Tag: سعودی عرب

  • پاکستانی کھانے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں،منظور الحق

    پاکستانی کھانے پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں،منظور الحق

    ریاض :سعودی عرب میں سفیرِ پاکستان منظور الحق نے افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھانے اپنے معیار اور ذائقے کی بدولت پوری دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرمنظور الحق نے ریاض میں پاک ہاؤس ریسٹورنٹ میں پاکستانی کمیونٹی سے افطارپارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک ہاؤس جیسے معیاری ریسٹورنٹ پر ہمیں فخر ہے.

    پاکستانی سفیرمنظور الحق کا کہناتھاکہ پاک ہاؤس ریسٹورنٹ سعودی عرب میں ہمارے پاکستانی کھانوں کی پہچان ہے.

    تقریب سے پاک ہاؤس کے سعودی پارٹنر عبداللہ منور عواد المحمدی الحربی نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کھانے اپنے منفرد ذائقے کی وجہ سے بہت پسند کیے جاتے ہیں.

  • سعودی عرب میں بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    سعودی عرب میں بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی

    ریاض: سعودی عرب میں 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سگریٹ نوشی کی ممانعت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ ، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر سگریٹ پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

    اس کے علاوہ دفاتر ، تعلیمی اداروں ، کارخانوں اور عوامی مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے ۔

    حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 18سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ فروخت کرنے پر بھی پابندی ہو گی اور ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اداروں کو 20ہزار ریال تک جرمانے کیا جائے گا۔

  • ایرانی شہری رواں برس حج پر نہیں جائیں گے، ایران

    ایرانی شہری رواں برس حج پر نہیں جائیں گے، ایران

    تہران : ایران کاکہناہےکہ سعودی عرب کےحج کو سیاست سے جوڑنے کی وجہ سے ایرانی رواں سال حج نہیں کرسکیں گے.

    تفصیلات کےمطابق ایران کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مذہبی فریضے کوخطے کی سیاسی صورتحال سے جوڑ رہاہے،سعودی عرب کی سیاست وجہ سےایرانی رواں سال حج پر نہیں جاسکیں گے.

    دونوں ممالک کے تنازعے میں ایرانی شہریوں کو ایران حکومت نے حج پر بھیجنے سے انکار کر دیا ہے.

    سعودی عرب اورایران نےمعاملےکوبات چیت کےذریعےحل کرنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم مذاکرات ناکام رہے،ایران کاکہناہےکہ سعودی عرب کواپنے اقدام کی قیمت چکانی ہوگی.

    ایران میں ہونے والے سروے کے مطابق نوے فیصدعوام نےایرانیوں کےحج پر نہ جانے کی حمایت کی ہےان کاکہناہےکہ ایرانی حج پر اس وقت تک نہ جائیں جب تک کہ سعودی عرب ایرانی زائرین سےمتعلق اپنے رویےمیں تبدیلی نہ لائے.

  • بیوی کی ڈلیوری کے دوران مرد ڈاکٹر کی موجودگی پر شوہر برہم، ڈاکٹرکوگولی ماردی

    بیوی کی ڈلیوری کے دوران مرد ڈاکٹر کی موجودگی پر شوہر برہم، ڈاکٹرکوگولی ماردی

    ریاض : سعودی شخص نے ڈاکٹر پرفائرنگ کردی،اس کے مطابق ڈاکٹر کو کوئی حق نہیں تھا کہ وہ اس کی بیوی کی ڈلیوری کے دوران موجود ہو،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ فہد میڈیکل سٹی میں ایک ماہ قبل عورت نے ایک بچے کو جنم دیا تھا،ڈلیوری کے دوران ڈاکٹر محمد الزابن نے اپنی خدمات فراہم کی تھی.

    سعودی باپ ڈلیوری کے کچھ عرصے بعد اسپتال گیااور اس نے ڈاکٹر سے ملنے کی خوائش کا اظہار کیا،جب اس کی ملاقات ڈاکٹر سے ہوئی تو اس نے اسپتال کے گارڈن میں بندوق نکال کر ڈاکٹر پرفائرنگ کردی.

    فائرنگ کرنے والا شخص موقع واردات سے فرار ہوگیا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا.

    بسام امام ہسپتال کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈاکٹر کو گولی ماری گئی تھی اور ان کی حالت اب بہتر ہے.

    شاہ فہد میڈیکل اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے شواہد اکٹھے کر لیےگئے.

  • سعودی عرب نے وزارت توانائی کا نیا وزیر نامزد کردیا

    سعودی عرب نے وزارت توانائی کا نیا وزیر نامزد کردیا

    ریاض : سعودی عرب نے خالد الفالح کو اسٹیٹ آئل سعودی آرامکو کے چیئرمین مقرر کر دیا ہے، اس سے قبل علی النعیمی 1995 سے وزات پیٹرولیم کے عہدے پر فائز تھے.

