Tag: سعودی عرب

  • سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزے کم کردیے

    سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزے کم کردیے

    اسلام آباد : اوورسیز پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کےویزے کم کردیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کےچیئرمین سینیٹرذیشان خانزادہ نے کی۔

    اوورسیزپاکستانی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب نےپاکستانیوں کےویزےکم کردیےہیں کیونکہ بہت سےپاکستانی بھیک مانگتے پکڑے گئے ہیں، اس لئے ویزے کے حصول کیلئے کوائف سخت کردیے گئے ہیں۔

    ممبر کمیٹی نے کہا یہ پاکستان کی بدنامی ہے، ایسے مسائل کو کیسے روکیں گے، جس پر حکام کا کہنا تھا کہ افسران کو شوکازکر دیا ہے، تو ممبرکمیٹی نے کہا کہ ایسے افسران کو شوکاز نہیں نوکری سے برخاست کردیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی عرب نے 14 ممالک کے لیے تمام ویزے بند کر دیے

    حکام اوورسیز پاکستانی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ عمرے کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں اور پھر ویزے کی میعاد ختم ہونے بعد واپس نہیں اتے، حکام اوورسیز پاکستانی

    ایف آئی اے نے کہا کہ 2023 سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد 52 ہزارہے اور دو سالوں میں 5 ہزار بھکاری الگ سے پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔

  • سعودی عرب: مشاعر مقدسہ میں غیر مجاز گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    سعودی عرب: مشاعر مقدسہ میں غیر مجاز گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

    سعودی عرب میں حج سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے اختتام تک مشاعر مقدسہ میں غیر مجاز گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ اعلان کیا ہے کہ غیر اجازت یافتہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مشاعر مقدسہ میں داخلے پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔

    گورنریٹ کے مطابق غیر مجاز گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

    گورنریٹ نے کہا ہے کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں چلانے کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کرنا ضروری ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے جامع مساجد اورعید گاہوں میں عیدالاضحی کی نماز کے انعقاد کے ایک جامع منصوبے کی منظوری دی ہے۔

    وزارت کی جانب سے نمازعید ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔

    وزارت کی جانب سے میٹنٹینس کمپنیوں کو عید کی نماز کے لیے تمام انتظامات اورضروری خدمات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    سعودی عرب: 13 لاکھ سے زائد عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    رپورٹس کے مطابق مملکت میں بدھ 28 مئی کو یکم ذوالحجہ تھی۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔ عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

  • سعودی عرب میں عیدالاضحی کی نماز، نئی ہدایات کیا ہیں؟

    سعودی عرب میں عیدالاضحی کی نماز، نئی ہدایات کیا ہیں؟

    سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے جامع مساجد اورعیدگاہوں میں عیدالاضحی کی نماز کے انعقاد کے ایک جامع منصوبے کی منظوری دی ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وزارت کی جانب سے نمازعید ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔

    وزارت کی جانب سے میٹنٹینس کمپنیوں کو عید کی نماز کے لیے تمام انتظامات اورضروری خدمات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مملکت میں بدھ 28 مئی کو یکم ذوالحجہ تھی۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔ عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 13 لاکھ 30 ہزار 845 عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق حج 2025 کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے فضائی، بری اور بحری ذرائع سے عازمین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق جمعرات دو ذو الحجہ تک زمینی راستے سے 64 ہزار883، بحری ذریعے سے 5 ہزار 88 جبکہ فضائی ذریعے سے 12 لاکھ 60 ہزار 874 عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔

    محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر حجام کرام کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے اوقات

    ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں۔

    سعودی ریلوے ’سار‘ کی جانب سے گزشتہ برس کے مقابلے میں حج 2025 کے لیے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل، شاندار ملٹری پریڈ (ویڈیو)

    سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل، شاندار ملٹری پریڈ (ویڈیو)

    سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی۔

    مناسک حج کا آغاز بدھ 4 جون سے ہو رہا ہے اور دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں عازمین جمعرات 5 جون کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں حج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیکیورٹی کے لیے 40 ہزار سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی جس میں حج کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے فورسز نے عملی مظاہرہ کیا۔

    سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود کے زیر نگرانی ہائی پروفائل ڈسپلے میں ہزاروں فوجی ، ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ فضائی فلائی اوور ، اور اشرافیہ کے سیکیورٹی یونٹوں کے ذریعہ حکمت عملی کے مظاہرے شامل تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پریڈ کا مقصد مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کی حفاظت کرنا اور مناسک حج کی ادائیگی کے لیے پرسکون ماحوال فراہم کرنا ہے۔

