Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب: 15 جون سے بڑی پابندی لگانے کا اعلان

    سعودی عرب: 15 جون سے بڑی پابندی لگانے کا اعلان

    سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے اتوار 15 جون سے 15 ستمبر 2025 تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے پر پابندی 3 ماہ کے لیے عائد رہے گی۔

    بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا، اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق صحت مند اور محفوظ کا م کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

    وزارت کا عاجروں سے کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عمل کریں تاکہ کام کا محفوظ ماحول پیدا کرنے کے ساتھ کارکنوں کو حادثات اور بیماریوں سے محفوظ کیا جاسکے۔

    واضح رہے ملکی سطح پر وزارت افرادی قوت کی جانب سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں جو مقررہ اوقات میں اس امر کا جائزہ لیتی ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔

    رواں برس دنیا بھر سے کتنے عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزارت افرادی قوت اور قومی کونسل برائے اکیوپیشنل سیفٹی اور صحت کے فیصلے کی خلاف ورزی کی اطلاع وزارت کے یونیفائیڈ نمبر یا وزارت کی ایپلیکیشن کے ذریعے دی جا سکتی ہے۔

  • سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

    ریاض : سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت بعض یورپی ممالک میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کردی گئی، جس میں ہزروں افراد نے نماز عید ادا کی۔

    مسجدالحرام میں امام مسجدِ حرم الشیخ ماہر المعیقلی نے نماز عید کی امامت کی اور خطبہ دیا، مسجد اقصی میں بھی عید کی نماز کا اجتماع ہوا، لبنان اور مصر میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، نماز کے بعد قربانی کی گئی۔

    دمشق کی جامع مسجد میں نماز عید کا بڑا اجتماع ہوا، عبوری صدر احمد الشراع بھی شریک ہوئے۔

    دوسری جانب مزدلفہ سے حجاج منی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں مار کر قربانی کریں گے اور سرمنڈوا کر احرام کھول دیں گے، حجاج کرام قربانی کے بعد طواف زیارت اور سعی کرینگے۔

    اس کے علاوہ یورپ، امریکا سمیت کئی ممالک میں اس بار بھی دو عیدیں منائی جائیں گی، امریکا، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی کے بعض افراد اتوار اور دیگر پیر کو عید منائیں گے۔

    متحدہ عرب امارات، دبئی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نماز عید ادا کردی گئی جبکہ پاکستان میں بوہری  برادری بھی آج عیدالاضحیٰ منارہی ہے۔

    کراچی میں بوہری برادری کی مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی، صدر، پاکستان چوک، حیدری، بلوچ کالونی سمیت دیگر علاقوں میں اجتماعات ہوئے۔

  • سعودی عرب: دنیا کی جدید ترین سمارٹ موبائل ایمبولینس متعارف

    سعودی عرب: دنیا کی جدید ترین سمارٹ موبائل ایمبولینس متعارف

    سعودی عرب میں وزارتِ صحت نے مکہ مکرمہ میں عازمین کی خدمت اور نگہداشت کے لیے فالج ’اسٹروک‘ کے علاج کی پہلی موبائل ایمبولینس متعارف کرائی ہے جو موقع پر فوری تشخیص اور علاج کی سہولت سے آراستہ ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ یونٹ مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اپنی نوعیت کی پہلی موبائل اسٹروک ایمبولینس ہے جو مریض کے مقام پر ہی طبی ٹیکنالوجی اور کلینیکل مہارت کو پہنچاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس سے طبی ٹیم اسپتال منتقلی کے وقت کو بروئے کار لا کر فوری طبی امداد فراہم کر سکتی ہے جو شفا یابی اور زندگی بچانے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے، طویل مدتی معذوری کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

