Tag: سعودی عرب
-
سعودی وزیرخارجہ سعود الفیصل آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل پاکستان پہنچ گئے ، وہ آج وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔
سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل پیر کی شام سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے، جہاں انکا وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے استقبال کیا، وزیراعظم سے سعود الفیصل کی ملاقات میں سیکورٹی سمیت دیگر امور میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
سعودی وزیر خارجہ کی آمد سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی، نواز شریف سے سعود الفیصل کی ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں سرتاج عزیز اور ان کے سعودی ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
-
ریاض: امریکی وزیرخارجہ کی شاہ عبد اللہ سے ملاقات
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے مشرقی وسطی میں قائم امن کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا دورہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن معاہدہ کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
-
سعودی عرب کے وزیر خارجہ منگل کو پاکستان کا دورہ کرینگے
سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل منگل کو پاکستان کا دورہ کرینگے، دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر بات چیت شامل ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اہم دورے پر منگل کو پاکستان آئیں گے، دورے کے دوران دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک مفادات،علاقائی مسائل اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
سعودی عرب کی کسی اعلیٰ سطح کی شخصیت کا یہ دورہ طویل وقفے کے بعد ہو رہا ہے، وفد میں کئی اہم سعودی عہدیدار بھی شامل ہوں گے، سعودی وفد شاہ عبداللہ کا اہم پیغام بھی پاکستانی قیادت کو پہنچائے گا۔
-
سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ،3پاکستانی جاں بحق
سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں تین پاکستانی جاں بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس پاکستانی مسافروں کو لے کر جدہ سے مکہ جا رہی تھی، حادثے کے حوالے تفصیلات حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب میں قونصل خانے سے رابطے میں ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