    اس سال حج کے دوران سیکیورٹی کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹولز اور دیگر ڈیجیٹل ایپس کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/pias-pre-hajj-operation-complete/

  • اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    اسرائیل کا سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

    اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو مقبوضہ فلسطین کے علاقے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں عرب ممالک کا وفد اتوار کو مغربی کنارے کا دورہ کرے گا، وفد میں متحدہ عرب، ترکیہ، اردن، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل فرحان رام اللہ کا دورہ کریں گے اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کرینگے۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے سعودی عرب سمیت عرب وزرائے خارجہ کو رام اللہ جانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ایک اہلکار نے اسرائیلی اخبار کو بتایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی عرب وزرا خارجہ کی رام اللہ میں میزبانی کی خواہش رکھتی ہےتاکہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/saudi-fm-to-visit-occupied-west-bank/

    سعودی وزیر خارجہ کے دورے کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیر نے مغربی کنارے کو یہودی ریاست بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

    اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے بتایا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

    اسرائیلی وزرا نے بتایا کہ علاقے میں کئی بستیاں پہلے سے موجود ہیں جو حکومتی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی تاہم اب اسرائیلی قانون کے تحت انہیں بھی قانونی کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کے 1967 میں فلسطینی سرزمین پر قبضے کے بعد کسی سعودی وزیر خارجہ کا مغربی کنارے کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

  • سعودی عرب: 13 لاکھ سے زائد عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب: 13 لاکھ سے زائد عازمین حج مقدس سرزمین پہنچ گئے

    سعودی عرب میں حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مختلف ممالک سے 13 لاکھ 30 ہزار 845 عازمین حج مملکت پہنچ چکے ہیں۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج 2025 کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے فضائی، بری اور بحری ذرائع سے عازمین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق جمعرات دو ذو الحجہ تک زمینی راستے سے 64 ہزار883، بحری ذریعے سے 5 ہزار 88 جبکہ فضائی ذریعے سے 12 لاکھ 60 ہزار 874 عازمین مملکت پہنچ چکے ہیں۔

    محکمہ پاسپورٹ نے فضائی، بری اور بحری پورٹس پر حجام کرام کے داخلے کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ملک کے تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے امیگریشن ہالز میں کوالیفائیڈ عملہ اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز نصب کی گئی ہیں۔

    سعودی ریلوے ’سار‘ کی جانب سے گزشتہ برس کے مقابلے میں حج 2025 کے لیے نشستوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور کی جانب سے عازمینِ حج کے استفسارات کا جواب دینے اور انھیں مذہبی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مفت ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    وزارت اسلامی امور کی جانب سے قائم کی گئی اس ٹول فری ہیلپ لائن کا نمبر (800 2451000) ہے اور یہ سروس، عازمینِ حج کے لیے ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ سروس دس زبانوں میں رہنمائی فراہم کرے گی جن میں عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، ترکی، بنگلہ، ہاؤسا، انڈونیشائی، امراہک (حبشہ کی زبان) اور ہندی زبان شامل ہیں۔

    عیدالاضحی کی تعطیلات میں ریاض میٹرو اور سٹی بس کا شیڈول جاری

    عازمینِ حج کے لیے مفت ہیلپ لائن، وزارت کے ان انیشی ایٹیوز میں سے ایک ہے جن کا مقصد حج کے ارکان کی ادائیگی کے لیے اسلامی اصولوں کے مطابق سہولت پیدا کرنا ہے۔

  • عیدالاضحی کی تعطیلات میں ریاض میٹرو اور سٹی بس کا شیڈول جاری

    عیدالاضحی کی تعطیلات میں ریاض میٹرو اور سٹی بس کا شیڈول جاری

    سعودی عرب میں ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے عیدالاضحی کی تعطیلات کے دوران ریاض میٹرو اور سٹی بسوں کیلیے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میٹرو کے تمام روٹس پر سروس ایک ہی وقت رات بارہ بجے اختتام پذیر ہوگی جبکہ اس کے آغاز کی ٹائمنگ روٹ کے لحاظ سے مختلف رکھی گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اورنج روٹ پر آپریشن 5 سے 14جون تک (9 سے 18 ذو الحجہ) کے دوران صبح دس بجے شروع ہوگا اور رات بارہ بجے اختتام پذیر ہوگا جبکہ 15 جون کو صبح چھ بجے سے معمول کا شیڈول بحال ہوگا۔

