا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت تو مل گئی تاہم سعودی قانون کے تحت خواتین چہرے اور ہاتھوں کے سوا پورے جسم کو ڈھانپنے کی پابند ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے سوا لاکھ خواتین نے درخواستیں جمع کروادیں

    سعودی عرب: ڈرائیونگ لائسنس کے لیے سوا لاکھ خواتین نے درخواستیں جمع کروادیں

    ریاض: سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں جمع کروادیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے کہا کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے 6 تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار خواتین نے تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دے دی ہیں۔

    شہزادہ الولید بن طلال نے کہا کہ سعودی عرب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے کر 21 ویں صدی میں داخل ہوگیا ہے، اس سے مملکت کی معاشی ترقی میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوں گے۔

    مزید پڑھیں: خواتین کی ڈرائیونگ سے سعودی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، بلومبرگ

    واضح رہے کہ بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک ملکی معیشت میں 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کو اتنی ہی رقوم حاصل ہوسکتی ہیں جتنی اس کو سعودی آرامکو کے حصص کے فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ سعودی حکومت نے خبر دار کیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ خواتین کی تصویر بنانے پر دو سے پانچ برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہوگا، علاوہ ازیں حکومت نے غیر ملکی خواتین کی مخصوص تعداد کو گاڑی چلانے کی اجازت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

    سعودی پولیس کی کارروائی، اغوا میں ملوث سات مقامی اور ایک یمنی شہری گرفتار

    ریاض: سعودی پولیس نے دو شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے سات مقامی اور ایک یمنی شہری کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو سعودی شہریوں کو اغوا کرکے تاوان طلب کرنے والے 7 مقامی اور ایک یمنی شہری کو حراست میں لے لیا۔

    ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق مغوی سعودیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اغوا کی واردات دو روز قبل ہوئی تھی، رپورٹ ملنے کے بعد ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 20 سے 40 سال کے درمیان ہیں، ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، اغوا کی واردات نہایت سنگین تھی، اس قسم کی وارداتوں کو لگام دینے کے سلسلے میں پرعزم ہیں، معاملہ پبلک پراسیکیوشن کو بھیج دیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش ہلاک 4 گرفتار، 1 اہلکار جاں بحق

    واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ چار کو گرفتار کرلیا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    جنرل سیکیورٹی کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے منشیات فروش کا تعلق ایتھوپیا سے تھا، جبکہ موقع سے فرار کی کوشش کرنے والے دیگر 4 ایتھوپیائی منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سعودی عرب میں 24 جون سے قبل خواتین کی ڈرائیونگ پر جرمانہ ہوگا

    سعودی عرب میں 24 جون سے قبل خواتین کی ڈرائیونگ پر جرمانہ ہوگا

    ریاض: سعودی عرب میں 24 جون سے قبل خواتین کے گاڑی چلانے پر 500 سے 900 ڈالر جرمانہ ہوگا اور گاڑی بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی جنرل ٹریفک اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد البسامی نے کہا ہے کہ متعلقہ حکام ٹریفک قوانین کو ہر صورت میں لاگو کریں گے، اگر خواتین تاریخ سے قبل گاڑی چلاتی پائی جاتی ہیں تو انہیں نو سو ریال تک چالان اور گاڑی بھی ضبط ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 24 جون بروز اتوار خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی ہے مگر اس سے قبل خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ہے اور ایسا کرنے کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب: خواتین کے ڈرائیونگ سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

    دوسری جانب سعودی عرب کے شہر الدمام میں واقع امام عبدالرحمان بن فیصل یونیورسٹی کے ڈرائیونگ اسکول میں اب تک 67 خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ اس اسکول میں ڈرائیونگ سیکھنے کے لیے 13 ہزار خواتین نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا ہے۔

    ڈرائیونگ اسکول سے سعودی خواتین کو چھ مراحل میں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں، ان میں ابتدائی رجسٹریشن، اسکول کی ویب گاہ پر رجسٹریشن، تربیتی پروگرام کے لیے اندراج، نظری تربیت، عملی تربیت اور محکمہ ٹریفک کو کار چلانے کا امتحان دینا شامل ہیں۔

    ڈرائیونگ اسکول میں جاری تربیتی پروگرام کا دورانیہ 27 گھنٹے کا ہے، اس میں پانچ گھنٹے نظری تربیت، دو گھنٹے ٹریفک تحفظ اور سیکیورٹی کے قواعد و ضوابط کی کلاس اور 20 گھنٹے عملی تربیت کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مسجد نبوی کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے 2 افراد گرفتار

