Tag: سعودی عرب کے دورے

  • وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا 7مئی کو سعودی عرب کے 2 روزہ دورے کا امکان ہے ، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا 7مئی کوسعودی عرب کے 2روزہ دورےکاامکان ہے ، اس سلسلے میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

    سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی سعودی عرب جائے گا، دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں مختلف امورزیرغورآئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہےہیں۔

    خیال رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرکے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی، جس پر عمران خان نے سعودی ولی عہد کی دعوت قبول کر لی تھی۔

    ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ولی عہد کی جانب سے اعلان کیے گئے ’گرین سعودی اقدام‘ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کے’ 10 بلین ٹری سونامی‘ پراجیکٹ پر روشنی ڈالی اور کہا تھا کہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

  • سعودی عرب کیخلاف کسی بھی جارحیت پر پاکستان شدید ردعمل دے گا، وزیرِاعظم

    سعودی عرب کیخلاف کسی بھی جارحیت پر پاکستان شدید ردعمل دے گا، وزیرِاعظم

    اسلام آباد:  وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کیخلاف کسی بھی جارحیت پر پاکستان شدید ردعمل دے گا، پاکستان یمن کی آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کی شدید مذمت کرتا ہے

    ۔وزیر اعظم سعودی عرب کے ایک روزہ دورے کے بعد وطن پہنچ گئے، وزیرِاعظم نواز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی۔

    جس میں یمن جنگ اور خطے پر اثرات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرِاعظم نے یمن میں سعودی حکومت کی یمن میں جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نے یمن کے صدر منصور ہادی سے بھی ملاقات کی، وزیرِاعظم کا کہنا تھا جنگ بندی کے فیصلے سے مشرق وسطیٰ اور خطے میں امن کے قیام میں مدد ملے گی، وزیرِاعظم نے ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبد العزیز سے بھی ملاقات کی۔

    وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ تھے۔