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ذریعے ایک شاہی فرمان میں اعلان کیا گیا کہ سعودی وزارت پیٹرولیم کی وزارت کا نام تبدیل کر کے وزارت توانائی، صنعت اور معدنی وسائل کا نام دے دیا گیا، اور خالد الفالح کو وزارت توانائی، صنعت اور معدنی وسائل کا وزیر نامزد کردیا گیا.

    ریاض نے تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو مدنظررکھتے ہوئے 2014 میں تیل کے حوالے سے نئی ضکمت عملی متعارف کروائی ہے جس کے تحت سستے تیل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا تاکہ مارکیٹ میں توازن برقرار رکھا جاسکے.

    سعودی تجزیہ کاروں کی نظر میں خالدالفالح کی وزارت توانائی، صنعت اور معدنی وسائل کے عہدے پر تقرری نئی متعارف کی جانے والی پالیسی اور عالمی مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے.

    سداد ابراہیم الحسینی سعودی توانائی مشیر کا کہنا تھا کہ خالد الفالح کی تقرری ایک طویل عرصے سے متوقع تھی،انہوں نے کہا کہ خالد الفالح کو توانائی اور بجلی کےشعبوں کی قیادت کرنے کا طویل تجربہ ہے.

    خالدالفالح نے 1982 میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی سے میکینکل انجینئرنگ میں ڈگری گریجویشن کرنے کے بعد، آرامکو میں 30 سال تک خدمات انجام دیں، 2009 میں ان کو چیف ایگزیکٹو نامزد کیا گیا.

    سابق پیڑولیم وزیر نعیمی جو اس سال آگست میں 80 سال کے ہوجائیں گے، انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 12 سال کی عمر میں سعودی اسٹیٹ آئل آرامکو سے کیا اور اعلی عہدے پر فائز رہے، نعمیی کو رائل کورٹ میں مشیر نامزد کردیا گیا.

    نعیمی نے ہمیشہ تیل کی مارکیٹ میں حریفوں کا مقابلہ کیا اور انہوں نے سعودی تیل کی سپلائی اور کو ہمیشہ بڑھانے کی کوشش کی .

    انہوں نے اوپیلک، تیل برآمد کرنے والی تنظیم کو اپنی قابلیت کے ساتھ عدم استحکام سے محفوث رکھنے کی کوشش کی باوجود اس کے کہ ریاض کےاہم اسٹریٹجک حریف، ایران پر عراق اور لیبیا، کو پابندیوں کے ساتھ جنگوں کا سامنا تھا.

  • سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پاکستاینوں کے ویزے میں تبدیلی کی تردید کردی

    سعودی محکمہ پاسپورٹ نے پاکستاینوں کے ویزے میں تبدیلی کی تردید کردی

    ریاض: سعودی عرب نے پاکستانی تارکین وطن کو سال میں ایک بار سے زائد ملک جانے کی تردید کردی، سعودی مخمکہ پاسپورٹ نے ایسے کسی بھی احکامات کے نفاذ کی نفی کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ میں میڈیا مینیجر میجر طلال امام شلہوب کی جانب سے جاری ایک وضاحت میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ اطلاع غلط ہے، اور کمپنیاں ملازمین کے لئے کتنے ویزے جاری کرسکتی ہیں یہ تمام تر معلومات ابشر ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے سعودی حکام کی جانب سے اس معلومات کی تردید کی ہے اور کہا کہ انہیں اس طرح کی کوئی معلومات سعودی حکام کی جانب سے موصول نہیں ہوئی ہے۔

    اس سے قبل ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانے کےکمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے سعودی اعلی حکام کو خط لکھ کر پاکستانیوں پر ایک سے زائد بار اپنے ملک جانے پر پابندی کے معاملے پر توجہ دینے کا کہا تھا.

    پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہدایات کی گئی تھیں کہ وہ پاکستانی جو سال میں ایک سے زائد بار اپنے وطن سفر کریں وہ سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں .

    سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے اعداوشمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ برس میں 5 لاکھ سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے ہیں۔

  • سعودی عرب میں سنیما گھر پھر سے آباد ہونے والے ہیں

    سعودی عرب میں سنیما گھر پھر سے آباد ہونے والے ہیں

    ریاض : سعودی ثقافت اور فنون ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلطان البازی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سنیما گھروں کا دوبارہ کُھلنا ملک ہونے والی سماجی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق توقع کی جارہی ہے کہ بہت جلد سعودی اعلی حکام کی جانب سے سنیما کمپنیوں کوسنیما گھر کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی، اور ایک بار بھر سعودی عرب میں سنیما گھروں کو کھولا جائے گا.

