Tag: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

  • سعودی قیادت کی جانب سے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    سعودی قیادت کی جانب سے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    اسلام آباد : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آصف علی زرداری کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے۔

    سعودی قیادت کی جانب سے صدرآصف علی زرداری کو مبارکباد کا پیغام موصول ہوا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے صدر آصف زرداری کے نام مکتوب میں نیک جذبات اورصدرپاکستان کیلئے کامیابی، ملک کیلئے ترقی وکامرانی کی امید کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدرآصف علی زرداری کے لئے نیک تمناؤں کااظہارکرتےہوئےکہا تھا کہ پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں گہرےبرادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے آپ کے دورمیں پاک ترکیہ کےعوام کی خوشحالی کیلئےتعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

    چین کے صدرشی جن پنگ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دونوں ملک اچھے پڑوسی، اچھےدوست، اچھےشراکت داراوراچھےبھائی ہیں، دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیرمیں نتیجہ خیزنتائج حاصل کیے ، چین اورپاکستان کے درمیان روایتی دوستی کوآگے بڑھانے کیلئے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

  • وزیراعظم کا سعودی فرمانروا کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار، جلد صحتیابی کیلئے دعا

    وزیراعظم کا سعودی فرمانروا کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار، جلد صحتیابی کیلئے دعا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناسازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلیے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے اسپتال میں داخل ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا خادمین حرمین شریفین کی علالت کےبارےمیں سنا ، میں ،حکومت اورپاکستان کےعوام ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، اللہ انہیں اچھی صحت اور لمبی زندگی دے، آمین!

    یاد رہے سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو آج طبیعت ناسازی کے باعث ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا،84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہ بننے سے قبل ڈھائی سال سے زیادہ عرصے تک سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

    84 سالہ بادشاہ نے 50 سال سے زیادہ عرصہ تک ریاض کے گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

    وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

    ریاض : وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا کیا۔

    انہوں نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے اور متنوع کرنے کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین ،مشیرتجارت عبد رزاق داوٴد وزیر مملکت ھارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ھشام بن صدیق بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات سے قبل ریاض میں سرمایہ کاری کا نفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم جو بھی اصلاحات کریں گے ان کے نتائج آنے میں وقت لگے گا، فی الحال ہمیں فوری طور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے ہیں، جس کیلئے ہم سرمایہ کاروں کو مراعات فراہم کر رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں :  جو بھی اصلاحات ہوں گی اس کے نتائج 3 سے 6 ماہ میں آئیں گے،  وزیراعظم

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے یہ بہترین وقت ہے، قرضے ادا کرنے کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ایک کروڑ گھروں کی کمی ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے نوجوانوں کے لیے نوکری کے مواقع پیدا کرنے ہیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ان 2 ممالک میں شامل ہے جو نظریے کی بنیاد پر بنے۔ نیا پاکستان قائد اعظم کے اصولوں کے مطابق بنانا ہے، ہمیں فوری طور پر کرنٹ خسارے کے مسئلے کا سامنا ہے۔ منی لانڈرنگ ترقی پذیر ممالک میں بڑا مسئلہ ہے، ’ہم جو بھی اقدامات کریں گے آنے والے دنوں پر اس کا مثبت اثر ہوگا‘۔

  • امریکی صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے

    امریکی صدر اوباما سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: امریکی صدر بارک اوباما شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں ۔

    بارک اوباما شاہ عبد اللہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے دورہ بھارت مختصر کر کے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں ۔

     ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر نئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور انہیں گاڑد آف آنرزبھی پیش کیا گیا ۔

     امریکی صدر کے ہمراہ ان کی اہلیہ مشعل اوباما،ریپبلکن سینیٹرز سمیت تیس رکنی وفد بھی موجودہے۔

    امریکی صدر بارک اوباما اپنے مختصر دورے میں شاہ سلمان کے دئیے گئے اعشاعیہ شرکت کرینگے اور ان سے پہلی رسمی ملاقات بھی کرینگے ۔