Tag: سعودی عرب

  • وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

    وزیراعظم بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نوازشریف بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم بدھ کو سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔

    نواز شریف یہ دورہ خادم الحرمین الشریفین سلیمان بن عبدالعزیز السعود کی دعوت پر کررہے ہیں۔ جہاں وہ سعودی فرمانروا کے ساتھ ملاقات کے علاوہ نارتھ تھنڈر مشقوں کا مشاہدہ کریں گے۔

    سعودی عرب کے شمالی علاقے میں منعقدہ ان مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ملکوں کے فوجی شریک ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دہشت گرد گروپوں کی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے تربیت کو بہتر بنانا ہے۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور اعتماد پر مبنی قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں دفاع سمیت کثیر الجہت تعاون ہے۔

     

  • سعودی عرب، محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ،6افراد ہلاک

    سعودی عرب، محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ،6افراد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    ترجمان شہری دفاع کے مطابق ایک حملہ آور نے منطقہ جیزان کے شہر الدایر میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ کردی۔ جس سے پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی اسپتال میں چل بسا۔ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں بنی مالک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان شہری دفاع کا کہنا ہے پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، حملہ آور مبینہ طور پر ٹیچر بتایا جاتا ہے، حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • سعودی عرب کے بعد یو اے ای بھی شام میں فوجی کارروائی کیلئے تیار

    سعودی عرب کے بعد یو اے ای بھی شام میں فوجی کارروائی کیلئے تیار

    ابوظہبی: عرب ممالک شام میں فوجی کارروائی پر متفق، سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات بھی شام میں فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

    متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور گرگاش نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کسی بھی کارروائی میں زمینی فوج کو شامل کرنے کے لیے تیار ہیں، انور گرگاش کا کہنا تھا کہ زمینی کارروائی کی صورت میں امریکا فوجوں کی قیادت کرے۔

    متحدہ عرب امارات کا یہ اعلان سعودی عرب کی جانب سےزمینی مداخلت کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، دوسری جانب شام نے بھی فوجی جارحیت کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کا بیان دیا ہے۔

  • پاک فوج کو سعودی عرب نہیں بھیجا جائے گا، سرتاج عزیز

    پاک فوج کو سعودی عرب نہیں بھیجا جائے گا، سرتاج عزیز

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی تکنیکی اوراسلحے سےمدد کرے گا، فوجی دستے نہیں بھیجے گا، یہ اقدام پالیسی کیخلاف ہے۔

    یہ بات انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام نے سعودی عرب کو کہا ہے کہ وہ تیکنیکی اور اسلحے کے ذریعے مدد فراہم کرے گا ۔

     تاہم کسی ملک پر حملے کیلئے پاک فوج کے دستوں کو نہیں بھیجا جائے گا۔ کیوں کہ کسی بھی ملک میں فوج بھیجنا پاکستان کی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

    ان کیمرہ بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا سارا تعاون دہشت گردوں کیخلاف اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہے۔

    انہوں نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے سعودی وزیرخارجہ اور وزیردفاع نے نہ ہی پاک فوج سعودی عرب بھیجنے کا مطالبہ کیا اور نہ پاکستان اپنی فوج کسی ملک بھیجے گا۔

    مشیر خارجہ نے بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستانی وفود کو دونوں ممالک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا.

  • سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے، افتخارمحمد چوہدری

    سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے، افتخارمحمد چوہدری

    اٹک : سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے سندھ میں رینجرکو ملنے والے اختیارات کو درست قراردیا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حفاظت ہمارا مذہبی فریضہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اٹک میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، افتخار محمد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ میں رینجر کو جو اختیارات دئیے گئے ہیں وہ درست ہیں۔

    سندھ حکومت بھی اس معاملے پر قائل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی میں اٹھائے گئے مسائل درست ہیں جسے حکومتی نمائندے نے بھی تسلیم کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ دہشت گردی واقعہ پر ابھی بات نہیں کرنی چاہئیے۔ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

    سابق چیف جسٹس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لاہور آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں فوجی عدالتوں کو درست قرار دیا۔

    افتخار چوہدری نے سعودی عرب کی حفاظت کو مذہبی فریضہ قرار دیا اور حکومت پر زور دیا کہ وہ ایران سعودی کشیدگی میں ثالثی کرادر ادا کرے۔

