Tag: سعودی فوج

  • سعودی فوج میں خواتین کی شمولیت کا آغاز

    سعودی فوج میں خواتین کی شمولیت کا آغاز

    ریاض: سعودی عرب کی آرمی میں خواتین کی شمولیت کا عمل شروع ہوگیا، مقامی خواتین کی بڑی تعداد نے مسلح افواج میں شمولیت کے لیے درخواستیں دیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی مسلح افواج میں خواتین کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا، سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے مسلح افواج میں پہلے لیڈیز آرمی ونگ کا افتتاح کیا۔

    سعودی مسلح افواج مختلف شعبوں میں تعیناتی کے لیے خواتین کو طلب کر رہی ہے۔

    مسلح افواج میں عسکری تربیت اور داخلہ جات کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عماد بن عبداللہ العیدان نے اس موقع پر چیف آف سٹاف کو بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کے لیے سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔

    محکمہ دفاع کی جانب سے اس حوالے سے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریب میں چیف آف سٹاف جنرل حامد الرویلی کو یادگاری تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

    خیال رہے کہ سعدوی حکومت نے گزشتہ برس اکتوبر میں خواتین کو مسلح افواج میں ملازمتیں دینے کا اعلان کیا تھا، سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ مقامی خواتین اگر مسلح فوج میں ملازمت کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مکمل اجازت ہے۔

    سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اور قدم، اب تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین بھی آرمی میں شمولیت کرسکیں گی۔

    مسلح افواج میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے شادی شدہ یا غیر شادی شدہ کی شرط عائد نہیں کی گئی تھی۔

  • سعودی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    سعودی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی بری فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

    یہ بات انہوں نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں عسکری وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    سعودی چیف نے وفد کئے ہمراہ یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ سعودی بری فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ سعودی بری فوج کی تربیت میں تعاون پر پاک فوج کے شکرگزار ہیں، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتیں اعلیٰ پائے کی ہیں۔

  • سعودی فوج کو پاکستان کے مؤقف کا انتظار ہے، جنرل عسیری

    سعودی فوج کو پاکستان کے مؤقف کا انتظار ہے، جنرل عسیری

    ریاض: سعودی افواج کے ترجمان بریگیڈ یئر جنرل احمد عسیری نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج جنگی مہارت میں اول نمبر کی فوج ہے، سعودی عرب کو پاکستان کی پارلیمنٹ کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

    سعودی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈئر جنرل احمد عسیری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی جنگی مہارت دنیا میں اول نمبر پر ہے اور سعودی افواج کی خواہش ہے کہ پاکستانی فوج یمن میں باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں شامل ہو، پاک فوج کی شمولیت سے باغیوں سے لڑنے والی فوج ایک بھرپورطاقت بن جائے گی۔

    انکا کہنا تھا کہ سعودی افواج کو پاکستانی فوج کی شمولیت سے متعلق حکومت پاکستان کے مؤقف کا انتظار ہے، تاہم پاکستان نےاتحاد میں شمولیت سے متعلق پوزیشن واضح نہیں کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے جمعے کو منظور کی جانے والی قرارداد میں یمن میں جنگ بندی کیلئے ثالث کا کرادار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اس جنگ میں فریق نہیں بنے گا۔