Tag: سعودی قیادت

  • سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

    سعودی قیادت کی روسی صدر کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد

    روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن کو دوبارہ صدرمنتخب ہونے پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مبارکباد پیش کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان کی جانب سے روس کے صدر اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

    سعودی قیادت کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں کی جانب سے بھی روس کے صدر پیوٹن کو صدر بننے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد نیٹو اور مغربی ممالک کو ایک اور جنگ عظیم سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں مغربی فوج کی موجودگی دنیا کو تیسری جنگ عظیم میں دھکیل سکتی ہے۔

    اپنے الیکشن ہیڈکوارٹرز میں پانچویں مرتبہ ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ میری جیت روس کو مضبوط بنادے گی، روس کوسوچنے کی ضرورت ہے کہ یوکرین میں امن کیلئے کس سے بات کی جاسکتی ہے۔

    شمالی کوریا نے گولہ بارود کے ہزاروں کنٹینرز روس کو بھیجے

    پیوٹن کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کے کوئی اس طرح کے منظر نامے میں دلچسپی رکھتا ہو، روسی فوج یوکرین میں ہر روز پیش قدمی کر رہی ہے اور ہر طرح سے تیار ہے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ فرانس پرامن طریقے سے مسئلے کا حل نکالے گا۔

  • سعودی قیادت کی جانب سے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    سعودی قیادت کی جانب سے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

    اسلام آباد : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

    تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آصف علی زرداری کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے۔

    سعودی قیادت کی جانب سے صدرآصف علی زرداری کو مبارکباد کا پیغام موصول ہوا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نے صدر آصف زرداری کے نام مکتوب میں نیک جذبات اورصدرپاکستان کیلئے کامیابی، ملک کیلئے ترقی وکامرانی کی امید کا اظہار کیا۔

    اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدرآصف علی زرداری کے لئے نیک تمناؤں کااظہارکرتےہوئےکہا تھا کہ پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں گہرےبرادرانہ تعلقات ہیں، امید ہے آپ کے دورمیں پاک ترکیہ کےعوام کی خوشحالی کیلئےتعلقات مزیدمستحکم ہوں گے۔

    چین کے صدرشی جن پنگ اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دونوں ملک اچھے پڑوسی، اچھےدوست، اچھےشراکت داراوراچھےبھائی ہیں، دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیرمیں نتیجہ خیزنتائج حاصل کیے ، چین اورپاکستان کے درمیان روایتی دوستی کوآگے بڑھانے کیلئے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

  • سعودی قیادت کی مسلم ممالک کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

    سعودی قیادت کی مسلم ممالک کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

    ریاض‌: سعودی قیادت نے مسلم ممالک کےرہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت نے عید الفطر کے موقع پر مسلم قائدین کے نام پیغامات بھیجے، پیغامات میں سعودی قیادت کی جانب سے مسلم ممالک کے رہنماؤں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔

    مسلم رہنماؤں نے بھی سعودی قیادت کو عید کی تہنیت پیش کی، سعودی بادشاہ شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد کو مسلم ممالک کے قائدین کی جانب سے عید مبارک کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

    خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے جوابی پیغامات میں مسلم قائدین کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    خیال رہے سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالفطرمنائی جارہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بھی نماز عید کا عظیم الشان اجتماع ہوا۔

    مظالم کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے نماز عید کے لیے مسجدِ اقصیٰ کا رُخ کیا، برطانیہ اس باربھی دو عیدیں منائی جا رہی ہیں، سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد میں آج نمازعید ادا کی گئی۔۔ جبکہ جماعت اہلِ سنت کی مساجد میں ہفتے بائیس اپریل کو عیدالفطرکی نماز ادا کی جائے گی۔

  • سیلاب سے تباہ کاریوں پر سعودی قیادت کا صدر پاکستان کے نام پیغام

    سیلاب سے تباہ کاریوں پر سعودی قیادت کا صدر پاکستان کے نام پیغام

    اسلام آباد: پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں پر سعودی قیادت کی جانب سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے نام تعزیتی پیغام بھیجا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولئ عہد محمد بن سلمان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے پیغام میں دعا کی کہ اللہ پاک پاکستان کو مشکلات سے بچائے، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث جانی نقصانات پر انھیں دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

    سیلاب ملک بھر میں مزید 119 زندگیاں نگل گیا، تعداد 1033 ہو گئی

    ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، اور سیلاب کے باعث بے گھر اور زخمی ہونے والےافراد کے لیے دعا گو ہیں۔

  • شاہ سلمان اور ولئ عہد کی جرمنی میں قدرتی آفت میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    شاہ سلمان اور ولئ عہد کی جرمنی میں قدرتی آفت میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس

    ریاض: سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولئ عہد محمد بن سلمان نے جرمنی میں قدرتی آفت میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی میں سیلاب سے ہلاکتوں پر سعودی قیادت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کو مکتوب بھیج دیے ہیں۔

    سعودی قیادت نے الگ الگ مکتوبات میں جرمن چانسلر سے طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اپنے مکتوب میں کہا کہ جرمنی میں طوفانی بارش اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کا علم ہوا، اس کے باعث متعدد افراد کی ہلاکت، زخمی ہونے اور لاپتا ہونے پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔

    انھوں نے لکھا ہم امید رکھتے ہیں کہ زخمی افراد جلد شفایاب ہوں گے، جب کہ لاپتا ہونے والوں کا سراغ لگایا جائے گا تاکہ جلد وہ اپنے پیاروں سے ملیں۔

    ولئ عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے نام اپنے مکتوب میں کہا کہ جرمنی میں سیلابی ریلوں کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر انھیں انتہائی افسوس اور دکھ ہوا ہے۔

    انھوں نے لکھا جو لوگ زخمی ہیں ان کی جلد صحت یابی کی امید ہے، جب کہ ہلاک شدگان کے اعزا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

    سعودی قیادت کا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

    اسلام آباد :  سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز اور  ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان  نے کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی خیریت اور نیک خواہشات کے لئے خط لکھا گیا۔

    خط میں سعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کےجلدصحت یاب ہونے کے لئے دعاگو ہیں جبکہ ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کےلئے دلی طور پر نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے عالمی رہنماؤں کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندرمودی،قطر کے امیر اور مالدیپ اور ورلڈ اکناک فورم کے صدور سمیت امریکی سفارتخانہ اور برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔

    آسٹریلوی ہائی کمشنر،جرمن سفیر ،ڈنمارک کی سفیر اور فرانسیسی سفارتخانے کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے ٹوئٹ کئے گئے۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا ۔