    اس یونٹ میں ایک ویکیولر نیورولوجسٹ (دماغی اعصاب کا ماہر)، کریٹیکل کیئر نرس، ایمبولینس ٹیکنیشن اور سی ٹی اسکین ٹیکنیشن شامل ہوتے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ ٹیم متاثرہ شخص کو اسپتال لے جانے سے پہلے ہی گاڑی کے اندر دماغی بافتوں اور دماغی شریانوں کا معائنہ کر سکتی ہے جس سے اسٹروک کی علامات کی وجہ کا فوری تعین ممکن ہوتا ہے، اور موقع پر ہی فوری طبی امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت صحت نے عازمین حج کو خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہ راست سورج کی گرمی سے خود کو محفوظ رکھیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹہریں، چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے مشاعر مقدسہ میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انسانی جسم گرمی کی شدت کو 10 سے 15 منٹ تک برداشت کر سکتا ہے جس کے بعد ہیٹ اسٹروک کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    ہیٹ سٹروک یا لو لگنے کی علامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ شدید سردرد، چکر آنا، زیادہ پسینہ، شدید پیاس اور متلی کا احساس ہوتا ہے۔ اس صورت میں فوری طبی مداخلت ضروری ہوجاتی ہے۔

    15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    رپورٹس کے مطابق ان علامات کی صورت میں متاثرہ شخص کے جسم کو فوری طور پر ٹھنڈا کیا جائے ہاتھوں، چہرے اور گردن کو ٹھنڈے پانی سے دھویا جائے اور کسی سایہ دار یا ایئرکنڈیشن جگہ پر لے جانے کے بعد زیادہ مقدار میں ٹھنڈا پانی پینے کے لیے دیں تاکہ ’لو‘ کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

  • سعودی عرب: حج کے دوران یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

    سعودی عرب: حج کے دوران یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ جاری

    سعودی عرب میں سعودی پوسٹ نے حج سیزن 2025 کے دوران تین ریال مالیت کا یاد گاری ٹکٹ اور ایک پوسٹ کارڈ جاری کردیا ہے، جس کی قیمت پانچ ریال ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پوسٹ کی جانب سے حج سیزن سمیت مختلف اہم مواقع کو اجاگر کرنے کے کیے ڈاک ٹکٹوں کا اجرا کیا جاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اس یادگاری ٹکٹ اور پوسٹ کارڈ کے اجرا کا مقصد ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے مملکت کی مربوط کوششوں کو اجاگر کرنا، ترقیاتی امور اور خدمات کو نمایاں کرنا ہے جو ہر سال حج کے دوران کی جاتی ہیں۔

    اب تک حج سے متعلق سعودی پوسٹ نے 49 خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں جس کے موضوعات میں حج کے ارکان، مسجد الحرام اور مقدس مقامات میں ہونے والے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

    ہر یاد گاری ڈاک ٹکٹ کسی اہم واقعہ کی عکاسی کرتا ہے یا سعودی تاریخ کے ایک نمایاں منظر کو امر کردیتا ہے جس کی دنیا بھر میں ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے لیے بہت قدر کی جاتی ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں سعودی وزارت حج کے ترجمان ڈاکٹرغسان النویمی کا کہنا ہے کہ اب تک بیرون ممالک سے 15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے عازمین 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کے ذریعے عازمین ارض مقدس پہنچے ہیں۔

    اُنہوں نے عازمین پر زور دیا کہ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول پرعمل کریں۔ مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے نسک کارڈ لازمی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 397 ٹرانسپورٹرز کے خلاف 357 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے۔

    سعودی عرب: مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل

    اُنہوں نے انتباہ کیا کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیر حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔

  • 15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب میں سعودی وزارت حج کے ترجمان ڈاکٹرغسان النویمی کا کہنا ہے کہ اب تک بیرون ممالک سے 15 لاکھ سے زیادہ عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے عازمین 7 ہزار سے زائد حج پروازوں کے ذریعے عازمین ارض مقدس پہنچے ہیں۔

    اُنہوں نے عازمین پر زور دیا کہ عازمین حج اپنے مقررہ شیڈول پرعمل کریں۔ مشاعرمقدسہ میں ٹرانسپورٹیشن کے لیے مقررہ ٹرانسپورٹ استعمال کریں جو ان کے پروگرام میں شامل ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ مسجد الحرام، مقدس مقامات یا عوامی ٹرانسپورٹ ذرائع تک رسائی کے لیے نسک کارڈ لازمی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 397 ٹرانسپورٹرز کے خلاف 357 انتظامی فیصلے جاری کیے گئے۔

