Tag: سعودی عرب

  • پُرانی روایت ختم ، بچپن کی عید کہاں کھوگئی؟

    پُرانی روایت ختم ، بچپن کی عید کہاں کھوگئی؟

    پاکستان میں گزشتہ چند برسوں میں عید کارڈوں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کی بڑی وجہ انٹرنیٹ بتایا جاتا ہے۔

    کسی زمانے میں دل کی بات کہنے کےلیے عید کارڈز سے اچھا ذریعہ اور کوئی نہیں تھا، لیکن جب لوگوں کے ہاتھوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ آیا تو ساری مشکل ہی آسان ہوگئی، اِدھر سے میسج گیا اور اُدھر سے جواب آیا۔ نہ ڈاک کا خرچ نہ ڈاکیے کا انتظار۔ مگر اب بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جو عید کارڈ کی روایت سے جڑے ہوئے ہیں۔

     لوگوں نے مبارک باد کے لیے ،سوشل میڈیا،ای کارڈ، انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس کا سہارا لے لیا۔ عید کارڈ کے ذریعے مبارک باد کی روایت معدوم ہونے لگی، 11 برس قبل تک عید کے موقع پر عید کارڈ ہی اپنے پیاروں کو عید کی مبارک باد دینے کا اہم ذریعہ ہوتا تھا ۔

    ایک زمانہ تھا جب شہر کے مرکزی بازاروں کے علاوہ مصروف چوراہوں اور سٹرکوں پر بھی عید کارڈز کے درجنوں عارضی اسٹالز لگائے جاتے تھے جہاں سے بچے بڑے اپنی پسند کے عید کارڈز خرید کر اپنے دوستوں ،عزیز واقارب اور اہل خانہ کو ڈاک کے ذریعے ارسال کیا کرتے تھے ۔

    سوشل میڈیا،انٹرنیٹ اور موبائل فون عام ہونے سے عید کارڈز کی فروخت سال بہ سال کم ہو رہی ہے ۔فیس بک ،وائبر،ٹوئٹراور واٹس اپ سمیت سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس نے اس روایت کو تقریباً ختم ہی کر دیا ہے۔

    عید کارڈ پر ایک مختلف انداز میں شعر لکھے جاتے تھے جن میں سے چند یہ ہیں۔

    سویاں پکی ہیں سب نے چکھی ہیں

    آپ کیوں رو رہے ہیں آپ کے لئے بھی رکھی ہیں

    ****

    چاول چُنتے چُنتے نیند آ گئی
    صبح اٹھ کر دیکھا تو عید آ گئی

    ****

    عید آئی ہے زمانے میں
    بھیا گر پڑے غسل خانے میں

    ****

    چاول چنتے چنتے نیند آ گئی
    صبح اٹھ کر دیکھا تو عید آ گئی

    ****

  • دنیا کے کئی ملکوں میں جمعے کو عیدالفطر منائی جائے گی

    دنیا کے کئی ملکوں میں جمعے کو عیدالفطر منائی جائے گی

    کراچی: سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں میں کل بروز جمعہ عید الفطر منائی جا رہی ہے۔

    مشرق بعید کے ملکوں آسٹریلیا، ملائشیا، فلپائین، نیوزی لینڈ ، جاپان اور انڈو نیشیا میں جمعے کو عید الفطر منائی جائے گی ، ان ملکوں کے شہروں سڈنی ، منیلا،جکارتا اور کوالہ لمپور میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

    مغربی ممالک میں جرمنی میں بھی کل عید منائی جائے گی، بھارت کی ریاستوں کرناٹک اور کیرالہ میں بھی کل عید منائی جائے گی۔

    پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوگا۔

  • ایران بازرہےورنہ نتائج بھگتنےکیلئےتیار ہوجائے، عدیل الجبیر

    ایران بازرہےورنہ نتائج بھگتنےکیلئےتیار ہوجائے، عدیل الجبیر

    ریاض : سعودی عرب نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں پیش قدمی سے باز رہے ورنہ سعودی طاقت کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ عدیل الجبیر نے اردن کے دورے کے دوران کہا ہے کہ سعودی عرب خطے کی فوجی و اقتصادی طاقت ہے جبکہ خطے میں کسی بھی ملک کو سعودی عرب سے الجھنے پر سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی خطے میں بالادستی کے لیے پیش قدمی کسی صورت قبول نہیں کی جائے، دوسری صورت میں یمن میں سعودی مداخلت روایتی حریف ایران کے سامنے ہے۔

  • سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    ریاض : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب سمیت ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات18جون کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، جس کےبعد ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا۔

    اجلاس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جب کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب خلیج سمیت ان تمام ممالک میں یکم رمضان اٹھار جون بروز جمعرات کو ہوگا۔

  • سعودی عرب: زیرِتعمیرعمارت زمیں بوس، 4مزدورجاں بحق

    سعودی عرب: زیرِتعمیرعمارت زمیں بوس، 4مزدورجاں بحق

    سعودی عرب: زیرِ تعمیرعمارت گرنے سے چارافراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبےمیں پچاس کے قریب مزدور پھنسے ہیں جنہیں نکالنے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔

    سعودی میڈیا کے مطابق زیرِتعمیرعمارت میں کام کرنے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق پاکستان سے ہے، یہ واقعہ سعودی عرب کے صوبے بریدہ میں اس وقت پیش آیا، جب القاسم نامی زیرِتعمیرعمارت کا کنونشن سینٹر کا ڈھانچہ اچانک زمیں بوس ہوگیا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق یہ زیرِ تعمیرعمارت ایک یونیورسٹی کی ملکیت ہے۔

