Tag: سعودی عرب

  • خلیجی اخبار کا وزیرِاعظم نواز شریف کے دورۂ سعودی عرب سے متعلق اہم انکشاف

    خلیجی اخبار کا وزیرِاعظم نواز شریف کے دورۂ سعودی عرب سے متعلق اہم انکشاف

    دبئی: خلیجی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب فرمانروا شاہ سلمان داعش کیخلاف کارروائی کیلئے وزیرِاعظم نواز شریف پر دباؤ ڈالیں گے کہ سلطنت میں پہلے سے موجود پاکستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔

    اخبار نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی قیادت پاکستانی وزیرِاعظم نواز شریف پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ داعش اور دیگر شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کیلئے سلطنت میں پہلے سے موجود پاکستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کریں۔

      اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے اس دورے کو خاصا اہم تصور کیا جارہا ہے کیونکہ ریاض پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال خود سعودی عرب کے شاہ سلمان نے کیا ۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی فرمانروا نواز شریف پر زور ڈالیں گے کہ داعش کیخلاف سعودی عرب کے دفاع کو مضبوط کرنے کیلئے انھیں پاک فوج کی مدد و حمایت درکار ہے اور وہ اس سلسلے میں سلطنت میں پہلے سے موجود پاکستانی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کریں ۔

      اخبار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ ان کا تیسرا دورہ سعودی عرب ہے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کے حوالے سے نہایت اہم ہے ۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں باہمی فوائد کیساتھ کئی چیلنجز بھی درپیش ہیں، جن میں سعودی عرب میں مالدار عناصر کی جانب سے پاکستان میں شدت پسند تنظیموں کی فنڈنگ کا معاملہ بھی شامل ہے ۔

  • اسلام آباد میں نماز کے لئے ایک وقت مقرر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد میں نماز کے لئے ایک وقت مقرر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: اب دارالحکومت میں ایک ہی وقت میں اذانیں گونجیں گی، حکومت نے اسلام آباد میں نماز کے لئے ایک وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اسلام آباد میں وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت ہونے والے علماء کرام کے اجلاس میں نظام صلٰوۃة کے لئے دس رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔

     کمیٹی اذان اور نماز کے لئے ایک وقت کا تعین کرے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نماز کے اوقات میں کاروباری مراکز بند رکھے جائیں گے جبکہ دفاتر میں وضو کرنے اور نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے گا ۔

    ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق سعودی عرب کی طرز پر نظام صلٰوة متعارف کرایا جارہا ہے۔

    اس خبر پر اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں جامعہ بنوریہ کے سربراہ مفتی نعیم نے بیک وقت اذان اور نماز کی ادائیگی کے حکومتی فیصلے کو قابل تحسین قراردیا ہے۔

    رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین نے اذان کے فوری بعد نماز کی ادائیگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نماز کے وقت کاروبار بند رکھنے کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

  • سعودی عرب انتہا پسندوں کو فنڈنگ نہیں کر رہا، سعودی سفارتخانے

    سعودی عرب انتہا پسندوں کو فنڈنگ نہیں کر رہا، سعودی سفارتخانے

    ریاض: سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مدارس کی مالی امداد کے زریعے انتہا پسندوں کو فنڈنگ نہیں کر رہا ، اس حوالے سے میڈیا کے ایک مخصوص حصے میں نشر ہونے والی خبریں غلط بپروپگنڈے پر مبنی ہیں اور ان کے زریعے سعودی عرب کے حوالے سے منفی تاثر دیا جارہا ہے۔

    سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب حکومت پاکستان کے ساتھ انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اقدامات میں معاونت کر رہا ہے اور اس بات کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے کہ انسانی بنیادوں پر دی جانے والی امداد انتہا پسندوں کے ہاتھ نہ لگے۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جب بھی کوئی مدرسہ ، مسجد یا خیراتی ادارہ سعودی حکومت سے مالی معاونت کیلئے کہتا ہے تو اس درخواست کا جائزہ لینے کیلئے معاملہ وزارتِ خارجہ کے زریعے حکومت پاکستان کو بجھوایا جاتا ہے۔

    پاکستانی وزارتِ خارجہ کی جانب سے تحریری جواب موصول ہونے پر کہ یہ امداد انسانی فلاحی منصوبے کیلئے ہے، درخواست گزار کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے ۔

  • امریکی صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے

    امریکی صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: امریکی صدر بارک اوباما شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔

    بارک اوباما شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے دورہ بھارت مختصر کر کے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں ۔

     ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور انہیں گاڑد آف آنرزبھی پیش کیا گیا ۔

     امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ مشعل اوباما،ریپبلکن سینیٹرز سمیت تیس رکنی وفد بھی موجودہے۔

    امریکی صدر بارک اوباما اپنے مختصر دورے میں شاہ سلمان کے دئیے گئے اعشاعیہ شرکت کرینگے اور ان سے پہلی رسمی ملاقات بھی کرینگے ۔

  • وزیراعظم نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    وزیراعظم نمازہ جنازہ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ، نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کےلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے جو جمعہ کو علی الصبح انتقال کرگئے تھے۔

    ان کی نماز جنازہ بعد نمازعصر ریاض میں مسجد پرنس ترکی بن عبدالعزیزمیں ادا کی جائے گی ۔وزیراعظم نے شاہ عبداللہ کے انتقال پر پاکستان میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    قبل ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی حیثیت سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا ہر پاکستانی کے دل میں ایک خصوصی مقام تھا ۔