    مسجد نبوی کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے 2 افراد گرفتار

    ریاض: سعودی پولیس اور ہائی وے سیکیورٹی حکام نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار پر تشدد کا واقع جنت البقیع قبرستان کے قریب پیش آیا، واقعہ کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وائر ہونے والی ویڈیو کے بعد ملی جس کے بعد مملکت کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

    جنرل سیکیورٹی کے ترجمان کے مطابق ایک گاڑی میں سوار دو افراد نے مدینہ منورہ کی شاہ فیصل شاہراہ اور شاہ عبدالعزیز شاہراہ انٹرچینج پر اپنی ڈیوٹی انجام دینے والے سعودی ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کیا۔

    مدینہ منور کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے حکم دیا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو مارنے والے نامعلوم افراد کو گرفتار کیا جائے جس کے بعد حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، تشدد کا شکار بننے والا پولیس اہلکار خود کو بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

    ویڈیو دیکھیں



    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر ہوگی،عرب میڈیا

    سعودی عرب میں چاند نظر آگیا، کل عیدالفطر ہوگی،عرب میڈیا

    ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں چاند نظر آگیا ہے، کل عید الفطر منائی جائے گی، ترکی میں آج 30 واں روزہ ہے کل عید منائی جائے گی، انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے کل عید الفطر منائی جائے گی۔

    دوسری جانب بھارت میں چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر ہفتے کو ہوگی، آسٹریلیا میں چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئی ہیں، جامعتہ العلوم وکٹوریہ کے اعلان کے مطابق عیدالفطر ہفتہ 16 جون کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں شوال کا چاند نظر آگیا، ‌عالمی مرکز فلکیات

    ادھر خلیج ٹائمز کے مطابق شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عالمی مرکز فلکیات نے جبل حفیظ پر چاند نظر آنے کا اعلان کیا، حتمی اعلان یو اے کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

    واضح‌ رہے کہ رواں‌ سال عرب ممالک اور پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز ایک ہی روز ہوا تھا تاہم سعودی عرب میں‌ کل عید الفطر منائی جائے گی جبکہ پاکستان میں‌ چاند نظر نہیں‌ آیا ہے عید الفطر 16 جون ہفتہ کو منائی جائے گی.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • گاڑی کے بعد سعودی خواتین کی موٹر سائیکل چلانے کی تیاریاں

    گاڑی کے بعد سعودی خواتین کی موٹر سائیکل چلانے کی تیاریاں

    ریاض: سعودی حکومت کی جانب سے گاڑی چلانے کی اجازت ملنے بعد اب خواتین موٹر سائیکل چلانے کی تیاریاں کرنے لگی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گاڑی چلانے کے انسٹیٹیوٹ کھلنے کے بعد اب خواتین نے ریاض میں قائم ایک انسٹیٹیوٹ میں موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔

    موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے والے انسٹیٹیوٹ میں کافی تعداد میں خواتین موجود ہیں جو 24 جون کو پابندی ختم ہونے کے بعد موٹر سائیکل چلانے کے لیے خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔

    موٹر سائیکل چلانے کی تربیت دینے والی ایک انسٹرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے فروری میں خواتین کو موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دینا شروع کی تھی اور تب سے اب تک چار شوقین خواتین داخلہ لے چکی ہیں جن میں زیادہ سعودی خواتین ہیں۔

    موٹر سائیکل چلانے کی تربیت حاصل کرنے کے لیے 1500 ریال فیس مقرر کی گئی ہے، خاتون انسٹرکٹر کے مطابق زیادہ خواتین کے داخلہ نہ لینے کی وجہ شاید ان کے خاندان کی جانب سے رکاوٹ ہو۔

    سعودی حکومت کی جانب سے اب تک قوانین وضع نہیں ہیں کہ خواتین گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل بھی سڑکوں پر دوڑا سکیں گی یا نہیں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 26 ستمبر 2017 کوشاہی فرمان میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا اور سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت کے فیصلے کو بہت سراہا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سعودی عرب کی سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچادی گئی

    سعودی عرب کی سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچادی گئی

    ریاض: سعودی عرب کی جانب سے ماہ صیام کی مناسبت سے برادر ملک سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوڈان میں امداد شاہ سلمان ریلیف مرکز اور سوڈان کے ہلال احمر کے تعاون سے مستحق شہریوں میں تقسیم کی جائے گی۔

