Tag: سعودی عرب

  • بیروت: سعودی عرب کیجانب سے لبنانی فوج کیلیے3 ارب ڈالر کی امداد

    بیروت: سعودی عرب کیجانب سے لبنانی فوج کیلیے3 ارب ڈالر کی امداد

    سعودی عرب لبنانی فوج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فوری طور پرتین ارب ڈالرز کی خطیر رقم دے گا۔

    لبنانی صدر میشال سلیمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی عرب کیجانب سے لبنان کو ملنے والی رقم لبنان کی تاریخ میں اور خاص کر مسلح افواج کیلئے دی جانے والی سب سے بڑی گرانٹ ہے۔

    صدر میشال کا کہنا تھا کہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے لبنانی فوج کی استعدادی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے گرانٹ کے اعلان پر لبنانی حکومت اور عوام ان کے شکر گذار ہیں۔

  • فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اعلی سعودی عرب پہنچ گئے

    فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اعلی سعودی عرب پہنچ گئے

    مشرقی وسطیٰ میں قیام امن اور پائیدار امن کے لئے فرانسیسی صدر فرانسو اولاند اعلی سعودیٰ قیادت کے ساتھ ملاقات کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

    فرانسیسی صدر فرانسو اولاند الجزائر ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام، شام کی صورتحال سمیت مشرق وسطی میں قیام امن کےسلسلےمیں سعودی عرب کی اعلی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ، ولی عہد شہزادہ سلمان اور دیگر اعلی سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

    فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور فرانس مشرق وسطی میں امن، استحکام اور سلامتی قائم کرنے کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کریں گے، کیونکہ سعودی عرب، مشرق وسطی میں فرانس کا اہم پارٹنر ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ لبنان میں امن اور استحکام کو مضبوط کرنے کے طریقے کار اور خاص طور پر دفاع میں دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
       

  • سعودی عرب دفاعی بجٹ2014: دفاع کیلئے228 ارب ڈالر مختص

    سعودی عرب دفاعی بجٹ2014: دفاع کیلئے228 ارب ڈالر مختص

    سعودی عرب نے سن دوہزار چودہ کے دفاعی بجٹ کا اعلان کر دیا ہے، اس سال دفاع کے لئے ریکارڈ دو سو اٹھائیس ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

    سعودی عرب میں دفاعی امور کے لئے مختص کی جانے والی رقم میں ہر سال خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، گذشتہ سال دفاع کے لئے رکھی جانے والی رقم میں دس ارب بلین ڈالر اضافے کے بعد سال دو ہزار چودہ کیلئےسعودی عرب نےدو سو اٹھائیس ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق مشرق وسطٰی میں جاری خانہ جنگی دفاعی بجٹ میں اضافے کی ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔

  • ریاض: سعودی حکام کا تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    ریاض: سعودی حکام کا تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

    سعودی عرب حکام کا تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایک لاکھ سے زائد ایتھوپین باشندے وطن واپس پہنچ گئے۔

    سعودی حکام کی جانب سے ویزا پالیسی میں سختی کے بعد تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں لاکھوں باشندے اپنے ممالک جانے پر مجبور ہوگئے، وزارت خارجہ کے مطابق ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد ایتھوپین باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے اور ایک اندازے کے مطابق تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار تک پہنچ جائے گی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ افراد نے لیبر اور امیگریشن قوانین کی پاسداری نہیں کی، جسکے باعث انہیں یہ اقدام اٹھانا پڑا، سعودی عرب کے اس اقدام پر خلیجی ممالک میں عوامی سطح پر احتجاج کیا گیا۔