    saudi-4

    سعودی عرب میں بہت جلد سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت مل جائے گی جس سے ملک کے سنیما گھروں میں رونقیں ایک بار پھر بحال ہو جائیں گی۔

    saudi-2

    سعودی ثقافت اور فنون ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلطان البازی کا کہنا ہے کہ ملک میں بدلتی ہوئی سماجی تبدلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ایک حقیقت ہے کہ ملک میں ہونے والی سماجی تبدیلیوں کا مذہب سے تصادم نہیں ہوگا۔

    saudi-1

    موجودہ دور میں سعودی بادشاہت میں معاشرے میں بڑی سطح پر سماجی تبدیلیاں ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں، سعودی مقامی اخبار سے سعودی ثقافت اور فنون ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلطان البازی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا میرا ماننا ہے کہ ملک میں سنیما گھروں کا دوبارہ کھلنا سماجی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کا حصہ ہے.

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ماضی میں اسلامی اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باعث ملک میں سنیما گھروں کو بند کر دیا گیا تھا.

  • سعودی عرب کا پاکستانیوں پر سال میں ایک سے زائد بار وطن جانے پر پابندی

    سعودی عرب کا پاکستانیوں پر سال میں ایک سے زائد بار وطن جانے پر پابندی

    ریاض: سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں کو سال میں ایک سے زائد بار اپنے وطن جانے پر پابندی ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانےکمیونٹی ویلفیئر اتاشی نے سعودی اعلی حکام کو خط لکھ کر پاکستانیوں پر ایک سے زائد بار اپنے ملک جانے پر پابندی کے معاملے پر توجہ دینے کا کہا ہے۔

    پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں کام کرنے والے کو پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہیں سعودی حکام کی جانب سے ایک سے زائد بار وطن جانے کی اجازت نہ دی جائے تو وہ اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے سےرابطہ کریں۔

    پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ پاکستانی جو سال میں ایک سے زائد بار اپنے وطن سفر کریں وہ سفارتخانے سے رابطہ کریں۔

    پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے اجازت نامے پاسپورٹ کے ساتھ جمع کروایں

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں۔

    سعودی امیگریشن حکام کی جانب سے اعداوشمار جاری کئے گئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ برس میں 5 لاکھ سے زائد پاکستانی سعودی عرب گئے ہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف اورجنرل راحیل شریف کا جدہ ائیر پورٹ پر پُرتپاک استقبال

    وزیراعظم نوازشریف اورجنرل راحیل شریف کا جدہ ائیر پورٹ پر پُرتپاک استقبال

    جدہ : وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی حکام سے ملاقات سمیت فوجی مشقوں کا بھی معائنہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب پہنچے تو جدہ ایئرپورٹ پر سعودی حکام نے دونوں سربراہان کا پُر تپاک استقبال کیا۔

    وزیر اعظم، آرمی چیف اور پاکستانی وفد کو ایئرپورٹ پر قہوہ پلا کر سفر کی تھکان اتاری گئی۔ جس کے بعد دونوں سربراہان الگ الگ گاڑیوں میں روانہ ہوئے۔

    دونوں سربراہ سعودی فرمانروا شاہ سلیمان کی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں، اس کے علاوہ دونوں رہنما سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے خصوصی ملاقات کریں گے جس میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    اس دورے میں ان کے ہمراہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔ تین روزہ دورے میں سعودی حکام سے ملاقات سمیت’’رعد الشمال‘‘ فوجی مشقوں کا معائنہ بھی کریں گے، جس میں پاکستان سمیت چوبیس ملکوں کی فوج حصہ لے رہی ہے۔ پاکستانی فوجی دستے میں اسپیشل سروسز گروپ کے افسران بھی شامل ہیں۔

    دس مارچ تک جاری رہنے والی مشقوں کو خطے کی سب سے بڑی فوجی مشق قرار دیا گیا ہے۔ جس میں غیر منظم فوج اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف کاروائی کی تربیت دی جارہی ہے۔

     

    PM Nawaz Sharif and COAS General Raheel Sharif arrived in Riyadh

    PM #NawazSharif and COAS General #RaheelSharif arrive in RiyadhVideo source: Prime Minister's OfficeRead more: http://arynews.tv/en/pm-army-chief-leave-for-riyadh/

    Posted by ARY News on Wednesday, March 9, 2016

  • جنر ل راحیل شریف نو مارچ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    جنر ل راحیل شریف نو مارچ کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنر ل راحیل شریف نو مارچ کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ فیلڈ میں جاری فوجی مشقیں دیکھیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔

    سعودی عرب میں جاری فوجی مشقوں میں پاک فوج سمیت اکیس سے زائد ممالک کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔

    اس سے قبل دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا کے ساتھ ملاقات کے علاوہ فوجی مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