  • سعودی عرب اورایران میں کشیدگی باعث تشویش ہے، دفترخارجہ

    سعودی عرب اورایران میں کشیدگی باعث تشویش ہے، دفترخارجہ

    اسلام آباد : دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے پرتشویش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے شیعہ اسکالر نمر النمر کی سزائے موت کے بعد سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالات کشیدہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیاہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران میں سعودی سفارت خانےپرحملہ انتہائی قابل مذمت ہے، سفارتی عملےاورمشن کی حفاظت کی ذمہ داری ریاست پرعائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسائل کاپرامن حل چاہتا ہے۔

    علاوہ ازیں بھارتی پنجاب کے علاقے پٹھان کوٹ میں کوٹ ایئربیس پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پاکستان واقعے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس افسوسناک واقعہ پر بھارتی حکومت،عوام اور حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے جب کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • سعودی عرب کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے

    سعودی عرب کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پرکل پاکستان پہنچیں گے

    اسلام آباد: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر 2 روزہ دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے۔

    دفترخارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد میں پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کی سعودی اتحاد میں شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت متوقع ہے ،اس دورے کے بعد پاکستان34 ملکی اتحاد کا حصہ ہوتے ہوئے اپنی کردارکا تعین کرے گا۔

    دفترخارجہ کے مطابق اس دورے کے بعد پاکستان اتحاد کی مختلف کارروائیوں میں حصہ دے دکے گا۔

  • ایران جوہری معاہدے پرتحفظات امریکہ نےدورکردئیے، سعودی عرب

    ایران جوہری معاہدے پرتحفظات امریکہ نےدورکردئیے، سعودی عرب

    واشنگٹن washingtonسعودیہ عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران نیوکلئیر ڈیل پرتحفظات امریکہ نے دور کردئیے ہیں، امید ہے کہ ایران جوہری ہتھیارکے  حصول سے باز رہے گا۔

    سعودی وزیرخارجہ کاشاہ سلمان اور بارک اوباما کی ملاقات کے بعدپریس بریفنگ میں کہناتھا کہ اوباما نے شاہ سلمان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاہدہ ایران کو ایٹمی ہہتھیار حاصل کرنے سےباز رکھے گا۔

    ایران کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔انکا کہنا تھاسعودیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ گزشتہ دو ماہ کے مذاکرات کے بعد مطمئن ہے۔

    ان کا کہنا تھا انہیں یقین ہے معاہدے سے خطے میں امن و استحکام پیدا ہوگا۔سعودیہ امید کرتاہےکہ ایران پابندیاں ختم ہونے کےبعداضافی آمدنی کوہتھیاروں کے حصول کے بجائے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کرے گا۔

  • سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    سعودی عرب کا پی آئی اے کو اضافی حج ویزے دینے سے انکار

    کراچی : سعودی ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے کو حج آپریشن کیلئے اضافی ویزے دینے سے انکار کردیاہے ۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے حج آپریشن کیلئے سعودی عرب سے پانچ سو ویزوں کی درخواست کی تھی ، جن میں سے دو سو ویزے جاری کئے گئے۔

    ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی ہینڈلنگ کا مؤقف ہے کہ پچھلے سال بھی سب سے زیادہ ویزے پی آئی اے کو جاری کئے گئے مگر ان کا کوئی عملہ ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا۔

    دوسری جانب پی آئی اے انتظامیہ پر حج ڈیوٹیوں کیلئے سی بی اے یونین ایئرلیگ کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ ان کے ورکروں کو ویزے جاری کیے جائیں۔

  • سعودی عرب میں داعش کے 431 دہشتگرد گرفتار

    سعودی عرب میں داعش کے 431 دہشتگرد گرفتار

    ریاض: سعودی سیکورٹی فورسز نے داعش کےچھ خود کش حمہ آوروں سمیت چار سو اکتیس دہشتگرد گرفتار کر کےدہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    سعودی سیکورٹی فورسز نے داعش سے تعلق رکھنے والے چارسو اکتیس دہشتگردوں کو گرفتار کر کے دہشتگرد حملوں کو ناکام بنا دیا ۔ گرفتار دہشتگردوں میں چھ خود کش حملہ آور بھی شامل بتائے جاتے ہیں۔

     غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گرفتار کئےگئےافراد میں زیادہ تعدد سعودی باشندوں کی جبکہ کچھ غیر ملکی ہیں ۔

     سعودی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد صوبہ شارورہ میں سفارتی مشنز، سعودی فوج اور سرکاری تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

     داعش نے شام اور دیگر ملکوں میں ہزاروں دہشتگرد بھرتی کر رکھے ہیں،گزشتہ دنوں کویت کی مسجد پر خود کش حملہ کرنے والے دہشتگرد کا تعلق بھی سعودی عرب سےبتایا جاتا ہے۔