Tag: سعودی فرمانرواں

  • سعودی فرمانرواں کا شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

    سعودی فرمانرواں کا شہریوں کی سہولت کیلئے بڑا اقدام

    ریاض : سعودی حکمرانوں کی جانب سے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبد العزیز  نے ایک بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے سعودی شہریوں کو دیے جانے والے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع کی شاہی منظوری دیدی ہے۔

    اس حوالے سے سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ شاہ سلمان نے ماہانہ الاؤنس پروگرام میں توسیع ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر دی ہے۔

    خبر کے مطابق شہریوں کے لیے ماہانہ الاؤنس ستمبر2023تک موجودہ شرائط پر جاری رہے گا جبکہ پروگرام میں نئی رجسٹریشن کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں تین برس قبل سعودی شہریوں کے لیے ماہانہ الاؤنس پروگرام جاری کیا گیا تھا جسے عربی میں ’حساب المواطن‘ کا نام دیا گیا۔

    گزارا الاؤنس کے تحت جاری پروگرام میں سعودی شہریوں کو بجلی کے بل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد خصوصی امدادی الاؤنس جاری کرنے کے لیے شاہی احکامات صادر کیے گئے تھے۔

  • سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے، شاہ سلمان

    سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے، شاہ سلمان

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام معتدل اسلام کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہے کہ مملکت کے قیام میں رواداری اور اعتدال کی اقدار پنہاں ہیں، معتدل طریق کار اختیار کرنے سے ملک کا تحفظ ہوا ہے، مملکت تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتی ہے۔ اور وہ ان کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی خواہاں ہے۔

    عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ باتیں مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام معتدل اسلام کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں پڑھی گئی تقریر میں کہیں۔

    شاہ سلمان نے ایک مرتبہ پھر نسل پرستی اور منافرت پر مبنی بیانے کی بیخ کنی کی ضرورت پر زور دیا۔ کانفرنس میں ان کی یہ تقریر گورنر مکہ شہزادہ خالد بن فیصل نے پڑھ کر سنائیں۔

    شاہ سلمان نے کہا کہ سعودی عرب انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کرتا ہے۔ اور وہ سوچ، نظریے اور عزم کے ساتھ ان کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مملکت تمام انسانی معاشروں میں انصاف کی اقدار کی پاسداری پر زور دیتی ہے۔ اور وہ ان کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے فروغ کی خواہاں ہے۔

    شاہ سلمان رمضان المبارک کا آخری عشرہ حرم کی ہمسائیگی میں گزارنے مکہ پہنچ گئے

    خیال رہے کہ رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ میں اعتدال اور رواداری کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کررہا ہے۔ اس کانفرنس میں اسلامی دنیا کی نمائندہ شخصیات، وزرا، ماہرین، علما اور اعلی حکومتی عہدے دار شریک ہیں۔

  • ریاض: امریکی صدر براک اوباما کی سعودی فرمانرواں سے ملاقات

    ریاض: امریکی صدر براک اوباما کی سعودی فرمانرواں سے ملاقات

    ریاض: امریکی صدر براک اوباما نے ریاض میں سعودی فرمانرواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں ایران اور خلیجی ملکوں کے تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،امریکی صدر خلیجی تعاون کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے ۔

    براک اوباما کی ریاض آمد کو پچھلے دورے کی طرح براہ راست نشر نہیں کیا گیا،سعودی عرب کانگریس کی جانب سے نائن الیون حملوں کا ذمے دار قرار دینے کی صورت میں امریکا سے اپنے اثاثے نکالنے کی دھمکی دے چکا ہے۔