    اُنہوں نے انتباہ کیا کہ کوئی بھی پرمٹ کے بغیر حج مقامات میں داخلے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا اس پر جرمانہ کیا جائے گا۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں موجود میدان عرفات مسجد نمرہ میں عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جو حج کے دوران حجاج کے لیے ایک اہم مقدس مقام ہے۔

    حجاج کو عبادت کے لیے پرسکون ماحول کی فراہمی کے لیے مسجد کے ایک لاکھ 25 ہزار مربع میٹر رقبے میں آرام دہ قالینوں کا بندوبست کیا گیا ہے۔

    ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کیلیے مسجد کے اطراف میں 117 پھوار والے پنکھے لگائے گئے ہیں، جس سے درجہ حرارت میں اوسطا 9 ڈگری سینٹی گریڈ کمی آجاتی ہے۔

    70 واٹر چلر صحت مند ماحول کیلیے نصب ہیں ہر یونٹ فی گھنٹہ دو ہزار حجاج کی خدمت کر سکتا ہے جبکہ اس کی کل گنجائش ایک لاکھ 40 ہزار حجاج کی پیاس بجھانے کی ہے۔

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا کیا جائے گا

    رپورٹس کے مطابق مسجد کے وینٹی لیشن، ایئرکنڈیشنگ اور پیورفیکیشن سسٹم کے علاوہ آڈیو سسٹم اور سرویلینس کیمروں کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

  • ٹکٹوں پر رعایت ! سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں  کے لیے بڑی خوشخبری

    ٹکٹوں پر رعایت ! سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لئے بڑئے ریلیف کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب کی پروازوں کے ٹکٹوں پر بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر لائن کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر رعایت کا اعلان کیا ہے۔

    پاکستان سے دمام،ریاض ،القسیم کے ٹکٹس پر پچاس فیصد رعایت ہوگی، مسافر نو جون تک رعایت سے فائدہ ا±ٹھاسکیں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا۔

    مزید پڑھیں : لاہور اور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان

    یاد رہے اس قبل قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے لاہور اور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا۔

    ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھا کہ لاہور سے پیرس کیلیے پروازوں کی ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی، پروازوں کی بکنگ 9 جون 2025 تک ہوگی، رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون سے 2 جولائی تک کیا سکتا ہے۔

  • حج کے دوران نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر پابندی

    حج کے دوران نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر پابندی

    سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے عازمین حج کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج کے دوران مقدس مقامات پر تصویر کشی، سیاسی و فرقہ وارانہ جھنڈے لہرانے اور نعرے بازی سے باز رہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے واضح کیا ہے کہ تمام حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی سلامتی، صحت و سہولیات سعودی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    وزارت کے مطابق مقامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے عازمین مقدس مقامات پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا بدنظمی سے پرہیز کریں۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت صحت نے عازمین حج کو خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہ راست سورج کی گرمی سے خود کو محفوظ رکھیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹہریں، چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    وزارت صحت نے مشاعر مقدسہ میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انسانی جسم گرمی کی شدت کو 10 سے 15 منٹ تک برداشت کر سکتا ہے جس کے بعد ہیٹ اسٹروک کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    ہیٹ سٹروک یا لو لگنے کی علامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ شدید سردرد، چکر آنا، زیادہ پسینہ، شدید پیاس اور متلی کا احساس ہوتا ہے۔ اس صورت میں فوری طبی مداخلت ضروری ہوجاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ان علامات کی صورت میں متاثرہ شخص کے جسم کو فوری طور پر ٹھنڈا کیا جائے ہاتھوں، چہرے اور گردن کو ٹھنڈے پانی سے دھویا جائے اور کسی سایہ دار یا ایئرکنڈیشن جگہ پر لے جانے کے بعد زیادہ مقدار میں ٹھنڈا پانی پینے کے لیے دیں تاکہ ’لو‘ کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

    مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمینِ حج منیٰ کیلئے روانہ

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ذی الحجہ بمطابق 4 جون 2025 سے 13 ذی الحجہ تک مشاعرمقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

  • سعودی ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں کی رگ کی جان لیوا بندش دور کر کے حاجی کی جان بچا لی

    سعودی ڈاکٹروں نے پھیپھڑوں کی رگ کی جان لیوا بندش دور کر کے حاجی کی جان بچا لی

    ریاض: سعودی عرب میں ڈاکٹروں نے ایک حاجی کی جان اس وقت بچا لی جب پھیپھڑوں کی ایک رگ کی بندش کی وجہ سے انھیں جان کا خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق چند دن قبل کرغیزستان سے آئے ایک حاجی کو انتہائی نازک حالت میں مکہ مکرمہ میں واقع شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی میں داخل کیا گیا، جہاں ہنگامی طور پر طبی ٹیم نے حاجی کی جان بر وقت بچا لی۔

    صحت حکام کے مطابق طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ حاجی کے پھیپھڑوں کی رگ میں خون جم گیا ہے، جس کی نوعیت جان لیوا تھی، تشخیص ہونے کے فوراً بعد ’پلمونری ایمبولزم ریسپانس‘ ٹیم کو متحرک کیا گیا۔

    اس ٹیم میں سینے کے امراض، انتہائی نگہداشت اور انٹروینشنل ریڈیولوجی کے ماہرین شامل تھے، مریض کو کیتھیٹر یونٹ منتقل کیا گیا جہاں کیتھیٹر کے ذریعے خون کی رکاوٹ کو ختم کرنے والی دوا براہ راست متاثرہ رگ میں داخل کی گئی۔


    مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمینِ حج منیٰ کیلئے روانہ


    حکام کے مطابق یہ ایک جدید اور مؤثر طریقہ علاج ہے، جس سے ایمرجنسی میں مریض کی جان بچ جاتی ہے، یہ پیچیدہ طبی عمل انٹروینشنل ریڈیولوجی یونٹ کی سربراہی میں نہایت مہارت سے مکمل کیا گیا، جس کے بعد مریض کی حالت سنبھل گئی۔

    واضح رہے کہ شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی کو حج کے دوران ہنگامی طبی خدمات میں مثالی مرکز مانا جاتا ہے، جو اعلیٰ معیار کی سہولیات سے لیس ہے۔

  • سعودی عرب: وزارت صحت کی عازمین حج کو خاص ہدایات جاری

    سعودی عرب: وزارت صحت کی عازمین حج کو خاص ہدایات جاری

    سعودی عرب میں وزارت صحت نے عازمین حج کو خاص ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’براہ راست سورج کی گرمی سے خود کو محفوظ رکھیں، کوشش کریں کہ زیادہ دیر باہر نہ ٹہریں، چھتری کا استعمال ضرور کریں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے مشاعر مقدسہ میں ’ہیٹ اسٹروک‘ سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق انسانی جسم گرمی کی شدت کو 10 سے 15 منٹ تک برداشت کر سکتا ہے جس کے بعد ہیٹ اسٹروک کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    ہیٹ سٹروک یا لو لگنے کی علامات کے حوالے سے بتایا گیا کہ شدید سردرد، چکر آنا، زیادہ پسینہ، شدید پیاس اور متلی کا احساس ہوتا ہے۔ اس صورت میں فوری طبی مداخلت ضروری ہوجاتی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ان علامات کی صورت میں متاثرہ شخص کے جسم کو فوری طور پر ٹھنڈا کیا جائے ہاتھوں، چہرے اور گردن کو ٹھنڈے پانی سے دھویا جائے اور کسی سایہ دار یا ایئرکنڈیشن جگہ پر لے جانے کے بعد زیادہ مقدار میں ٹھنڈا پانی پینے کے لیے دیں تاکہ ’لو‘ کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 ذی الحجہ بمطابق 4 جون 2025 سے 13 ذی الحجہ تک مشاعرمقدسہ میں درجہ حرارت 44 سے 47 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 60 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