    میٹرو کے دیگر روٹس پر 5 جون کو میٹرو صبح آٹھ بجے،6 جون سے 8 جون تک صبح دس بجے، 9 سے 11 جون تک صبح اٹھ بجے آپریشن شروع ہوگا جبکہ ان روٹس پر 12 جون کی صبح سے میٹرو معمول کے شیڈول کے مطابق چلے گی۔

    پبلک ٹرنسپررٹ اتھارٹی کا ریاض بس سروس کے حوالے سے کہنا تھا پبلک بسیں 5 سے 12 جون تک روزانہ صبح پانچ سے رات بارہ بجے تک چلیں گی۔

    تعطیلات کے دوران سفری ضروریات کو پورا کرنے کیلیے بسیں آن ڈیمانڈ دستیاب ہوں گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت میں شروع ہونے والی جدید سہولتوں سے آراستہ ریاض میٹرو سروس کے مسافروں کو 6 مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کی ج اتی ہے۔

    ریاض رائل کمیشن نے ’میٹرو ریاض‘ میں مسافروں کی سہولت کے لیے عربی کے علاوہ 6 دیگر زبانوں کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مسافروں کو جن زبانوں میں خدمات حاصل ہوں گی ان میں چینی، فرانسیسی، انگلش، جرمن اور عربی کے علاوہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے لیے اشاروں کی زبان کا بھی استعمال ہوتا ہے۔

    سعودی عرب میں ’ریاض میٹرو پروجیکٹ‘ کا افتتاح

    انتطامیہ کی جانب سے ریاض میٹرو میں سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے اسٹیشنز پر ترجمہ کے ماہرین خدمات فراہم کر رہے ہیں، جو ٹکٹ کے حصول میں مدد کے علاوہ میٹرو کے روٹس کے بارے میں بھی مسافروں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

  • حج کی رحمتیں، سعودی عرب میں نابینا مصری خاتون کی بینائی لوٹ آئی

    حج کی رحمتیں، سعودی عرب میں نابینا مصری خاتون کی بینائی لوٹ آئی

    سعودی عرب میں حج سیزن 2025 کے دوران دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مکہ کے طبی عملے نے مصری عازم حج خاتون کو بروقت طبی امداد کی فراہمی سے ان کی بینائی ختم ہونے سے بچالی۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ صحت مرکز میں موجود ماہر امراض چشم نے فوری نابینا مصری خاتون کا آپریشن کیا جو کامیاب رہا اور بینائی سے محروم عازم کی بینائی لوٹ آئی۔

    وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کو فوری طبی خدمات کی فراہمی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس کے تحت دونوں مقدس شہروں میں ہسپتال اور طبی مراکز قائم کیے ہیں علاوہ ازیں فرسٹ ایڈ یونٹس بھی شہر کے مختلف مقامات پر قائم ہیں۔

    مکہ طبی مرکز میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر اسامہ سعید العمری کا کہنا تھا کہ مصری عازم حج خاتون کو مرکز میں لایا گیا جن کی آنکھوں میں موتیہ بگڑنے کے باعث انکی بینائی ختم ہونے کے قریب تھی۔

    ڈاکٹر اسامہ کا مزید کہنا تھا کہ عازم حج خاتون کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور معالجین کی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ آنکھ کا فوری آپریشن کردینا چاہئے، بصورت دیگر ان کی بینائی جاسکتی تھی۔

    ماہرین کی ٹیم نے آپریشن سے قبل خاتون کے طبی ٹیسٹ کیے بعدازاں موتیے کا آپریشن کرنے کے بعد لینس کی پیوند کاری کا عمل مکمل کرلیا جو کامیاب رہا۔

    دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب میں مسجد الحرام میں بڑی برقی گاڑیوں کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں یہ سہولت بزرگ اور معذور افراد کے علاوہ تمام عازمین کے مناسک کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لیے ہے۔

    سعودی عرب: عازمین حج کیلیے 24 گھنٹے مفت ہیلپ لائن کا آغاز

    رپورٹس کے مطابق برقی گاڑیوں کی سہولت یکساں نقل و حمل پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے، جہاں طواف کے لیے برقی گاڑی 100 ریال میں دستیاب ہے اور اسی قیمت پر سعی کے لیے بھی جبکہ معذور افراد کے لیے یہ خدمت مفت فراہم کی جاتی ہے۔

