Tag: سعودی فرمانروا شاہ سلمان

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان کی یوم آزادی پر مبارکباد

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان کی یوم آزادی پر مبارکباد

    سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے مبارکباد پیش کی ہے، سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

    ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر مملکت آصف زرداری کے نام تہنیتی پیغام دیا، سعودی قیادت پیغام میں کہا کہ وہ حکومت و پاکستانی عوام کےلیے دعاگو ہیں۔

    معرکہ حق کی فتح اور جشن آزادی کے اس شاندار موقع پر سعودی قیادت نے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

    دریں اثنا پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جاری پیغام میں کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

    اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان میں انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/president-asif-zardari-prime-minister-shehbaz-sharifs-message-nation-78th-independence-day/

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کے حوالے سے اہم خبر

    خادم الحرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں جن میں انکے انفیکشن سے صحتیابی کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

    بدھ کو جاری ہونے والے شاہی بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان پھیپھڑوں کے انفیکشن سے صحتیاب ہوگئے ہیں، االلہ تعالیٰ خادم الحرمین شریفین کو مکمل صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔

    شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 9 اکتوبر کو شاہ سلمان کا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیا ہے، انھیں پھیپھڑوں میں سوزش کی شکایت تھی جسے سے وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    شاہی اطبا نے پھیپھڑوں کی سوزش کی بنا پر شاہ سلمان کے چند ٹیسٹ تجویز کیے تھے، اتورا کی شام کو سعودی فرمانروا کے میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

    بدھ کو سعودی شاہی خاندان کے ذائع نے شاہ سلمان کے تمام ٹیسٹ کے نتائج آنے کے بعد ان کی صحت مند ہونے کے بارے میں ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا۔

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کرپشن کے خلاف بڑا اقدام

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کرپشن کے خلاف بڑا اقدام

    ریاض : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کرپشن کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد فوجی افسران اور شاہی خاندان کے دو افراد کو بدعنوانی کے الزام میں عہدے سے برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی حکم جاری کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں مشترکہ افواج کے کمانڈرشہزادہ فہد بن ترکی اور ان کے بیٹے شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو الجوف کے نائب گورنر کے عہدے سے ہٹادیا۔

    سعودی فرمانروا نے شہزادہ فہد کی جگہ جنرل سٹاف کے نائب چیف لیفٹیننٹ جنرل مطلق بن سلیم بن مطلق العظیمہ کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کے طور پر تعینات کردیا ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فہد مشترکہ افواج کے کمانڈر بننے سے قبل رائل سعودی فورسز، جو پیراٹروپرز اور سپیشل فورسز کا ایک یونٹ ہے، کے کمانڈر تھے جبکہ کہ ان کے والد سابق نائب وزیر دفاع تھے۔

    یاد رہے سعودی حکومت نے اپنے وزرا کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال، کرپشن اور مالی غبن کی صورت میں 10 سال تک قید کی سزا کا قانون نافذ کیا تھا۔

    خیال رہے .ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزارت دفاع میں بد عنوانی کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے نومبر 2017 میں شاہ سلمان کے حکم پرانسداد بدعنوانی کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، چار وزرا اور کئی سابق وزرا کو حراست میں لے لیا تھا، ان افراد پر کرپشن کا الزام تھا، گرفتار شہزادے اور دیگر اہم شخصیات کو ریاض کے فائیواسٹار ہوٹل کو سب جیل میں تبدیل کر کے قید کیا گیا تھا۔

    امیر ترین شہزادے الولید بن طلال کی گرفتاری پر سعودی اسٹاک مارکیٹ میں منافع کی شرح1.5فیصد تک گرگئی تھی جبکہ شہزادہ الولید طلال کی کمپنی کے شیئر9.9 فیصد گرگئے تھے۔

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان  کا پاکستانی عوام کے لیے تحفہ

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا پاکستانی عوام کے لیے تحفہ

    پشاور : پاکستان کے عوام کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے تحفہ بھجوایا ، موسم سرما کے امدای پیکج میں 180 ٹن کے 30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے موسم سرما کا امدای پیکج بھیجوا دیا گیا، ریلیف مرکز کا کہنا ہے کہ پیکج چاروں صوبوں،آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں تقسیم کیاجائے گا۔

    ریلیف مرکز کے مطابق 180 ٹن کے30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیےجائیں گے ، ہر تھیلا 2کمبل ،جرابوں کے5 جوڑوں ،دستانوں اور ٹوپیوں پرمشتمل ہے ، سامان خیبر پختونخواکے 6 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔

    ریلیف مرکز کا کہنا تھا کہ امدای پیکج چترال،شانگلہ،بونیر،مانسہرہ ،کوہستان اورسوات میں تھی تقسیم ہوگا، 15 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا پاکستان کے لیے تحفہ

    یاد رہے چند روز قبل یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

    خیال رہے نئے سال کے آغاز میں ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں 200 ملین ڈالرز کی سپورٹ کا اعلان کیا تھا۔

  • سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی انتقال کرگئے

    سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بھائی انتقال کرگئے

    ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو صدمہ پہنچا ہے ان کے بھائی شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود 96 برس کی عمر میں دارفانی سے کوچ کرگئے۔

    رپورٹ کے مطابق شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بڑے بھائی تھے، ان کے سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

    شہزادہ بندر بن عبدالعزیز مرحوم کنگ عبدالعزیز ال سعود کے صاحب زادے تھے۔

    شہزادہ فیصل بن ترکی بن فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
    پرنس بندر کے بیٹے پرنس فیصل بن بندر ریاض کے گورنر ہیں۔

    اسی طرح شہزادہ عبداللہ بن بندر نیشنل گارڈز کے سربراہ ہیں، شہزادہ بن بندر ڈپٹی گورنر آف مکہ کے عہدے پر براجمان ہیں اور شہزادہ خالد بن بندر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے مشیر ہیں۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

    وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

    ریاض: وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی، وزیرِ اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی فرماں رواں شاہ سلمان سے ملاقات کے موقع پر  مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد، وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسدعمر اور چوہدری فواد بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان گزشتہ روز سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے پر گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزير توانائی کی ملاقات


     وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ رات مکہ مکرمہ میں عمرہ  بھی ادا کیا، بیت اللہ پہنچنے پر ان کے لیے خصوصی طور پر خانۂ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا، جہاں وہ وفد کے ساتھ بیت اللہ شریف میں داخل ہوئے، نوافل ادا کیے اور پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعائیں کیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان سے سعودی وزيرِ تونائی خالد الفالح کی بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک میں تجارتی رابطے مزید بہتر کرنے پر غور کیا گیا۔