Tag: سعودی محکمہ پاسپورٹ

  • سعودی محکمہ پاسپورٹ کا نقل کفالہ سے متعلق اہم بیان

    سعودی محکمہ پاسپورٹ کا نقل کفالہ سے متعلق اہم بیان

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی بیوی کے نام نقل کفالہ کے امکان اور شرائط سے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ سے ایک غیر ملکی نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنی سعودی بیوی کے نام کفالہ ٹرانسفر کرا سکتا ہے جبکہ اقامے کی میعاد بھی ختم ہوچکی ہے۔

    محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نقل کفالہ ممکن ہے لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ آجر دستبرداری کا لیٹر فراہم کرے۔سعودی بیوی کو نقل کفالہ کے لیے محکمہ پاسپورٹ کے لیڈیز سیکشن سے رجوع کرنا ہوگا۔

    دریں اثنا سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے کہا کہ نطاق کے حوالے سے سعودی خواتین کی غیرملکی اولاد کے ساتھ سعودیوں جیسا معاملہ کیا جائےگا۔

    وزارت افرادی قوت سے مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ کیا نجی ادارے میں سعودی خاتون کے غیر ملکی بیٹے کو سعودی جیسا مانا جائے گا یا معاملہ مختلف ہوگا جس پر وزارت نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ نطافات کے سلسلے میں نجی اداروں نے سعودی ماؤں کے غیر ملکی بیٹوں اور بیٹیوں کے ساتھ سعودی جیسا معاملہ ہوگا۔

    سعودی ماں کی غیر ملکی اولاد یا بیٹے کو ایک ہی شمار کیا جائے گا اور انہیں ان پیشوں میں بھی ملازمت کی اجازت ہوگی جو سعودیوں کے لیے خاص کر دیے گئے ہیں۔

  • بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اہم بیان

    بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق سعودی محکمہ پاسپورٹ کا اہم بیان

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں سعودی عرب کے قومی دن ’یوم وطنی‘ کے بعد بین الاقوامی پروازیں کھولنے سے متعلق خبر کی تردید کر دی۔

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ پہلے بھی کہا جا چکا ہے اور اب پھر تاکید کی جا رہی ہے جب بھی انٹرنیشنل پروازوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ ہوگا اس کی اطلاع اسی وقت سرکاری چینل سے باقاعدہ دی جائے گی۔

    سعودی محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ غیر سرکاری ذرائع سے پھیلائی جانے والی اس قسم کی اطلاع کو آنکھ بند کر کے مسترد کر دیا جائے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ کے وسط میں سعودی عرب نے صحت حکام کی ہدایت پر کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی تدبیر کے طور پر بین الاقوامی پروازیں معطل کی تھیں۔

  • سعودی محکمہ پاسپورٹ کی اہم وضاحت

    سعودی محکمہ پاسپورٹ کی اہم وضاحت

    ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ بری چوکیوں کے راستے آمدورفت پر پابندی برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک غیر ملکی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ بری سرحدی چوکیوں کے راستے آمدروفت معطل ہے تاہم اس سے انسانی مسائل والے کیسز اور ہنگامی واقعات مسثنیٰ تھے، ہیں اور ہیں گے۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق بری سرحدی چوکیوں کے راستے سے تجارتی سامان کے لیے ٹرکوں کی آمدورفت جاری ہے،اس کی اجازت ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ‘جوازات’ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ بیرون مملکت جانے والے سعودی اور ان کے غیرملکی رشتہ دار اور ملازمین کی بری راستوں سے واپسی کے لیے اجازت نامہ جاری کیا جائے گا۔

    سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا تھا کہ مملکت آنے والوں کو ‘ابشر’ اکاؤنٹ پر اپنے کوائف درج کر کے اجازت حاصل کرنا ہوگی، اس کے لیے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ لازمی ہے۔