  • سعودی عرب نے 14 ممالک کے لیے تمام ویزے بند کر دیے

    سعودی عرب نے 14 ممالک کے لیے تمام ویزے بند کر دیے

    ریاض: سعودی عرب کی جانب سے اہم اعلان سامنے آیا ہے جس میں 14 ممالک کے شہریوں کے لیے ”بلاک ورک ویزا کوٹہ” کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ ممالک میں مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، پاکستان، بھارت، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مملکت کی جانب سے یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

    سعودی وزارتِ افرادی قوت کا کہنا ہے کہ 14 ممالک کے لیے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں ان میں مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا کر مخصوص ممالک سے ورکرز کو بلا سکتی ہیں۔

    تاہم مملکت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے بعد نئی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ پرانی درخواستوں میں تاخیر یا رد ہو سکتا ہے۔ جن افراد کو ویزا ملا لیکن مملکت میں داخل نہیں ہوئے، وہ داخلے میں مشکلات کا سامنا کرسکتے ہیں۔

    مملکت کی جانب سے یہ پابندیاں جون 2025 کے اختتام تک جاری رہیں گی، اور امکان ہے کہ حج سیزن کے بعد اس میں نرمی کردی جائے گی۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مملکت آنے والے مسافروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ مختلف نوعیت کی ممنوعہ اشیا اپنے ہمراہ نہ لائیں تاکہ کسی مشکل صورتحال سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

    جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ اشیا کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کی پابندی کرنا تمام مسافروں کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جاری کی جانے والی ممنوعہ اشیا میں سرفہرست ہر قسم کی منشیات جن میں الحکول والے مشروبات بھی شامل ہیں۔ بجلی کا جھٹکا لگانے والی اشیا جن سے کرنٹ لگنے کا اندیشہ ہو۔

    ایسے قلم اور نگاہ یا دھوپ میں استعمال ہونے والے چشمے جن میں حساس کیمرے لگے ہوں جنہیں غیرقانونی اور جاسوسی کے مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    ممنوعہ پوکر گیم جو جوئے وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ الیکٹرانک پائپ جس میں نشہ آورممنوعہ مواد اور مضر صحت خوشبو شامل ہو۔ دیگر ممنوعہ اشیا میں قیمتی دھاتیں اور خام سونا، غیراخلاقی سامان و اشیا مملکت میں لانا قطعی طورپر منع ہے۔

  • سعودی عرب: جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کا مسافروں کو انتباہ

    سعودی عرب: جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کا مسافروں کو انتباہ

    سعودی عرب میں جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مملکت آنے والے مسافروں کو تنبیہ کی ہے کہ مختلف نوعیت کی ممنوعہ اشیا اپنے ہمراہ نہ لائیں تاکہ کسی مشکل صورتحال سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ممنوعہ اشیا کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کی پابندی کرنا تمام مسافروں کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جاری کی جانے والی ممنوعہ اشیا میں سرفہرست ہر قسم کی منشیات جن میں الحکول والے مشروبات بھی شامل ہیں۔ بجلی کا جھٹکا لگانے والی اشیا جن سے کرنٹ لگنے کا اندیشہ ہو۔

    ایسے قلم اور نگاہ یا دھوپ میں استعمال ہونے والے چشمے جن میں حساس کیمرے لگے ہوں جنہیں غیرقانونی اور جاسوسی کے مقاصد کیلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    ممنوعہ پوکر گیم جو جوئے وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔ الیکٹرانک پائپ جس میں نشہ آورممنوعہ مواد اور مضر صحت خوشبو شامل ہو۔ دیگر ممنوعہ اشیا میں قیمتی دھاتیں اور خام سونا، غیراخلاقی سامان و اشیا مملکت میں لانا قطعی طورپر منع ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور کی جانب سے عازمینِ حج کے استفسارات کا جواب دینے اور انھیں مذہبی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے مفت ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور کی جانب سے قائم کی گئی اس ٹول فری ہیلپ لائن کا نمبر (800 2451000) ہے اور یہ سروس، عازمینِ حج کے لیے ہفتے کے ساتوں دن اور 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

    رپورٹس کے مطابق یہ سروس دس زبانوں میں رہنمائی فراہم کرے گی جن میں عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، ترکی، بنگلہ، ہاؤسا، انڈونیشائی، امراہک (حبشہ کی زبان) اور ہندی زبان شامل ہیں۔

    مسجد الحرام میں عازمین حج کی سہولت کے لیے برقی گاڑیوں کی سہولت

    عازمینِ حج کے لیے مفت ہیلپ لائن، وزارت کے ان انیشی ایٹیوز میں سے ایک ہے جن کا مقصد حج کے ارکان کی ادائیگی کے لیے اسلامی اصولوں کے مطابق سہولت پیدا کرنا ہے۔