    وزیراعظم نے شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہارکیا اورکہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

    وزیراعظم محمد نواز شریف نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ قبل ازیں اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین کی حیثیت سے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا ہر پاکستانی کے دل میں ایک خصوصی مقام تھا ۔

    وزیراعظم نے شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہارکیا اورکہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم غم کی اس گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ ہے۔

  • عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

    عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے روانہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

    پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اپی اہلیہ ریحام خان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان تین روز تک سعودی عرب میں قیام کرینگے۔ عمران خان نے شادی کے فوری بعد  عمرے کی ادائیگی کا پروگرام بنایا تھا۔

    عمران خان سعودی عرب میں عمرہ ادائیگی کے دوران ایک رات مدینہ اور ایک رات مکہ میں قیام کریں گے۔

    یاد رہے کہ شادی کے بعد یہ دونوں کا بیرون ملک پہلا دورہ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ سعودی عرب میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور عمران خان کی ملاقات متوقع ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری پیر کے روز سے مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔

    بعد اذاں تحریک انصاف کی جانب سے ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی تھی، پاکستان تحریکِ انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا  کہنا تھا کہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ صرف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کو معلوم تک نہیں کہ طاہر القادر ی سعودی عرب آرہے ہیں، عمران خان کی سعودی عرب میں طاہر القادر ی سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

  • سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    ریاض: سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک اور پاکستانی  کا سر قلم کردیا گیا جس کے بعد رواں سال سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں ملوث پاکستانی یاسر عرفات کا سرقلم کردیا گیا ہے جس کے بعد رواں برس اب تک سر قلم کئے گئے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق  مکہ مکرمہ میں منشیات کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر یاسر عرفات کو سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی۔

    دوسری جانب  سعودی سیکیورٹی ایجنسیوں نے ایک کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 2 پاکستانی ٹرک ڈرائیورز کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 2014 میں سعودی عرب میں 85 غیر ملکیوں کے سر قلم کیے گئےجس میں 13 پاکستانی بھی شامل تھے۔

  • داعش کا خطرہ: سعودی سرحد پردیوارکی تعمیرشروع

    داعش کا خطرہ: سعودی سرحد پردیوارکی تعمیرشروع

    ریاض : سعودی عرب نے داعش سے بچاؤ کیلئے عراق کے ساتھ چھ سو میل طویل بارڈر پرسرحدی دیوارتعمیر کرنا شروع کردی ہے۔داعش نے عراق اورشام کے چند علاقوں پرقبضہ کیا ہوا ہے ۔

    برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عراق کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ سال دوہزار چھ سے زیرغور تھا۔

    اس وقت عراق میں خانہ جنگی عروج پر تھی، مگراس پرعمل درآمد سال دوہزار چودہ کے آخر میں شروع کیا گیا تھا۔ مکہ اورمدینہ میں اسلام کی اہم ترین عبادت گاہوں پرقبضہ بھی داعش کے اہم مقاصد بتائے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب کے شمالی علاقے میں عراق کے ساتھ سرحد کی دوسری جانب زیادہ تر علاقہ داعش کے قبضے میں ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ایک سعودی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا، اس حملے میں شمالی سرحدوں کے انچارج جنرل احد البلاوی دو اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔

  • سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    سعودی عرب میں ایک اور پاکستانی کا سرقلم

    ریاض: سعودی عرب میں بدھ کو ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں ایک اور پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس اکتوبر سے اب تک سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات میں 14 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر یہ تعداد 87 غیرملکیوں پر مشتمل ہے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تازہ ترین سزا محمود مسیح اقبال مسیح نامی پاکستانی شہری کو دی گئی، جسے ہیروئین اسمگلنگ کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

    اقوام متحدہ کے مطابق خلیجی ممالک حالیہ برسوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ کے حوالے سے اہم مارکیٹ کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، تاہم سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں موت کی سزا سنائی جاتی ہے۔

  • سعودی عرب میں اسنومین کےخلاف فتوٰی جاری

    سعودی عرب میں اسنومین کےخلاف فتوٰی جاری

    جدہ: سعودی عرب میں فتوٰی جاری کیا گیا ہے کہ برف سے پتلابناناغیراسلامی ہے، یہ فتوہ جدہ کےشیخ محمدصالح نے جاری کیا، سعودی صوبےتبوک میں شدیدبرف باری ہوئی ہےاورسیکڑوں سیاح وہاں پہنچےہیں،کچھ لوگ سنومین بھی بنارہے ہیں، اس پریہ فتوٰی طلب کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں موسم سرما میں سعودی عرب کے صوبہ تبوک میں شدید برف باری ہوئی ہے جس کے بعد ایک ویب سائیٹ پر ایک سوال پوسٹ کیا گیاکہ کوئی باپ اپنے بچے کیلئے برف کی مدد سے پتلا بنا سکتا ہے یا نہیں؟ تو سودی مفتی نے اس کے جواب میں بتایا ہے کہ ایسا ہر گز نہیں کیا جا سکتا، یہاں تک صرف محظوظ ہونے کی خاطر بھی ایسا کر نا اسلامی نہیں ہو گا، کیونکہ اسلام میں مجسمے بنانے کی اجازت نہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ برف کے پتلے بنانے کا مطلب یہی ہے کہ کسی انسان یا جانور کا مجسمہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اگر برف کی مدد سے کوئی بے جان چیز سے مشابہت رکھنے والی چیز بنائی جائے تو اس کی اجازت ہے۔