    یونیورسٹی ترجمان نے سعودی میڈیا سے گفتگو میں چار مزدورں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملبے تلے دبے بیشتر مزدورں کا تعلق پاکستان سے ہے۔

  • پاکستان سعودی عرب کو ہر ممکن مدد فراہم کریگا، وزیراعظم

    پاکستان سعودی عرب کو ہر ممکن مدد فراہم کریگا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں نواز شریف سے سعودی کونسل خانے کے تین رکنی وفد کی ملاقات کی اور شاہی خاندان کا اہم پیغام پہنچایا۔

    رائیونڈ فارم ہاؤس میں سعودی قونصل خانے کے تین رکنی وفد نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں یمن سعودی جنگ اور سعودی عرب کی سلامتی کو لاحق خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے سعودی قونصل خانے کے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور سرحدی تحفظ کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریگا۔

     وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا مخلص دوست ہے ہر مشکل اور کڑے وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان بھی اس مشکل وقت میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔

  • شہبازشریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ سےملاقات

    شہبازشریف وفد کے ہمراہ جدہ پہنچ گئے، سعودی وزیرخارجہ سےملاقات

    جدہ : وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف سعودی عرب پہنچ گئے،انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل سےملاقات کی۔

    پنجاب کے وزیر اعلیٰ اپنے وفد کے ہمراہ  سعودی عرب کے اہم دورے پرجدہ پہنچ گئے، شہبازشریف کےسعودی دورے کوانتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔

    انہوں نے جدہ میں سعودی وزیرخارجہ سعودالفیصل سےاہم ملاقات کی،شہبازشریف کے  ساتھ وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیرسرتاج عزیزاورسیکرٹری خارجہ بھی سعودی عرب گئے ہیں ۔

    یمن جنگ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی دوٹوک الفاظ میں واضح کرچکے ہیں کہ سعودی عرب کی سالمیت کوخطرہ ہوا تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔

    پاکستان نے یمن میں عرب اتحاد کی حمایت کا اعلان تو کیا ہے تاہم فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

    پارلیمنٹ کی مشترکہ قرارداد کے باوجود سعودی عرب نےامید ظاہرکی ہے کہ پاکستان یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کے لئے فوج بھیجے گا۔

    پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے  سعودی وزیرمذہبی امورالشیخ صالح بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو لاحق خطرات اوریمن آپریشن سے پاکستانی قیادت کوآگاہ کیا۔

  • حکومت پاکستان سعودی عرب کو بے وقوف بنارہی ہے، مفتی نعیم

    حکومت پاکستان سعودی عرب کو بے وقوف بنارہی ہے، مفتی نعیم

    کراچی : معروف عالم دین مفتی نعیم نےکہا ہے کہ پارلیمنٹ کی قرارداد کومذہبی جماعتیں مستردکرتی ہیں۔ قرارداد واپس نہ لی گئی توملک بھرمیں احتجاج کریں گے۔

    جامعہ بنوریہ کے مہتمم نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کو لفظ ثالثی کے ذریعے بے وقوف بنارہی ہے، حکومت پاکستان قرارداد کو فوری واپس لیکرفوج سعودی عرب بھیجے۔

    انہوں نے کہا کہ یمن میں جاری جنگ کو فرقہ واریت کار رنگ دیا جارہا ہے، ہم بغاوت کے خلاف ہیں ایران میں بھی بغاوت ہوئی تو ایران کا ساتھ دیں گے۔

  • سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، وزیراعظم

    سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرے گا، وزیراعظم

    اسلام آباد: نواز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان کی قرارداد حکومتی پالیسی کے مطابق ہے،سعودی عرب کوخطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور دفاع کرےگا۔

    وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یمن کی صورتحال پر مشاورتی اجلاس کے بعد اہم پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ ہیں، اسٹریٹیجک پارٹنرزکوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ یمن پر پاکستان کی پالیسی اصولوں پر مبنی ہے اور یہ معاملہ مذاکرات کے ذریعے حل کر نے کے خواہاں ہیں اور یمن میں صدر منصور ہادی کی حکومت کی بحالی چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یمن کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا میں کچھ غلط خبریں چلائی جارہی ہیں، ہم سعودی بھائیوں کویقین دلاتے ہیں کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور حرمین شریفین کو خطرے کی صورت میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلے گا۔

  • پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، سعودی وزیر

    پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، سعودی وزیر

    اسلام آباد : سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور پاکستان کے دورے پربادشاہ کاپیغام لے کر اسلام آباد پہنچ گئے۔

    تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹرصالح الشیخ پانچ رکنی وفد کےساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔ائیر پورٹ پہنچنے پر سعودی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرصالح الشیخ عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ پاکستانی پارلیمنٹ کی قرارداد پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔

    سعودی عرب پاکستان سے بہتری کی امید رکھتا ہے۔ سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرصالح الشیخ عبدالعزیز پاکستان کے دورے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

    سعودی وزیر اپنے دورے میں پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں اور یمن سمیت مشرقی وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔اسلام آباد پہنچنے پر سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بہترین قریبی تعلقات ہیں۔