    مناسک حج کا آغاز:

    سعودی عرب مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے، لاکھوں عازمین وادی منی پہنچنا شروع ہوگئے۔

    عازمین حج اپنی رہائش گاہوں سے منیٰ کیلئے روانہ ہوگئے، جہاں وہ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے۔

    مناسک حج میں عازمین نو ذوالحج نماز فجر کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے۔ نو ذوالحج کو خطبہ حج سننے کے بعد ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کریں گے اور غروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔

    اذان مغرب کے بعد حجاج کرام میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے۔ مزدلفہ میں حجاج کرام مغرب اور عشا کی نمازیں ملا کر پڑھیں گے اور رمی کیلئے کنکریاں جمع کریں گے۔

    مناسک حج کا آج سے آغاز، لاکھوں عازمینِ حج منیٰ کیلئے روانہ

    حجاج کرام دس ذوالحج کو وقوف مزدلفہ کے بعد رمی کیلئے جمرات روانہ ہوں گے۔ جمرات پر شیطان کوکنکریاں مارنے کے بعد حجاج قربانی کریں گے اور اس کے ساتھ ہی عازمین کا فریضہ حج مکمل ہو جائے گا۔

  • سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کیسے منائی جاتی ہے؟ روایت جانیں اس ویڈیو رپورٹ میں

    سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کیسے منائی جاتی ہے؟ روایت جانیں اس ویڈیو رپورٹ میں

    دنیا بھر کے مسلمان عیدالاضحیٰ کے موقع پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی پیش کرتے ہیں۔

    عیدالاضحیٰ ایک اسلامی تہوار ہے، جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ کی راہ میں پیش کی جانے والی عظیم قربانی کی یادگار ہے۔ اس دن مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں بکری، بھیڑ، گائے اور اونٹ قربان کرتے ہیں تاکہ اللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔

    ہر ملک کی اپنی ثقافت ہے۔ اس وقت ہمارے نمائندے فہم ملک سعودی عرب کی ایک مویشی منڈی میں موجود ہیں اور وہ وہاں کی ثقافت اور قربانی کا رواج بتا رہے ہیں۔

    سعودی عرب خاص طور پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی بڑے جوش وخروش سے کی جاتی ہے۔

    پاکستان میں تو لوگ عید سے کئی روز قبل جانور خرید کر گھروں کو لے جاتے ہیں اور وہاں نہ صرف رکھتے ہیں بلکہ ذبح بھی کرتے ہیں۔ تاہم سعودی عرب میں اس کی اجازت نہیں ہے۔

    اس لیے صاحب استطاعت سعودی شہری عیدالاضحیٰ کے دن یہاں آتے ہیں اور جانور خرید کر ذبح کرنے کے لیے مذبح خانے لے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب کے ہر شہر میں مویشی منڈیاں اور مذبح خانے موجود ہیں جہاں پر لوگ جا کر اپنی مرضی کا جانور خریدتے ہیں اور پھر وہیں متصل مذبح خانے سے جانور ذبح کرا کے گوشت اپنے گھروں کو لے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب میں بکروں کی قیمت 800 سے 5 ہزار ریال اور ذبح کی فیس 100 سے 150 ریال تک ہوتی ہے۔

    جدید مذبح خانوں میں جانور ذبح کرنے سے قبل ماہرین جانوروں کا معائنہ بھی کرتے ہیں تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ ذبح کیا جانے والا جانور کا گوشت انسانی صحت کے لیے محفوظ ہے۔

    16 برس سے ہر سال عیدالاضحیٰ پر 50 بیلوں کی قربانی دینے والا خاندان (ویڈیو رپورٹ)

    عید کے دن لوگ اپنے پسندیدہ جانوروں کو ذبح کرتے ہیں اور گوشت ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹتے ہیں۔ یہ عمل ہمیں سخاوت کے ساتھ شکر گزاری کا بھی درس دیتا ہے۔