    [bs-quote quote=”سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی، امدادی سامان میں ادویات، خوراک ودیگر اشیاء شامل ہیں۔

    امدادی سامان سوڈان کی بحر الاحمر، شمال کردفان ریاستوں اور وودعشانہ کے علاقے میں تقسیم کی جائیں گی، سوڈان کی تمام ریاستوں اور صوبوں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے بھیجی گئی ادویات 40 مراکز صحت اور بنیادی ہیلتھ یونٹس میں تقسیم کی جائیں گی۔

    سوڈان بھیجی جانے والی امداد سے 50 ہزار افراد مستفید ہوں گے، گزشتہ برس بھی شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے سوڈان کے رمضان امدادی پیکیج کے تحت 5 لاکھ ڈالر کا سامان بھیجا گیا تھا جس سے 87500 افراد مستفید ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سعودی خاتون نے شوہر کی پنشن سے مسجد تعمیر کرادی

    سعودی خاتون نے شوہر کی پنشن سے مسجد تعمیر کرادی

    سعودی خاتون نے اپنے شوہر کی پنشن سے تیس سال تک رقم پس انداز کرکے مرحوم شوہر کے نام سے مسجد تعمیر کرادی، تصاویر نے ٹویٹر صارفین کے دل موہ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق خاتون کئی سال سے اپنے مرحوم شوہر کی پنشن میں سے پیسے بچا رہی تھیں اور ان کا شروع دن سے ارادہ تھا کہ وہ اپنے شوہر کے نام سے ایک مسجد کی تعمیر کرائیں گی۔

    ان کے بیٹے محمد الحربی نے ٹویٹر پر اپنی والدہ کی تصاویر شیئر کی جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ایک نئی تعمیر شدہ مسجد کا معائنہ کررہی ہیں ،محض دو گھنٹوں میں یہ تصاویر ٹویٹر پر وائرل ہوگئیں اور دنیا بھر کے لوگوں کے دلوں کو چھوگئیں۔

    ان کے بیٹے نے اپنے ٹویٹر پر لکھا تھا کہ۔۔۔۔ ’’ماں ! آپ کتنی عظیم ہیں۔۔۔ انہوں نے کبھی میرے مرحوم والد کی آمدن سے اپنے لیے آسائشیں حاصل نہیں کی۔ ایک ایک ریال جوڑ کر انہوں نے میرے والد کے نام سے مسجد بنائی ہے۔ اللہ میرے والد پر رحم کرے اور انہیں جنت میں محل عطا کرے۔ بیشک ہم اللہ کے بندے ہیں اور اسی کی جانب لوٹ کرجائیں گے۔‘‘

    ٹویٹر صارفین نے خاتون کے اس جذبے اور محبت کو بے پناہ سراہا اور دعا کی کہ اللہ ان کی ابدی زندگی میں انہیں پھر اکھٹا کرے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • خانہ کعبہ میں نومسلم نوجوان نے خودکشی کرلی

    خانہ کعبہ میں نومسلم نوجوان نے خودکشی کرلی

    مکہ المکرمہ: نومسلم شخص نے حرمِ کعبہ کے گرد طواف کے لیے بنی منزلوں سے کود کر خودکشی کرلی، جب  ہزاروں افراد اللہ کے گھر کے طواف میں مشغول تھے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل جمعے کی رات گئے پیش  آیا جب فرانسیسی نژاد نو مسلم شخص نے خانہ کعبہ میں چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگالیا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خودکشی کرنے والا سیکیورٹی باڑھ کو عبور کرکے چھلانگ لگا رہا ہے۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نومسلم کی عمر  26 سال تھی۔ سعودی خبر رساں ذرائع کے مطابق نوجوان مسجد کے فرش سے ٹکرایا اور دیکھتے ہی دیکھتے چند لمحوں میں اس کا دم نکل گیا۔ سیکیورٹی حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ نوجوان کی خود کشی کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے اور وہ کس طرح سیکیورٹی کے لیے کیے گئے اقدامات عبور کرکے خودکشی کرنے میں کامیاب رہا۔

    ایسا ملک جہاں قانون خودکشی کرنے کی اجازت دیتا ہے

    گزشتہ سال فروری میں بھی ایک شخص نے حرمِ کعبہ میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کی کوشش کی تھی ، تاہم اسے بچا لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ  کہ مکہ مکرمہ میں تین سال قبل ہونے والے کرین حادثے میں 111 حجاج شہید اور 394 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں