Tag: سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

  • سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کی  مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلمانوں کوعید کی مبارکباد

    ریاض : سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا اس وقت دنیا غیر معمولی اور مشکل حالات سے گزر رہی ہے، کورونا وبا کے دوران سعودی شہری ثابت قدم رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسلمانوں کوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال کورونا کے باعث حجاج کی تعداد کم رکھی گئی ، حج کے دوران غیر معمولی اقدمات کئےگئے اور حجاج کرام کو وبا سے بچانے کیلئے غیرمعمولی تدابیر اختیار کی گئیں۔

    سعودی فرماں روا کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا غیر معمولی اور مشکل حالات سے گزر رہی ہے ، مشکل حالات نے بڑی تعداد میں لوگوں کو متاثر کیا ، کورونا وبا کے دوران سعودی شہری ثابت قدم رہے۔

    خیال رہے کامیاب سرجری اور صحت یابی کے بعد شاہ سلمان کو اسپتال سے رخصت کردیا گیا، شاہ سلمان دو جولائی سے ریاض کے شاہ فیصل اسپتال میں زیرِعلاج تھے۔

    یاد رہے سعود ی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک، فلسطین، ترکی سمیت دیگرممالک میں آج عید الضحی منائی جارہی ہے۔۔۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کی نماز ادا کی گئی، فرزندان اسلام سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔

  • سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    ریاض : سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ریاض کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو طبیعت ناسازی کے باعث ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہ بننے سے قبل ڈھائی سال سے زیادہ عرصے تک سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

    84 سالہ بادشاہ نے 50 سال سے زیادہ عرصہ تک ریاض کے گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے بتایا ہے کہ کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے شاہ سلمان کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ریاض کا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔

  • سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان سے معاہدوں کا اختیار وزرا‌‌ء کو دے دیا

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان سے معاہدوں کا اختیار وزرا‌‌ء کو دے دیا

    ریاض : سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پاکستان سے معاہدوں کا اختیاروزرا کودے دیا، سعودی وزیر پیڑولیم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں20 ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں کابینہ نے آئل ریفائنری سمیت پاکستان سے معاہدوں کا اختیاروزرا کو دے دیا۔

    سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی وزیرپیڑولیم خالد الفالح پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے، پاکستان کے ساتھ عجائب گھراورآثار قدیمہ کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کوسیاحت وقومی ورثے کے سربراہ دیکھیں گے۔

    یاد رہے سعودی ولی عہد سولہ فروری کو پاکستان پہنچیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

    مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے تاریخی استقبال کی تیاریاں

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر تاریخی استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ، وزیر اعظم ہاؤس آمد پر ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ، جہاں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات بھی ہوگی جبکہ مہمانوں کو ظہرانہ بھی دیا جائےگا۔

    صدر مملکت عارف علوی بھی سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جبکہ ایوان صدر میں ثقافتی پروگرام بھی سجے گا۔

    سعودی ولی عہد کے قیام و طعام کا مکمل بندوبست وزیر اعظم ہاؤس میں کیا جا رہا ہے ، کھانے پینے کی اشیاء بھی سعودی عرب سے لائی جا رہی ہیں۔

    دوسری جانب سعودی آرمی اور اسلامی فوجی اتحاد کے 235اراکین پر مشتمل دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے، سعودی ولی عہد کے ساتھ ایک سو تیس شاہی گارڈز بھی آئیں گے جبکہ اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈز ان چیف جنرل (ر) راحیل شریف پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔

    سعودی ولی عہد کے ہمراہ 40 سعودی کاروباری شخصیات بھی پاکستان آئیں گی، یہ وفد مقامی کاروباری شخصیات سے بالمشافہ ملاقات کرے گا، جس سے دورے کے دوران نجی سطح پر بھی کچھ معاہدے متوقع ہیں۔

    خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