Tag: سعودی قونصل جنرل

  • سعودی قونصل جنرل نے کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں کو چیک پیش کردیا

    سعودی قونصل جنرل نے کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں کو چیک پیش کردیا

    کراچی : سعودی قونصل جنرل نے کراچی کے دو بڑے اسپتالوں کو عطیے کے چیک پیش کئے، عطیات کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دو مختلف تقاریب میں سعودی قونصل جنرل بندر فہد الدائیل اور سیبک پاکستان کے جنرل مینیجر صالح علی الزاہرانی نے دو بڑے اسپتالوں انڈس اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کو عطیات کے چیکس دیئے۔

    عطیات کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لئے فراہم کئے گئے ہیں، چیکس انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری اور ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کے حوالے کئے گئے۔

    یاد رہے رواں سال اپریل میں سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کیا تھا ، امدادی سامان میں 1500 سیفٹی کٹس، 350 تشخیصی کٹس اور 500 سرجیکل ماسک کے باکس، 500 سینٹی ٹائزر، سرجیکل گلوز کے 550 باکس اور دیگر سامان شامل تھا۔

    اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ مشکل کے وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • پاکستان میں تعینات سعودی قونصل جنرل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    پاکستان میں تعینات سعودی قونصل جنرل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں واقع سعودی سفارت خانے میں متعین قونصل جنرل عبداللہ عبدالدائم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

    سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان میں تعینات سعودی ایمبیسی کے قونصل جنرل عبداللہ عبدالدئم کو دل کی تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال لے جایا گیا۔

    ڈاکٹرز نے قونصل جنرل کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبدالدئم کو دل کا دروہ پڑا۔


    مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ اور سعودی قونصل جنرل کی ملاقات


    واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں جاری عمرہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال صرف کراچی اور اسلام آباد کے قونصل خانوں نے سولہ لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ کے ویزے جاری کئے گئے جبکہ رواں سال بھی روزانہ چھ سے نو ہزار ویزے صرف کراچی سے جاری کئے جا رہے ہیں۔


    سعودی حکام نے ویزا اسٹمپنگ اسٹیکر بھیج دیئے، عمرہ زائرین کی مشکلات کم ہونے کا امکان


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